آئی فون استعمال کرنے والے اب ہوجائیں ہوشیار


0

ہوشیار، خبردار آپ کا آئی فون جاسوسی کا کام سر انجام دے رہا ہے، وہ ایسے کے آپکے فون میں ڈؤان لوڈ پب جی گیم اور دیگر 53 ایپس کی مدد آئی فون صارفین کی جاسوسی کی جارہی ہے۔

بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق گز شتہ دنوں سائبر سیکیورٹی کے ماہرین نے آئی فون صارفین کی حساس معلومات کی جاسوسی کے حوالے سے تحقیق کی، جس میں اس بات کا انکشاف ہوا ہے کہ ٹک ٹاک اور پب جی گیم سمیت 53 ایپس آئی فون صارفین کی جاسوسی کرنے میں مصروف ہیں۔ مذکورہ ایپس کی مدد سے صارفین کے کلپ بورڈ کی حساس معلومات کی جاسوسی کی جارہی ہے۔ ان معلومات میں فون کا پاسورڈ، کرپٹو کرنسی، والٹ ایڈریس، اکاؤنٹ ری سیٹ لنکس، آئی کلاؤڈ اور ذاتی پیغامات پر نظر رکھنا شامل ہے۔

اس حوالے سے سائبر اور موبائل سیکیورٹی پر نظر رکھنے والے ماہرین کا کہنا ہے کہ یقین دہانی کے باوجود بھی آئی فون انتظامیہ نے مذکورہ ایپس کو اسٹور سے نہیں ہٹایا اور نہ ہی صارفین کو اس حوالے سے آگاہ کیا، مذکورہ کمپنیاں تاحال جاسوسی کررہی ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ان ایپس سے صارفین کو خطرہ ہے کیونکہ یہ ایپلی کیشنز کلپ بورڈ میں موجود معلومات کو بار بار پڑھتی ہیں، اس کلپ بورڈ کو عام طور پر صارفین کمپیوٹر یا دوسری ڈیوائسس کا ڈیٹا جمع کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں جس میں زیادہ تر پاسورڈ اور دیگر اہم معلومات محفوظ کی جاتی ہیں۔


Like it? Share with your friends!

0

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *