نجومی بابا وینگا کی حیران کُن پیشنگوئیا، سال 2022 کیسا ہوگا؟


-1

چند دن بعد دنیا بھر میں نئے آنے والے سال کا جشن منایا جائے گا اور یہ سال اپنے ساتھ تمام حالات و واقعات لئے ماضی کا حصؔہ بن جائے گا۔ نیا آنے والا سال کیسا ہوگا؟ اس بارے میں کوئی کچھ نہیں جانتا البتہ نجومی اس حوالے سے مختلف پیشنگوئیاں کررہے ہیں۔ ان میں ایک نام بلغاریہ کی مشہور خاتون نجومی ‘بابا وینگا’ کا ہے جو دنیا بھر میں اپنی پیشن گوئیوں کی وجہ سے مقبول ہیں اور ان کی بہت سے تباہ کن واقعات کی پیشن گوئی پوری بھی ہوئی ہیں اگلے سال کے لئے بھی انہوں نے کئی اہم پیشنگوئیاں کی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اہم واقعات جن کے بارے میں ماننے والوں کے خیال میں بابا وینگا نے پیش گوئی کی تھی ان میں 2004 میں تھائی لینڈ کا سونامی، براک اوباما کا دور صدارت، سوویت یونین کا ٹوٹنا اور مشرقی اور مغربی جرمنی کا دوبارہ اتحاد شامل ہیں۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ محققین کی ایک ٹیم سائبیریا میں ایک مہلک وائرس دریافت کرے گی جواب تک منجمد ہے۔ 2014 میں ایک قدیم وائرس سائبیرین پرما فراسٹ میں 30 ہزار سال تک غیر فعال رہنے کے بعد دوبارہ زندہ ہو گیا تھا۔

Image Source: Instagram

سال 2022 کے لیے بابا وینگا نے پیشگوئی کی تھی کہ کئی ایشیائی ممالک اور آسٹریلیا ’سیلاب کے زد ‘ میں آکر متاثر ہوں گے۔ ان کی پیش گوئی میں ایک یہ بھی ہے کہ دنیا بھر کے بہت سے شہر 2022 میں پینے کے پانی کی قلت کا شکار ہوں گے۔

بابا وینگا نے  پیشگوئی کی تھی کہ 2022 میں لوگ ٹیکنالوجی سے بہت زیادہ مانوس ہوجائیں گے۔ یعنی اسکرین ،ان کے مطابق زیادہ سے زیادہ سکرین ٹائم ایسا ماحول اور نفسیاتی خلل پیدا کرے گا کہ لوگ حقیقت اور قوت متخیلہ  میں تقریق نہیں کرسکیں گے جس کے خطرناک نتائج برآمد ہوں گے۔ بابا وینگا نے یہ بھی دعویٰ کیا تھا کہ ایک سیارچہ جسے ’اومواموا‘ کے نام سے جانا جاتا ہے زمین پر زندگی کی تلاش کے لیے ایلین بھیجے گا۔ جہاں دنیا پہلے ہی کورونا وائرس جیسی عالمی وبا کے شکنجے میں ہے وہیں بابا وینگا کے مطابق محققین سائبیریا میں ایک مہلک وائرس دریافت کریں گے، یہ وائرس لوگوں میں بہت تیزی سے پھیلے گا جبکہ اس سے بچنے کا انتظامات کرنے میں بھی بہت وقت لگ جائے گا۔

یاد رہے کہ بابا وینگا نے روس کے ریاستوں میں بٹنے ، چرنوبل ایٹمی حادثے، 2004 میں انڈونیشیائی سونامی، 11 ستمبر کے ورلڈ ٹریڈ ٹاور حملوں کی پیش گوئی کی تھی تاہم ان کی بعض پیش گوئیاں غلط بھی ثابت ہوئی ہیں۔ ان کا انتقال 11 اگست 1996ء کو ہوا تھا جبکہ انہیں بلقان کی نوسٹراڈیمس بھی کہا جاتا ہے۔ بابا وینگا کے مطابق دنیا کا خاتمہ 51 صدی عیسوی میں ہوجائے گا جبکہ سال 2021 کے لیے انہوں نے کہا تھا کہ وہ 5 پھر 100 اور اس کے بعد بہت سارے صفر والے اعداد دیکھ رہی ہیں۔

اسی سال کے لیے انہوں نے ایک اچھی پیشگوئی بھی کی ہے کہ انسانیت کو لاحق دیرینہ مرض کینسر کا شافی علاج دریافت ہوجائے گا اور سورج سے توانائی کے حصول کے انقلابی راستے کھلیں گے لیکن ان کی بہت سی پیشگوئیاں غلط بھی ثابت ہوئی ہیں۔


Like it? Share with your friends!

-1

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *