کیا آپ آصف علی زرداری کے بطور فلمی اداکاری کے کیریئر سے واقف ہیں؟


0

یوں تو کہا جاتا ہے پاکستانی سیاست میں سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری کے جیسی سیاسی بصیرت اور سمجھ بوجھ کسی اور لیڈر کے پاس نہیں۔ ان کے دور اندیش سیاسی فیصلے ان کو دیگر سیاسی رہنماؤں سے ہمیشہ مختلف ثابت کرتے آئے ہیں۔ پاکستان کے ایک سنئیر سیاسی رہنما مخدوم جاوید ہاشمی سابق صدر آصف علی زرداری کی سیاسی بصیرت سے متاثر ہوکر اس حدتک کہہ چکے ہیں کہ “آصف علی زرداری کی سیاست کو سمجھنے کے لئے کم از کم پی ایچ ڈی ہونا ضروری ہے”.

رہنما پاکستان پیپلزپارٹی صرف سیاسی ہی اعتبار سے نہیں بلکہ ایک اور اعتبار سے بھی دیگر سیاستدانوں سے مختلف خوبی رکھتے ہیں

سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری نے سیاست میں آنے سے قبل پاکستان کی فلم انڈسٹری یعنی لالی ووڈ سے وابستہ رہے چکے ہیں۔ انہوں نے بطور چائلڈ اسٹار 1969 کی ایک کامیاب ترین پاکستانی فلم سالگرہ میں بھی کام کیا ہے۔ جس میں انہوں نے پاکستان فلم انڈسٹری کے اس وقت سب سے بڑے سوپر اسٹاڑ وحید مراد کے بچپنے کا کردار ادا کیا تھا۔

رہنما پاکستان پیپلزپارٹی آصف علی زرداری نے جب اس فلم میں کام کیا تھا وہ محض صرف چودہ برس کے تھے تاہم لیکن جب بھی ان کی اس فلم کو دیکھا جائے اور سابق صدر آصف علی زرداری کی اداکاری کو دیکھا جائے تو دیکھنے والے حیران ہوجاتے ہیں۔ ان کے ڈائلاگز کی ادائیگی سے لیکر ان کے چہرے کے تاثرات اور ان کی خود اعتمادی، اس بات کو عیاں کرتی ہے کہ وہ اداکاری کے بھی شعبہ میں خداداد صلاحیتوں کے مالک تھے۔ تاہم سابق صدر آصف علی زرداری نے اس شعبے کو پھر دوبارہ نہ اپنایا اور نہ ہی کسی اور فلم میں کام کیا اگرچہ ان کی بہترین اداکاری کو دیکھ کر کافی لوگوں کا خیال ہے کہ وہ اگر اداکاری کے شعبے کو آگے لیکر چلتے تو وہاں بھی وہ اہنا بلکل الگ اور منفرد مقام بناتے جس طرح انہوں نے اپنا مختلف مقام سیاست میں بنایا ہے۔

مشہور فلم سالگرہ کو مشہور اور معروف ڈائریکٹر قمر زیدی نے ڈائریکٹ کیا تھا جبکہ اس فلم کو نجمہ حسن نے پروڈیوس کیا تھا۔

یاد رہے فلم سالگرہ کا شمار اس وقت کی چند بہترین فلموں میں ہوتا ہے جس میں اس وقت کی فلم انڈسٹری کے نامور فنکاروں جن میں وحید مراد، شمیم آراء، طارق عزیز، سنتوش ریثال، نیرالہ، نگہت سلطان سمیت اور کئی بڑے نام شامل تھے۔ ساتھ ہی اس فلم کے دو مشہور زمانہ گانے میری زندگی ہے نغمہ اور لے آئی پھر کہا کو ملکہ ترنم نور جہاں نے اپنی آواز کے جادو سے ساری زندگی کے لئے یاد گار بنایا ہے۔


Like it? Share with your friends!

0

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *