اداکار عمران عباس مداح کے احد رضا میر اور سجل علی کے متعلق سوال پر برہم


0

پچھلے کچھ عرصے سے مشہور ومعروف پاکستانی شوبز جوڑی احد رضا میر اور سجل علی کی علحیدگی سے متعلق کافی خبریں زیر گردش ہیں، سوشل میڈیا پر مداحوں کی چہ میگوئیوں سے شروع ہونے والی قیاس آرائیوں پر اب شوبز ستارے بھی بات چیت کرتے دیکھائی دے رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ ہفتے اداکارہ سجل علی کی چھوٹی بہن اداکارہ صبور علی اور اداکار علی انصاری رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے، جوں ہی اداکارہ کی شادی کی تصاویر اور ویڈیوز سامنے آئیں تو مداحوں کی جانب سے ایک بار پھر اداکار احد رضا میر کی غیر حاضری پر سوالات کھڑے کئے کہ آخر اداکار نے اپنی سالی کی شادی کی تقریب میں شرکت کیوں نہیں کی؟

Image Source: Instagram

ان خبروں کی ابتداء گزشتہ برس ریلیز ہونے والی فلم “کھیل کھیل میں” کی پروموشن کی دوران سامنے آئیں، اس فلم میں سجل علی نے اداکارہ بلال عباس کے ساتھ مرکزی کردار ادا کیا تھا۔ جوں ہی فلم کی پروموشن شروع ہوئی تو اداکارہ کو اکیلے فلم کو پروموٹ کرتے دیکھا گیا، حد تو یہ کہ فلم کے پریمیئر پر بھی شوہر احد رضا میر غیر حاضر رہے، جس پر مداحوں نے اپنی تشویش کا اظہار کیا۔

اس معاملے سے لوگوں کی ابھی توجہ ختم ہی نہیں ہوئی تھی کہ اداکارہ صبور علی کی شادی کی تقریب آگئی، جس میں دیکھا گیا کہ مہندی، بارات، ولیمہ سمیت کسی بھی پروگرام میں ناصرف احد رضا میر بلکہ ان کی فیملی کے بھی کسی فرد نے شرکت نہیں کی۔ البتہ کچھ تصاویر سوشل میڈیا پر سامنے آئیں، جس میں اداکار اور ان کے والدین عین ان دنوں دبئی میں ایک شادی میں دیکھا گیا۔

Image Source: Instagram

اداکارہ سجل علی اور اداکار احد رضا میر کو ایک ساتھ کافی پہلے دیکھا گیا تھا، یہی وجہ ہے کہ دونوں کی مداحوں میں تشویش پائی جاتی ہے کہ دونوں کے بیچ معاملات درست سمت ہیں یا نہیں، البتہ دونوں طرف سے خاموشی روز بہ روز علیحدگی کی خبروں کو ہوا دے رہی ہیں۔

اس حوالے سے قیاس آرائیاں اب ناصرف مداحوں میں چل رہی ہیں بلکہ شوبز کی دنیا میں بھی تشویش دیکھی جا رہی ہے۔ معروف اداکار عمران عباس نے حال ہی میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنے مداحوں کے ساتھ سوال و جواب کا سیشن کیا۔ جس میں کچھ مداحوں نے نے ناصرف صبور علی کی شادی میں شرکت کے حوالے سے سوال کئے بلکہ احد اور سجل کی شادی کے حوالے سے پوچھتے دیکھائی دیئے؟

Image Source: Instagram

ایک مداح نے عمران عباس سے پوچھا کہ انہوں نے علی انصاری اور صبور علی کی شادی میں شرکت کیوں نہیں کہ جس پر جواب میں اداکار نے لکھا کہ حال ہی میں ان کی والدہ کا انتقال ہوا اور ان کی طبیعت ٹھیک نہیں ہے، وہ بہت افسردہ ہیں اور ایسی کسی تقریب میں شرکت کے لئے تیار نہیں ہیں۔

Image Source: Instagram

اداکار عمران عباس نے ایک سوال کے جواب میں لکھا کہ صبور علی سمجھدار خاتون ہیں اور وہ بھی اپنی شادی پر والدہ کو یاد کر کے ’آبدیدہ‘ ہوگئی تھیں، اس لیے اس نے ان پر شادی میں شرکت کا دباؤ بھی نہیں ڈالا۔

اسی طرح ایک مداح نے ان سے سجل علی سے متعلق بھی پوچھا، جس پر عمران عباس نے اداکارہ کی تعریف کرتے ہوئے انہیں سب سے بہترین اداکارہ قرار دیا۔

Image Source: Instagram

عمران عباس نے مزید لکھا کہ والدہ کی وفات کے بعد سجل علی ان سے رابطہ کرکے ان کی خیریت اور دل کا حال دریافت کرتی رہتی ہیں، وہ نہ صرف بہترین اداکارہ ہیں بلکہ بہترین شخصیت کی مالک بھی ہیں۔

اس موقع پر ایک مداح نے ان سے پوچھا کہ کیا وہ جانتے ہیں کہ احد رضا میر اپنی سالی صبور علی کی شادی میں کیوں شریک نہ ہوئے؟ جس پر عمران عباس نے سیخ پا ہوگئے اور مداح کو کرارا جواب دیا۔

Image Source: Instagram

عمران عباس نے لکھا کہ کیا آپ جانتے ہیں کہ آپ اپنے کام سے کام کیوں نہیں رکھتے؟ جتنا آپ لوگوں کی زندگی کے بارے میں سوچتے ہیں، اتنا اگر وہ اپنے بارے میں سوچیں تو کہیں کے کہیں پہنچ جائیں۔

واضح رہے دو روز قبل گلوکار فلک شبیر سے بھی انسٹاگرام پر مداحوں نے احد رضا میر اور سجل علی کے متعلق سوال کیا تھا، جس پر انہوں لکھا تھا کہ میں دعا کرتا ہوں کہ ایسا کچھ بھی نہ ہو، جیسا آپ لوگ سوچ رہے ہیں، بہت پیارا جوڑا ہے۔

یاد رہے اداکارہ سجل علی نے اپنے اور شوہر احد رضا میر کے رشتے سے متعلق ان تمام سوالوں کی وضاحت کچھ دن پہلے خود ہی کی تھی۔ انہوں نے اپنی فلم ‘کھیل کھیل میں’ کی تشہیر کے دوران ایک انٹرویو میں احد رضا میر کی غیر حاضری سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں بتایا تھا کہ احد رضا میر آج کل ملک سے باہر ہیں اور اپنے کام میں مصروف ہیں، اسی لیے اُن کی فلم کی تشہیر کے دوران احد رضا میر اور وہ ایک ساتھ نظر نہیں آرہے ہیں۔


Like it? Share with your friends!

0

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *