پاک بھارت میچ کے دوران بابر اعظم کی والدہ وینٹیلیٹر پر تھیں، والد


0

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے جہاں اپنی بہترین پرفارمنس اور کپتانی سے پوری قوم کے دل جیتے ہیں وہیں ایک بار پھر سے عالمی چیمپئن بننے کی امیدوں کو پڑھا دیا ہے۔ البتہ یہاں یہ بات بہت ہی لوگوں کو معلوم ہوگی کہ باصلاحیت نوجوان بلے باز ان دنوں ایک جذباتی جدوجہد کا بھی مقابلہ کر رہے ہیں، کیونکہ ابتدائی میچ کے دنوں میں ان کی والدہ اسپتال میں زیر علاج تھیں۔

تفصیلات کے مطابق ہفتے کے روز قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کے والد نے انکشاف کیا کہ بابر کی والدہ اس وقت وینٹی لیٹر پر تھیں جب انہوں نے روایتی حریف بھارت کے خلاف ٹی 20 ورلڈ کپ کا میچ کھیلا۔

گزشتہ ہفتے روائتی حریف بھارت کے خلاف 27 سالہ بابر اعظم نے شاندار نصف سنچری اسکور کرتے ہوئے، وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کے ساتھ ناقابل شکست 152 رنز کی پارٹنرشپ اسکور کی اور بھارت کو 10 وکٹوں سے تاریخی شکست دی۔

اتوار کے روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر جاری کردہ بیان میں کپتان بابر اعظم کے والد نے پیغام میں لکھا کہ قومی کپتان نے ورلڈ کپ کے تینوں میچز شدید تکلیف کی حالت میں کھیلے ہیں۔

اعظم صدیقی نے اپنی اہلیہ اور بیٹے بابر اعظم کے ساتھ ایک دلکش تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ، یہ ’’میری قوم کے لیے کچھ سچ جاننے کا وقت ہے۔‘‘ تینوں گیمز میں جیت پر آپ سب کو بہت مبارکباد ہو۔ تاہم ہماری فیملی کو ان دنوں سخت امتحان سے گزرنا پڑا کیونکہ بھارت کے خلاف میچ کے دن بابر کی والدہ وینٹی لیٹر پر تھیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ بابر اعظم نے یہ تینوں میچز انتہائی تکلیف میں کھیلے ہیں۔ مجھے میچ دیکھنے (حالات کے پیش نظر) نہیں جانا چاہیے تھا لیکن میں نہیں چاہتا تھا کہ بابر اپنے آپ کو کمزور محسوس کرے۔

کپتان بابر بابر اعظم کی والدہ کا آپریشن ہوا تھا اور وہ اب صحتیابی کی طرف گامزن ہیں۔

واضح رہے گزشتہ اتوار 152 رنز کے تعاقب میں کپتان بابر اعظم اور وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان نے اوپننگ پارٹنرشپ میں ہی پورا ٹارگٹ مکمل کرلیا تھا۔ دونوں بلے بازو نے ہندوستان کے ‘ورلڈ کلاس’ باؤلنگ اٹیک کو چاروں خانے چت کر دیا۔ قومی کرکٹ ٹیم 3 میچز جیتنے کے بعد گروپ “بی” میں سرفہرست ہے اور تقریباً سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرچکی ہے۔ پاکستان کے دیگر مقابلے نبیبیا اور اسکارٹ لینڈ کے خلاف ہیں۔

Image Source: Twitter

پاک بھارت میچ کے بعد سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل میں دیکھا گیا تھا کہ میچ میں پاکستان کی جیت پر بابر اعظم کے والد خود پر قابو نہ رکھ سکے اور خوشی اور فرط جذبات سے ان کی آنکھوں میں آنسو آگئے تھے۔ میچ جیتنے کے بعد بابر اعظم کے والد کو شائقین مبارک باد پیش کرتے ہیں، ان لوگوں میں چاچا کرکٹ بھی شامل تھے۔

یاد رہے مذکورہ پاک بھارت میچ ناصرف ورلڈ کپ مقابلوں میں پاکستان کی بھارت کے خلاف پہلی فتح تھی بلکہ بھارت کی یہ تاریخ میں پہلی 10 وکٹوں سے شکست بھی تھی۔

مزید پڑھیں: بھارتی کھلاڑی میچ ہارنے کے بعد معافیاں مانگا کرتے تھے، شاہد آفریدی

خیال رہے پاکستان کو ایک طویل عرصے سے مستند اوپننگ جوڑی میں مشکلات کا سامنا تھا، اگر کہاں جائے کہ لیجنڈری بلے باز سعید انور اور عامر سہیل کے بعد پاکستان کی کوئی ورلڈ کلاس اوپننگ جوڑی سامنے آئی اے ہے تو وہ بابر اعظم اور محمد رضوان کی شکل میں سامنے آئی ہے۔ ہم سب کی دُعائیں ہیں قومی ٹیم ورلڈ کپ میں فتح سمیٹے اور اللہ تعالیٰ کپتان بابر اعظم کی والدہ کو بھی جلد صحتیاب کرے۔ آمین


Like it? Share with your friends!

0

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *