قومی کرکٹر حارث راؤف، مایا علی کے ڈراموں کے بھی مداح نکلے


-1

قومی کرکٹ ٹیم کے ابھرتے ہوئے فاسٹ باؤلر حارث راؤف یوں تو کسی تعارف کے محتاج نہیں، جہاں شائقین کرکٹ ان کی تباہ کن باؤلنگ سے بخوبی واقف ہیں وہیں اداکارہ مایا علی کو لیکر ان کی پسندیدگی بھی اب کسی سے ڈھکی چھپی نہیں رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کچھ عرصہ قبل سوشل میڈیا پر اسپیڈ اسٹار حارث راؤف کے انٹرویو کی ایک ویڈیو وائرل تھی، جس میں انہوں نے ایک پاکستانی اداکارہ کا نام بتایا تھا، جن کے ساتھ وہ ڈنر ڈیٹ پر جانے کی خواہش رکھتے ہیں۔

Image Source: Twitter

پروگرام کی میزبان کی جانب سے فاسٹ باؤلر حارث راؤف کو تین نام (ماہرہ خان، مہوش حیات اور ماورا حسین) دیئے گئے، ان سے پوچھا گیا کہ وہ ان میں سے کس کے ساتھ ڈنر ڈیٹ پر جانا چاہیں گے، جس پر حاڑث راؤف تھوڑا کنفیوز ہوئے اور میزبان سے دوبارہ تو میزبان نے دوبارہ نام بتائے، تو فاسٹ باؤلر نے جواب میں کہا کہ وہ ان میں سے کسی کے ساتھ بھی ڈنر پر نہیں جانا چاہیں گے۔

انٹرویو میں حارث راؤف نے کہا کہ وہ اداکارہ مایا علی کے ساتھ ڈنر ڈیٹ پر جانا پسند کریں گے، جس پر میزبان نے پوچھا کہ وہ دنیا کے کس ملک میں مایا علی کے ساتھ ڈنر ڈیٹ پر جانا پسند کریں گے، اس پر دلچسپ انداز میں انہوں نے کہ کوئی دوسرے کنٹری شنٹری نہیں، پاکستان سب سے زبردست ہے۔ دنیا میں کوئی بھی ملک پاکستان سے اچھا نہیں ہے.

Image Source: The News

اس سلسلے میں حارث راؤف نے ایک بار پھر اداکارہ مایا علی کے لئے اپنی تعریف کا اظہار کیا، فاسٹ باؤلر نے حال ہی میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ڈرامہ سیریل “جو بچھڑ گئے ” کی اسٹوری شئیر کی اور بتایا کہ وہ یہ دیکھ رہے ہیں۔

Image Source: Instagram

جوں ہی سوشل میڈیا پر یہ تصویر سامنے آئی، مداح اگرچے دونوں کے لئے براہ راست کچھ کر تو نہیں سکتے البتہ مداحوں کی جانب سے اس تصویر کو خوب شئیر کیا جا رہا ہے، یہی نہیں کچھ صارفین کی جانب سے اداکارہ مایا علی کو ٹیگ کرتے ہوئے درخواست کی کہ وہ فاسٹ باؤلر کے متعلق سنجیدگی سے غور کریں، کئی کا تو ماننا ہے کہ دونوں اسٹار کی جوڑی بہت اچھی ہوسکتی ہے۔

واضح رہے حالیہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں جہاں قومی کرکٹ نے زبردست کارکردگی سے پوری قوم کا سرفخر سے بلند کیا وہیں حارث راؤف کی بولنگ بھی پورے ورلڈکپ میں پرفارمنس انتہائی متاثر کن رہی ،انہوں 6 میچز میں 8 وکٹیں انتہائی کم اکنامی کے ساتھ لیں۔ جبکہ نیوزی لینڈ کے خلاف ورلڈکپ میچ میں 22 رنز دیکر 4 وکٹیں حاصل کرکے مین آف دی میچ کا ایوارڈ اپنے نام کیا۔

مزید پڑھیں: ننھے سپورٹر کا قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو خط

دوسری جانب قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے بھی اپنی بہترین پرفارمنس اور کپتانی سے پوری قوم کے دل جیتے وہیں ایک بار پھر سے عالمی چیمپئن بننے کی امیدوں کو پڑھایا۔ البتہ یہاں یہ بات بہت ہی لوگوں کو معلوم ہوگی کہ باصلاحیت نوجوان بلے باز پاک بھارت میچ سے قبل ایک جذباتی جدوجہد کا مقابلہ کر رہے تھے،کیونکہ ان کی والدہ اسپتال میں زیر علاج تھیں اور جب پاک بھارت میچ تھا، اس وقت ان کی والدہ وینٹیلیٹر پر تھی۔


Like it? Share with your friends!

-1

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *