مینا گبینا کی آصف علی زرداری کے حق میں ٹوئٹ،ٹوئیٹر پر شدید ردعمل


0

کہتے ہیں پاکستانی سیاست کے داؤ پیچ عام طور پر ہونے والی سیاست کے داؤ پیچ سے مختلف اور کٹھن تصور کئے جاتے ہیں۔ البتہ ان ہی مشکل اور کٹھن سیاست میں ایک ایسا لیڈر بھی پاکستان میں موجود ہے، جس کے حوالے سے مشہور ہے کہ اس کے پاس تمام سیاسی معاملات کا حل موجود ہے۔ کچھ سیاسی لیڈر تو سیاسی مخالفت رکھنے کے باوجود کہتے ہیں کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری پاکستانی سیاست کے سب سے بڑے کھلاڑی ہیں جن کی محض سیاست کو سمجھنے کے لئے پی ایچ ڈی ہونا ضروری ہے۔

آصف علی زرداری کے حوالے سے کہا جاتا ہے کہ وہ کسی نہ کسی طریقے میڈیا کی زینت بنے رہتے ہیں، ایسا ہی کچھ ہوا آج جب آصف علی زرداری کے حوالے سے اچانک ھیش ٹیگ حق زرداری سچ زرداری کا ٹوئیٹر ٹرینڈ بنا جو کچھ ہی دیر میں ٹوئیٹر کے مقبول ترین ٹرینڈ میں سے ایک بن گیا۔

ex president asif zardari
Image Source: The News

یہ سلسلہ اس وقت شروع ہوا جب مینا گبینا نامی ایک ٹوئیٹر صارف نے سابق صدر آصف علی زرداری کے حوالے سے ایک ٹوئٹ کی، جس میں انہوں نے سابق صدر آصف علی زرداری کے حوالے سے لکھا کہ “مجھے میری زندگی میں ایک بار موقع ملا ہے سابق صدر زرداری سے ملنے کا، گزشتہ برس میں ان سے ملی ہوں، وہ ایک انتہائی عاجز اور سادہ قسم کے انسان ہیں۔ ان کی جانب سے مجھ سے میرے والد کی تعزیت اتنے شفقت مندانہ انداز میں کی گئی تھی، جو میں کبھی بھول نہیں سکتی ہوں۔ ھیش ٹیگ حق زرادری سچ زرداری۔ ھیش ٹیگ نیب کو ختم کرو۔

ساتھ ہی مینا گبینا کی جانب سے ایک اور ٹوئیٹ کی گئی جس میں انہوں نے مزید لکھا کہ مجھے نہیں معلوم کے ان کے خلاف کس قسم کا بیانیہ پھیلایا گیا ہے، البتہ انہوں نے کافی ناانصافیاں دیکھیں جن میں بغیر کسی جرم کے کئی برس کی جیل سے لیکر اپنی بیوی کو کھونا، جو خود کرڑوں لوگوں کی لیڈر تھی اور پھر بعد میں اس کے تمام الزامات۔ انہوں نے اپنے وہ کچھ دیا ہے جو اس کے علاوہ کسی اور نے نہیں دیا۔

واضح رپے مینا گبینا کے ٹوئیٹر اکاؤنٹ پر تقریباً 1 لاکھ سے زائد فالورز ہیں۔ جبکہ وہ اکثر اوقات سماجی کارکن کی حیثیت سے کئی لوگوں اور ان کے موضوعات یا مشکلات کیلئے آواز کو بلند کرتی ائیں ہیں۔ جبکہ اگر ان کی ذاتی زندگی کے حوالے سے بات کی جائے تو ان کے والد ایک ریٹائرڈ بریگیڈیئر تھے، جن کا اسد منیر تھا جو ملک کی ایک جانی مانی شخصیت تصور کئے جاتے تھے۔اگرچہ کچھ عرصہ قبل انہیں نیب تحقیقات کا سامنا تھا تاہم انہوں نے اس دوران خودکشی کرلی تھی کیونکہ ان کا خیال تھا کہ ان کے ساتھ زیادتی ہو رہی ہے۔

ایک جانب جہاں ٹوئیٹر پر ھیش ٹیگ حق زرداری سچ زرداری کا ٹرینڈ زیر گردش ہے وہیں دوسری جانب سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر مینا گبینا کو کافی تنقید کا نشانہ بھی بنایا جارہا ہے، کچھ لوگوں کا ۔خیال ہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری کے طعنے بانے نیب کے ہاتھوں ہیں تو شاید یہ اس ہی سے منسلک دوستی ہے تو کوئی لاڑکانہ کا رہائشی ہوکر لاڑکانہ کا احوال بتا رہا ہے۔

اس حوالے سے مزید جانئے: کورونا وائرس جنگ میں پاکستان کی کامیابی کا اعتراف

یاد رہے سابق صدر آصف علی زرداری اس وقت پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی ہیں جبکہ ان کو اس دوران نیب کیسز کا بھی سامنا ہے۔


Like it? Share with your friends!

0

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *