پاکستانی نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی اکسفورڈ یونیورسٹی سے گریجویٹ ہوگئیں۔


0

عالمی نوبل انعام یافتہ اور دنیا بھر میں عورتوں اور لڑکیوں کے لئے تعلیم کے حقوق کے لئے آواز بلند کرنے والی پاکستانی ایکٹوسٹ ملالہ یوسفزئی آج برطانیہ کی اکسفورڈ یونیورسٹی سے گریجویٹ ہوگئی ہیں۔

دنیا بھر میں چھوٹی سی عمر میں ایک منفرد پہچان بنانے والی ملالہ یوسفزئی جنہوں نے لڑکیوں اور عورتیں کے خلاف معاشرے میں عدم برابری جیسے مسئلوں کو بلند کیا اور لڑکیوں کی تعلیم کے لئے دنیا کے ہر فورم پر آواز بلند کی۔ آج وہ دنیا بھر میں اس وقت اقوامی متحدہ کی امن کی مشیر کی حیثیت سے بھی فرائض سرانجام دے رہی ہیں۔ یاد رہے ملالہ یوسفزئی کو جب اقوام متحدہ عالمی امن کا مشیر بنایا گیا تھا اس وقت وہ دنیا کی امن کی مشیر بنے والی سب سے کم عمر لڑکی تھیں۔

جبکہ اکسفورڈ یونیورسٹی سے اپنی گریجویشن کے مکمل ہونے پر اس بار کانووکیشن کی تقریب کو عالمی وباء کے باعث ملتوی کردیا گیا ہے۔ جس کے باعث یوٹیوب کی جانب سے ایک ورچوئل تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ملالہ یوسفزئی کا ایک ویڈیو پیغام بھی سوشل میڈیا پر جاری کیا گیا جس میں انہوں نے سب کو پیغام دیا کہ اس چیز سے مت ڈریں کہ آپ لوگوں نے ماضی میں مشکل حالات میں کیا کھویا البتہ یہ ضرور معنی رکھتا ہے آپ نے اس پر کیسا ردعمل دیا۔ آپ سب نے اپنی تعلیم حاصل کرلی ہے اور اب یہ وقت ہے کہ آپ دنیا کو بہتر بنانے کے لئے اس کا استعمال کریں۔

یاد رہے ملالہ یوسفزئی نے سال 2017 میں ایکسفورڈ یونیورسٹی میں اپنے گریجویشن کے لئے فلسفہ تعلیم اور معاشیات کے مضامین کا انتخاب کیا تھا۔ سابق وزیراعظم بےنظیر بھٹو اور موجودہ وزیراعظم عمران خان نے بھی ان ہی مضامین کا گریجویشن میں اکسفورڈ میں انتخاب کیا تھا۔


Like it? Share with your friends!

0

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *