مریم نواز کی نیب پیشی، تصادم کی باعث علاقہ میدان جنگ میں تبدیل


0

مشکلات اور پریشانیوں میں گہری پاکستان مسلم لیگ ن ایک اور تنازعے کا شکار بن بیٹھی۔ پارٹی کی نائب صدر اور سابق وزیر پاکستان کی صاحبزادی مریم نواز کی نیب عدالت میں پیشی کے موقع پر قومی احتساب بیورو (نیب) کے باہر پاکستان مسلم لیگ ن اور پنجاب پولیس کے مابین تصادم کے باعث علاقہ میدان جنگ بن گیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کو آج نیب عدالت لاہور میں رائے ونڈ میں خلاف قانون اور خلاف ضابطہ اراضی انتہائی سستے داموں خریدنے کے معاملے پر تفتیش کے لئے طلب کیا گیا تھا۔ البتہ نیب آفس کے باہر پاکستان مسلم لیگ ن کے کارکنان کو آگے جانے سے روکنے پر پولیس اور ن لیگ کے کارکنان کے درمیان معاملات خراب ہونا شروع ہوئے جس کے بعد پاکستان مسلم لیگ نواز کے کارکنان نے پولیس پر پتھراؤ کیا جبکہ اس کے جواب میں پولس کی جانب سے پتھراؤ اور شیلنگ کی گئی۔

اس تمام صورتحال کے باعث نیب عدالت کے باہر کے باہر ہنگامہ آرائی کی صورتحال پیدا ہوگئی جس پر نیب حکام کی جانب سے تفتیس کو ملتوی کرتے ہوئے مریم نواز کو واپسی چلے جانے کا حکم دے دیا۔

البتہ نائب صدر پاکستان مسلم لیگ ن مریم نواز جاتی امراء سے ایک جلوس کی صورت میں نیب عدالت پہنچی جہاں ان کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ جب انہیں بلایا گیا ہے اب انہیں سنا بھی جائے وہ ایسے نہیں جائیں گی۔ اس ہی دوران ایک بار پھر پاکستان مسلم لیگ ن کے کارکنان ایک دوسرے کے آمنے سامنے آگئے اور پھر سے تصادم کی صورت اختیار ہوگئی۔ البتہ نیب عدالت کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے بعد مریم نواز پھر چلی گئیں۔

دوسری جانب سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر جاری کردہ پیغام میں مریم نواز نے پنجاب پولیس پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کی جانب ان کی گاڑی پر پتھراؤ کیا گیا جس سے ان کی بولٹ پروف گاڑی کا شیشہ ٹوٹ گیا، جس پر انہوں نے لکھا کہ سوچیں اگر یہ گاڑی بولٹ پروف نہ ہوتی۔

اس سلسلے میں مریم نواز نے اپنے محافظوں کے خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ میری گاڑی ہے اور یہ میری سیکورٹی کے لوگ ہیں جو مجھے تحفظ دے رہے ہیں بغیر کسی پروٹیکشن اور دفاع کے۔

جبکہ جہاں ایک جانب نیب آفس کے باہر ہونے والی تمام ہنگامہ آرائی کا ذمہ دار رہنما مسلم لیگ ن مریم نواز کی جانب سے پنجاب پولیس کو قراد دیا گیا وہیں دوسری جانب سے بھی الزامات ہیں کہ اس تمام تر خراب کرنے اور بگاڑنے میں پاکستان مسلم لیگ ن کے کارکنان کی ایک سوچی سمجھی سازش تھی کہ کچھ بھی کرکے ان کی لیڈر کی تفتیش کو نہ ہونے دیا جائے۔

یہی نہیں اس پورے معاملے کا رخ اچانک تبدیل اس وقت ہوا جب کچھ ویڈیوز منظر عام پر آئیں جس میں دیکھا گیا کہ مریم نواز کی سیکورٹی پر مامور گاڑیوں میں پتھروں سے بھرے شاپنگ بیگ موجود ہیں جسے پہلے سے سوچی سمجھی سازش قرار دیا جارہا ہے۔

اس حوالے سے مزید جانئے: مینا گبینا کی آصف زرداری کے حق میں ٹوئیٹ، ٹوئیٹر پر شدید ردعمل

واضح رہے پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی رہنما اور پارٹی کی نائب صدر مریم نواز کا یہ دوسرا موقع ہے جب وہ نیب حکام کے سامنے رائے ونڈ میں خلاف قانون اور خلاف ضابطہ اراضی انتہائی سستے داموں خریدنے کے معاملے پر تفتیش کے لئے پیش نہیں ہوسکی ہیں۔


Like it? Share with your friends!

0

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *