اجنبی دوست سے ملاقات سے قبل گوگل سرچ نے خاتون کو بال بال بچالیا


-1

دنیا کا کوئی بھی معاشرہ ہو، یہ بات بچپن سے سکھائی اور سمجھائی جاتی ہے کہ اجنبیوں سے بات چیت اور میل جول میں احتیاط برتیں، ورنہ آپ کسی بڑی مشکل میں پھنس سکتے ہیں۔ بیشتر لوگ اس معاملے میں سنجیدگی نہیں دیکھاتے ہیں اور حقیقتاً اپنا نقصان کرلیتے ہیں۔ ایسا ہی ایک واقعہ حال ہی میں امریکی ٹک ٹاک اسٹار کے ساتھ پیش آیا، جس کی بس زرا سی ہوشیاری اسے بڑی مشکل پھنسنے سے بچا گئی۔

تفصیلات کے مطابق امریکہ سے تعلق رکھنے والی مشہور ومعروف ٹک ٹاک اسٹار شینا کے کارڈریل آن لائن پلیٹ فارم پر بنائے گئے دوست سے ملاقات کرنے سے قبل اس کا نام گوگل پر سرچ کرنے کے سبب اغوا کار کے ہتھے چڑھنے سے بچ گئیں۔

Image Source: Instagram

انٹرنیشل میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ امریکی ٹک ٹاک اسٹار شینا کے کارڈویل نے ڈیٹنگ ایپ پر ایک لڑکے کو دوست بنایا ، پھر اس سے ملاقات کا وقت بھی طے کرلیا لیکن نجانے ٹک ٹاک کے ذہین نے کیا سوچا کہ انہوں نے اس دوست کا نام گوگل پر سرچ کیا تو گویا وہ ناصرف دیکھ کر دنگ رہے گئیں بلکہ ان کے لئے یہ قدم خوش قسمتی کم ثابت نہ ہوا۔

اس دوران ٹک ٹاک شینا کے کارڈریل نے اپنے آن لائن دوست کا نام تو ظاہر نہ کیا، البتہ جب انہوں نے اس کا نام گوگل پر سرچ کیا تو اس کی جو تفصیلات سامنے آئیں وہ ان کا ہوش اڑادینے کے لیے کافی تھیں کیوں کہ مذکورہ شخص خطرناک اغوا کار تھا اور اغوا کاری کے جرم میں گرفتار بھی ہوچکا تھا۔

Image Source: Instagram

شینا کے کارڈریل کا کہنا تھا کہ جوں ہی انہیں یہ تمام معاملات ملیں، انہوں نے فوراً ملاقات منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا، لہذا اگر وہ گوگل پر سرچ نہیں کرتیں تو انہیں پتا ہی نہ چلتا کہ وہ جس شخص کے ساتھ ملنے جا رہی ہیں وہ ایک خطرناک مجرم ہے۔

اس موقع پر ٹک ٹاکر شینا کے کارڈریل نے اپنے مداحوں سے درخواست کی کہ وہ جب بھی کسی کو اپنا دوست بنائیں تو ملاقات سے قبل اس کا نام گوگل اور دیگر پلیٹ فارمز پر ضرور سرچ کریں، تاکہ کسی مشکل کا شکار نہ ہو سکیں۔

Image Source: Instagram

واضح رہے کچھ عرصہ قبل پاکستان کے شہر روالپنڈی میں بھی ایک انتہائی افسوسناک واقعہ رونما ہوا تھا، جہاں ایک شادی شدہ خاتون کو نوکری کا جھانسہ دیکر آصف نامی شخص نے خاتون کو لاہور سے روالپنڈی بلایا، تو خاتون شوہر اور بچوں کے ہمراہ بتائی ہوئی جگہ پر پہنچ گئیں اور پھر خاتون کو انٹرویو کے بہانے ایک ہوٹل لے جایا گیا اور مذکورہ شخص آصف نے خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنایا اور فرار ہوگیا۔ بعدازاں پولیس نے شوہر کی مدعیت میں ملزم کے خلاف مقدمہ درج کیا۔

اس سے قبل جڑانوالہ میں بھی ایک ہولناک واقعہ سامنے آیا تھا جہاں بس خراب ہوجانے کے باعث دوسری بس کا انتظار کرنے والی خاتون کو دو اجنبی لوگوں کی جانب سے لفٹ دی گئی اور پھر اسے نامعلوم مقام پر لے گئے۔ خاتون کو زبردستی نشہ آور اشیاء پلانے کے بعد 6 ملزمان نے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا بعدازاں ملزمان انہیں کھیتوں میں پھینک کر فرار ہوگئے تھے۔


Like it? Share with your friends!

-1

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *