موبائل کی لائٹ کے نیند پر کیا اثرات ہوتے ہیں؟


0

ایک تازہ تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ موبائل و کمپیوٹر سمیت اس طرح کی دیگر سمارٹ ڈیوائسز سے خارج ہونے والی لائٹ انسانی نیند کو متاثر نہیں کرتی۔

Mobile Light Effect On Sleeping

جی ہاں، تحقیق میں بتایا گیا کہ اس بات کے کوئی ثبوت نہیں ملے کہ ڈیوائسز سے خارج ہونے والی روشنی نیند میں خلل دے سکتی ہے۔

Mobile Light Effect On Sleeping

Mobile Light Effect On Sleeping

۔تاہم جرمنی کے شہر میونخ کی یونیورسٹی کے ماہرین کی جانب سے کی جانے والی ایک مختصر مگر تازہ تحقیق میں اس بات کے شواہد نہیں ملے کہ ڈیوائسز سے خارج ہونے والی روشنی نیند میں خلل دے سکتی ہے۔

ماہرین نے اس تحقیق کے لیے 16 رضاکاروں کی خدمات حاصل کیں اور انہیں سونے سے قبل 30 منٹ تک موبائل یا ایسی دوسری ڈیوائسز استعمال کرنے کی ہدایت کی گئی۔

رضاکاروں کو مختلف مراحل میں نیلی  ، ہری اور سفید روشنی  کی ڈیوائسز استعمال کرنے کا کہا گیا اور پھر انہیں نیند کے لیے بستر پر جانے کی ہدایت کی گئی۔

تحقیق کے نتائج سے معلوم ہوا کہ ڈیوائسز کی تمام لائٹس انسانی دماغ کے اس نظام کو متاثر نہیں کرتیں جو نیند اور وقت کا تعین کرتا ہے، یعنی ڈیوائسز کی لائٹ سے نیند میں خلل نہیں پڑتا۔


Like it? Share with your friends!

0
Annie Shirazi

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *