امریکی شخص کی زبان پر اچانک بال اُگ آئے


0

اگر کسی انسان کی زبان پر اچانک بال اُگ آئیں تو سوچئے بیچارہ کتنا خوفزدہ ہوجائے گا۔ اگرچہ یہ ناقابل یقین سی بات لگتی ہے مگر امریکا میں ایک شخص کے ساتھ واقعی ایسا ہوا ہے۔

لائیو سائنس کی رپورٹ کے مطابق، ڈرمیٹولوجی کلینک میں ایک 50 سالہ امریکی شخص نے اپنی زبان کی جانچ کرائی تو اس کی زبان پر سیاہ بال اُگے ہوئے تھے۔ زبان کا معائنے کرنے کے بعد ڈاکٹروں نے اس شخص میں ایک چونکا دینے والی بے ضرر عارضی طبی حالت کی تشخیص کی جسے بلیک ہیئر ٹنگ (بی ایچ ٹی) یا لنگوا ویلوسا نیگرا کہا جاتا ہے۔

Image Source: Twitter

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کچھ عرصہ قبل، اس شخص کو فالج کا دورہ پڑا تھا جس سے اس کے جسم کا بائیں حصہ مفلوج ہوگیا تھا اور اس وقت وہ صرف مائعات ہی کھا سکتا تھا۔ تاہم جب ڈاکٹروں نے اس کی زبان کا معائنہ کیا تو انہیں کچھ زرد رنگ کی لکیریں بھی ملیں جن میں کھانے کے ذرات پھنسے ہوئے پائے گئے۔ ڈاکٹروں نے اس شخص کے بلغم کے نمونوں کی جانچ بھی کی لیکن اس میں کوئی بیکٹیریل یا فنگل انفیکشن نہیں پایا گیا۔

Image Source: Discover Magzine

اس بیماری کے حوالے سے ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ جب کسی انسان میں قدرتی طبی عمل جسے ڈسکوامیشن کہا جاتا نہیں ہوتا تو اس کے نتیجے میں ایسا ہوتا ہے اور ایسا عام طور پر بوڑھے لوگوں کے ساتھ ہوتا ہے لیکن اچھی بات یہ ہے کہ یہ حالت عارضی اور بے ضرر ہوتی ہے۔ لہٰذا اس طرح کے مسئلے سے بچنے کے لئے ضروری ہے کہ منہ کی اندرونی صحت کا مکمل طور پر خیال رکھا جائے۔ خاص طور پر کوئی زخم آنے کی صورت میں فوری طور پر معالج کی مدد لی جائے کیونکہ انفیکشن پیدا ہونے کے بعد زبان کی یہ کیفیت ہو سکتی ہے۔

صرف زخم لگنے کی ہی صورت میں نہیں بلکہ دانتوں کی صفائی کا خیال نہ رکھنے اور سگریٹ نوشی و شراب نوشی کے باعث بھی اس طرح کے انفیکشن کا خدشہ لاحق رہتا ہے۔ اگر زبان پر سیاہی مائل ابھار پیدا ہوجائیں تو ماہر معالج ادویات سے اس کا علاج کرسکتا ہے، جبکہ تازہ پائن ایپل کھانا بھی مفید ثابت ہوتا ہے کیونکہ اس پھل میں ’’برومیلین‘‘ نامی جزو موجود ہوتا ہے جو زبان کا انفیکشن ختم کرنے میں مدد گار ثابت ہوتا ہے۔

مزید پڑھیں: ذیابطیس کے مریضوں کیلئے خوشخبری، جلد شوگر فری آم دستیاب ہونگے

اس سے قبل بھی ایک امریکی خاتون کی زبان پر بھی ایسے ہی بال اُگ آئے تھے اور واشنگٹن یونیورسٹی کے ماہرین نے اس منفرد کیس کا جائزہ لیتے ہوئے اسے حیران کن قرار دیا تھا۔ ان خاتون کی زبان پر سیاہ رنگ کے بال نمودار ہونے کی بنیادی وجہ انفیکشن ہی تھی جس کے علاج کے بعد یہ مسئلہ ختم ہوگیا تھا۔ بلاشبہ وقت کے ساتھ ساتھ میڈیکل سائنس ترقی کررہی ہے، بلکہ ہر بیماری کا علاج ڈھونڈا جارہا ہے۔

واضح رہے حالیہ دنوں میں ایک پاکستانی ڈاکٹر نے ملک میں شوگر کے مریضوں کی سوئی سے جان چھوڑوانے کے لئے خیبر پختونخوا کے ڈاکٹرز نے انسولین پر مبنی پیچز تیار کرلئے ہیں۔ انسولین پر مبنی ان پیچز کی تیاری کے بعد شوگر کے مریضوں کو انسولین کے ٹیکے نہیں لگوانے پڑیں گے اور اس کی بجائے وہ یہ انسولین پیچز جلد پر چپکا کر اپنی صحت کا خیال رکھ سکیں گے۔


Like it? Share with your friends!

0

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *