مائیک پومپیو نے پاکستانی امداد پر شکریہ ادا کیا ۔۔


0

سیکرٹری امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ مائیک پومپیوں کی جانب سے پاکستان کی میڈیکل امداد کا خیرمقدم کیا۔

جہاں اس وقت پوری دنیا کورونا وائرس جیسی مہلک وباء کی باعث مفلوج ہوگئی ہے۔ وہیں اس نے بڑے بڑے ترقی یافتہ ملکوں میں طبی سہولیات کو بھی ناکافی کردیا ہے۔ اس وقت دنیا بھر میں کورونا وائرس وائرس کے سب سے زیادہ متاثرہ لوگ امریکہ میں موجود ہے۔ اگرچہ امریکہ کا میڈیکل سیکٹر دنیا بھر میں سہولیات اور معیار کے حساب سے بہترین تصور کیا جاتا ہے۔ لوگ دنیا بھر سے علاج کی گرز سے وہاں جاتے ہیں ۔ البتہ کورونا وائرس کے پیش نظر حالات اب پہلے جیسے نہیں رہے ہیں۔ اسپتالوں میں مریضوں کی تعداد حد سے زیادہ بڑھ چکی ہے اور طبی سامان کی بھی طلب و رسد میں واضح فرق نظر آرہا ہے۔ اس موقع پر انسانی حقوق کی بنیاد پر پاکستانی حکومت نے امریکی امداد کا فیصلہ کیا اور کورونا وائرس سے بچاؤ کا حفاظتی سامان امریکہ بھجوا ہے۔

پاکستان کی جانب سے امریکی امداد میں سرجیکل ماسک اور کورونا وائرس کے حفاظتی لباس بھجوائے گئے ہیں ۔ یہ امدادی سامان گزشتہ رات پاکستانی سی 130 طیارے کے ذریعے امریکہ بھجوایا گیا ہے۔ جسے امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کے نمائندوں نے وصول کیا۔

بعدازاں امدادی سامان وصول ہونے کہ سیکرٹری امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ مائیک پومپیو نے اپنے ٹوئٹر پیغام کے ذریعے نہ صرف حکومت پاکستانی کی تعریف کی بلکہ شکریہ بھی ادا کیا گیا ہے۔ سرجیکل ماسک اور کورونا وائرس سے بچاؤ کے حفاظتی لباس پاکستان کی طرف سے بھیجنا ناصرف ایک احسن اقدام ہے بلکہ پاک امریکہ یکجہتی کی علامت ہے اور ہم کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں ایک دوسرے کے ساتھ ہیں۔

 

یاد رہے اس قبل دنیا میں ایسی مثال کم ہی دیکھنے کو ملی ہے کہ پاکستان امریکہ کی مدد کررہا ہے۔ ہمیشہ ہمیں یہی سنے کو ملتا تھا ۔ امریکہ یا کسی مغربی ملک نے پاکستان کی مدد کردی البتہ اب حالات شاید بدل رہے ہیں اج امریکہ جیسی عالمی قوت کی مدد پاکستان کررہا ہے۔ یہ باحیثیت قوم ناصرف فخر کی بات ہے بلکہ آگے آنے والے اچھے وقت کی نشاندہی بھی ہے کہ پاکستان کا مستقبل پہلے سے کہیں بہتر ہے اور پاکستان ایک مضبوط قوت بن کر سامنے آرہا ہے۔


Like it? Share with your friends!

0

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *