ترجمان پاکستان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب بھی کورونا وائرس میں مبتلا


0
marriyam aurangzeb

وقت گزرنے کے ساتھ ملک میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں ہوش اڑا دینے والا اضافہ تھا ہی البتہ اب ملک کے قانون ساز اراکین پارلیمنٹ کی تعداد جو کورونا وائرس کا شکار ہورہی ہے اس میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔ ترجمان پاکستان مسلم لیگ(ن) مریم اورنگزیب اور ان کی والدہ طاہرہ اورنگزیب بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئیں ہیں۔

اطلاعات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب اور ان کی والدہ طاہرہ اورنگزیب نے گزشتہ روز اپنے کورونا وائرس کے ٹیسٹ کے نمونے لیبارٹری بھجوائے جو مثبت آئے ہیں۔ رپورٹ آنے کے فوری بعد پاکستان مسلم لیگ(ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب اور ان کی والدہ طاہرہ اورنگزیب نے خود کو گھر میں سیلف آئسوییشن یعنی قرنطینہ کرلیا ہے۔

جبکہ گزشتہ روز ہی چند بڑے سیاسی کورونا وائرس کی لپیٹ میں آئے تھے جن سابق وزیراعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی اور موجودہ وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا بھی کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آیا ہے جس پر دنوں رہنماؤں نے اپنے آپ کو اپنے گھروں میں ہی قرنطینہ کرلیا ہے البتہ شیخ رشید احمد صاحب کو بظاہر کورونا وائرس کی کوئی علامت نہیں تھی البتہ انہوں نے۔ڈاکٹروں کے مشورے کے بعد پھر بھی اپنے آپ کو قرنطینہ کرلیا تھا۔

ساتھ ہی دوسری جانب اہم اطلاعات کے مطابق سابق وفاقی وزیر اور پاکستان مسلم لیگ کے اہم رہنما طارق فضل چوہدری بھی اس مہلک عالمی وباء کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں۔ انہوں نے بھی گزشتہ روز اپنا کورونا ٹیسٹ کروایا تھا جو مثبت آگیا ہے۔

یاد رہے کہ اس وقت ملک میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 1لاکھ تین ہزار سے بھی تجاوز کرگئی ہے ساتھ ہی اموات کی تعداد بھی 2 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے۔ وقت گزرنے کے ساتھ ملک میں کورونا مریضوں کی تعداد میں بھی اضافہ بڑھتا جارہا ہے اور اب تک قومی و صوبائی اسمبلیوں کے کئی ارکان جن میں اے این پی کے بشیر احمد بلور، پاکستان مسلم لیگ نواز کے شاہد خاقان عباس اور انجینئر امیر مقام، عوامی مسلم لیگ کے شیخ رشید، پاکستان تحریک انصاف کے شہریار آفریدی، ابرالحق اور اسد قیصر جبکہ متحدہ قومی موومنٹ کے فیصل سبزواری بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں اور اس وقت قرنطینہ میں موجود ہیں۔

واضح رہے اب تک دو صوبائی اراکین اسمبلی شاہین رضا اور مرتضیٰ بلوچ کورونا وائرس کے باعث اپنی جان کی بازی ہار چکے ہیں۔


Like it? Share with your friends!

0

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *