کوروناوائرس کے خلاف جنگ میں پاکستان کی کامیابی کا اعتراف


0

دنیا بھر کورونا وائرس کے باعث عائد لاک ڈاؤن اب آہستہ آہستہ ان ممالک سے ہٹایا جارہا ہے جہاں پر ان کے کیسز میں واضح کمی دیکھنے میں آئی ہے اور ان ہی چند ممالک میں شامل مملکت خداداد پاکستان بھی شامل ہے۔ جہاں حکومت کی جانب سے اپنائی گئیں غیر معمولی پالیسیز نے پاکستان کو ناصرف کورونا وائرس نکلنے میں مدد فراہم کی بلکہ ملک میں کارونا وائرس کے زور کو بھی توڑا۔ یہی نہیں آج پاکستان کا دیا گیا اسمارٹ لاک ڈاؤن کا فلسفہ دنیا اپنا رہی ہے۔

پاکستان کی کورونا وائرس کی کامیابی کا اعتراف جہاں آج دنیا کررہی ہے وہیں اس حوالے سے مشہور و معروف سافٹ ویئر کمپنی مائکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس کی جانب سے بھی پاکستان کی کورونا وائرس سے متعلق پالیسیوں کو خوب سہرایا گیا ہے جبکہ صرف یہی نہیں پاکستان کی کورونا وائرس کے حوالے سے فتح کو یورپی ممالک کی فتح کے ساتھ ملایا گیا ہے۔

معروف سافٹ ویئر کمپنی مائکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس نے حال ہی میں امریکی ٹی وی چینل سی این این پر نشر ہونے والے پروگرام جی پی ایس وتھ فرید زکریا کے ساتھ عالمی وباء کورونا وائرس کے پھیلاؤ اور روک تھام کے حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے بل گیٹس کی جانب سے پاکستانی حکومت کی کورونا وائرس سے متعلق پالیسیوں کو خوب سہرایا گیا اور اس بات کا اعتراف کیا کہ پاکستان میں اب کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں واضح طور پر کمی دیکھنے میں آئی ہے اور ملک واپسی اپنی معمولات زندگی کی طرف آرہا ہے۔ جس کو بل گیٹس نے پاکستان کی ایک بڑی کامیابی قرار دیا ہے۔ اور ساتھ ہی اس کامیابی کو یورپی ممالک کی کامیابی سے جوڑتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں بھی پورپ کی طرح اب کیسز میں کمی دیکھنے میں آرہی ہے۔

ساتھ ہی کورونا وائرس کی کامیاب جنگ میں بل گیٹس نے پاکستانی نوجوانوں کی کاویشوں کو بھی کافی سہرایا۔ جبکہ انٹرویو میں بل گیٹس کی جانب سے کراچی میں کورونا وائرس کی صورتحال اور کس طرح انتظامیہ نے اس کا مقابلہ کیا اس پر بھی بات کی گئی۔

جہاں ایک جانب ملک بھر میں کورونا وائرس کی کامیابی کی عوام میں خوشی نظر آتی ہے وہیں ایسے موقع پر عالمی سطح پر ملک کی پالیسیوں کو سہرانا بحثیت قوم اس خوشی کو دوگنا کررہی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ شہری اس سے متعلق اپنی رائے کا اظہار مختلف انداز میں سوشل میڈیا پر کررہے ہیں۔

دوسری جانب پڑوس ملک بھارت میں کورونا وائرس کے متعلق بات چیت کرتے ہوئے بل گیٹس کا کہنا تھا کہ جہاں ایک جانب کورونا وائرس کی صورتحال میں پاکستان میں بہتری آئی ہے، مریضوں کی تعداد کم ہوئی ہے وہیں بھارت میں صورتحال مزید خراب ہوئی ہے، مریضوں کی تعداد میں کافی زیادہ اضافہ ہوا ہے۔ بل گیٹس نے ساتھ ہی بھارت کی صورتحال کو جنوبی امریکی ممالک کی صورتحال جیسا قرار دیا ہے۔

Image Source: Twitter

واضح رہے اس قبل بل گیٹس کی جانب سے وزیر اعظم پاکستان عمران خان سے ٹیلی فونک بات چیت کی گئی تھی جس میں پاکستان کی کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں کئے گئے اقدامات پر کافی تعریف کی گئی تھی۔ ساتھ ہی وزیراعظم پاکستان عمران خان نے بھی بل گیٹس کو بتایا تھا کہ پاکستان کس طرح کے اقدامات اٹھا رہا ہے کہ کس طرح کورونا وائرس کو مزید پھیلنے سے روکا جاسکے۔

یاد رہے مائکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس کی کمپیوٹر کی جہاں دنیا میں ہے انتہا کامیابیاں ہیں وہیں وہ سماجی کاموں میں بھی خوب بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں۔ ان کا شمار دنیا کے امیر ترین انسانوں میں ہوتا ہے۔ ان کی ایک بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کے نام سے این جی او بھی ہے جس سے وہ دنیا بھر میں فلاحی کام کرتے ہیں۔


Like it? Share with your friends!

0

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *