آئمہ بیگ کیساتھ کنسرٹ میں بدتمیزی، ویڈیو وائرل


0

شائقین کی تفریح کے لئے منعقد ہونے والے میوزیکل کنسرٹ میں اکثر اوقات ناخوشگوار واقعات رونما ہوجاتے ہیں جس سے ناصرف شائقین بلکہ گلوکاروں کو بھی پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ان کنسرٹ میں جم غفیر کی وجہ سے دھکم پیل و شور شرابہ ہونا تو عام سی بات ہے لیکن حالیہ کچھ واقعات میں یہ دیکھا گیا ہے کہ ان میوزک کنسرٹس کے دوران بعض شائقین اپنی حرکتوں سے باز نہیں آتے اور ناصرف خواتین بلکہ گلوکاروں کے ساتھ بھی بدتمیزی کرتے ہیں جس کی وجہ سے کنسرٹ ختم ہو جاتا ہے اور دوسرے لوگ بھی انجوائے کئے بغیر گھر واپس چلے جاتے ہیں۔

حال ہی میں ایسا ایک واقعہ معروف گلوکارہ آئمہ بیگ کے ساتھ میوزک کنسرٹ کے دوران پیش آیا ہے۔ گلوکارہ جو کہ اپنی مُسحور کن آواز کی وجہ سے جانی جاتی ہیں نے پنجاب کالج لاہور میں لائیو پرفارمنس دی تو اس دوران چند اوباش نوجوانوں نے اُن سے بدتمیزی کی۔

Image Source: Instagram

اس حوالے سے کنسرٹ کی وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے اسٹیج کے قریب کھڑے کچھ لڑکے اُن سے بد تمیزی سے پیش آرہے ہیں اور آئمہ بیگ ہجوم میں موجود ایک لڑکے کو اسٹیج سے پیچھے ہٹنے کا کہہ رہی ہیں اور منتظمین سے بھی اسے پیچھے ہٹانے کا مطالبہ کر رہی ہیں۔

Image Source: Instagram

ویڈیو میں آئمہ بیگ پیچھے ہٹتے ہوئے کہہ رہی ہیں کہ “دیکھو اگر بدتمیزی کرو گے تو میں واپس چلی جاؤں گی”۔ آئمہ بیگ کو غصے میں دیکھ کر وہاں موجود شائقین ‘سوری سوری ‘کے نعرے لگانے لگتے ہیں۔ جس پر گلوکارہ کہتی ہیں کہ “میں آپ کے لیے آئی ہوں تو پرفارم کرکے جاؤں گی، کسی ایک کی وجہ سے جو سارے یہاں اچھے لوگ کنسرٹ انجوائے کرنے آئے ہوئے ہیں اُن کے ساتھ یہ برا ہو جائے گا۔”

اس سے قبل اسلام آباد میں ہونے والے ایک کنسرٹ میں اوباشوں نوجوانوں کی جانب سے خواتین اور فیملیز کو ہراساں کرنے پر عاطف اسلم شو چھوڑ کر چلے گئے تھے۔اس سلسلے میں سب سے زیادہ وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک لڑکی اسٹیج پر روتی ہوئی عاطف اسلم کے پاس آتی ہے اور انہیں آڈینس میں موجود ایک شخص کی جانب سے ہراساں کئے جانے کی شکایت کرتی ہے، جس پر گلوکار مجمع میں موجود مردوں سے مخاطب ہو کر انہیں مشورہ دیتے ہیں کہ وہ خواتین کو کچھ جگہ دیں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ خواتین اور فیملیز بھیڑ میں ہراساں ہونے سے محفوظ رہیں۔ تاہم عاطف اسلم کے کہنے کے باوجود بھی جب مجمع میں موجود کچھ لوگ دھکم پیل اور شور شرابے سے باز نہیں آتے تو وہ احتجاجاً کنسرٹ ادھورا چھوڑ کر چلے جاتے ہیں۔

یاد رہے کہ ایسا پہلی بار نہیں ہوا ہے۔ کچھ سال پہلے کراچی میں ایک کنسرٹ میں نامور گلوکار عاطف اسلم نے دیکھا کہ ایک شخص ایک عورت کو چھیڑ رہا ہے، اور جس پر انہوں نے اپنا گانا بند کر دیا۔ انہوں نے متاثرہ لڑکی کو اسٹیج پر بلایا اور اس بات کو یقینی بنایا کہ لڑکی محفوظ رہے، اور چھیڑ چھاڑ میں ملوث نوجوانوں کو سخت انداز میں ڈانٹا۔


Like it? Share with your friends!

0

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *