عائشہ اکرم اور ریمبو کی ملزمان سے رقم وصول کرنے کی آڈیو ٹیپ سامنے آگئی


1

دو ماہ قبل یوم آزادی کے روز مینار پاکستان پر خاتون کو ہراساں کرنے کے افسوسناک واقعے میں حیرت انگیز پیش رفت، پیر کے روز متاثرہ ٹک ٹاکر عائشہ اکرم اور اس کے ساتھی ریمبو کی تہلکہ خیز آڈیو ٹیپ سامنے آگئی۔ جس میں واقع میں ملوث ملزمان کے حوالے سے حیران کن گفتگو کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق تہلکہ خیز آڈیو ٹیپ میں ٹک ٹاکر عائشہ اکرم اور ساتھی عامر سہیل عرف ریمبو مبینہ طور پر مشتبہ افراد سے پیسے لینے کے حوالے سے بات چیت کر رہے ہیں، ان تمام افراد کو واقعے کی تفتیش کے دوران شناخت کرنے پر حراست میں لیا گیا تھا۔

Image Source: File

آڈیو ٹیپ میں ریمبو کو متاثرہ خاتون عائشہ اکرم سے شناخت کئے جانے والے افراد کی تعداد کا پوچھتے ہوئے سنا جاسکتا ہے جس پر ٹک ٹاکر بتاتی ہیں کہ اس نے چھے افراد کی شناخت کی ہے۔

جس پر عامر سہیل عرف ریمبو پوچھتا ہے کہ ان میں سے ہر ایک سے کتنے پیسے لینے ہیں؟ جس پر ٹک ٹاکر عاٰشہ اکرم کہتی ہیں کہ شناخت کئے گئے بیشتر افراد غریب ہیں، وہ مشکل سے 5 لاکھ روپے ہی دے سکتے ہیں۔

اس حوالے سے ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) انویسٹی گیشن شارق جمال نے بتایا ہے کہ آڈیو ٹیپ کی جانچ کی جا رہی ہے۔ اس کے علاوہ انہوں نے مزید بتایا کہ ریمبو کا موبائل فون ضبط کرلیا گیا ہے ، جبکہ ملزم ریمبو نے مبینہ طور پر اس فون کال کے درست ہونے کی تصدیق کر دی ہے۔

واضح رہے اس معاملے میں تازہ ترین پیش رفت، اس وقت سامنے آئی، جب پولیس نے جمعہ کو مزید آٹگ مشتبہ افراد کو حراست میں لیا ، جن میں ریمبو بھی شامل تھا۔

Image Source: Screengrab

متاثرہ خاتون عائشہ اکرم نے ایک بیان میں انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ اس کا ساتھی عامر سہیل عرف ریمبو سمیت 13 افراد اسے ایک ویڈیو کے ذریعے بلیک میل کر رہے تھے۔ ریمبو ، جسے عائشہ اکرم نے ابتداء میں اس واقعے میں جان کو بچانے والا قرار دیا تھا، اب اس پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ وہ مجرم ہے۔

اس حوالے سے ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ ایک 13 رکنی گروہ دو سال سے ٹک ٹاکر عائشہ اکرم کو کچھ نامناسب تصاویر کی بنیاد پر بلیک میل کر رہا تھا۔ اپنے بیان میں عائشہ اکرم نے بتایا کہ اسے بلیک میل کیا گیا اور زبردستی مینار پاکستان لے جایا گیا۔ اور جو اس کا ساتھی ریمبو ہے، وہ اس گینگ کے ارکان میں سے ایک تھا

یہی نہیں عائشہ اکرم کا مزید کہنا تھا کہ اسے بلیک میل کرنے کے علاوہ ریمبو نے اس سے 10 لاکھ روپے بھی لے چکا ہے۔ اس نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ اس نے ریمبو کو اپنی تنخواہ کا آدھا حصہ دیا ، جس کے بارے میں وہ دعویٰ کرتی ہیں کہ وہ ٹک ٹوک گینگ کو “چلاتا ہے”۔ ذرائع نے مزید دعویٰ کیا کہ لاری اڈہ انویسٹی گیشن پولیس نے راولپنڈی کے معروف ٹک ٹاکر بادشاہ کے گھر پر چھاپہ مارا تاہم ملزمان حکام کے پہنچنے سے پہلے ہی فرار ہوگیا تھا۔

ذرائع نے مزید دعویٰ کیا کہ گروہ نے دیگر ساتھیوں کے ساتھ مل کر مینار پاکستان سے منسلک گریٹر اقبال پارک میں ہونے والے سانحے میں مبینہ طور پر عائشہ اکرم کو ہراساں کیا، ان کے ساتھ بدتمیزی کی اور ان کے کپڑے پھاڑ دیئے۔

مزید پڑھیں: چنگچی رکشہ میں سفر کرتی لڑکی سے اوباش نوجوان کی نازیبا حرکات

اس کے برعکس نامزد ملزم عامر سہیل عرف ریمبو نے دعویٰ کیا کہ اس روز مینار پاکستان پر عائشہ اکرم کو کسی اور کے ساتھ جانا تھا، لیکن اس کے بھائی کا انتقال ہوگیا، لہذا وہ آنے سے قاصر تھا، لہذا پھر اسے عائشہ اکرم کے ساتھ مینار پاکستان جانا پڑا تھا۔ ساتھ ہی ریمبو کا کہنا تھا کہ یہ وہ ہی جانتا ہے کہ آخر وہ کس طرح اس روز عائشہ کو پارک سے باہر نکال کر گھر تک لیکر آیا تھا۔

یاد رہے 14 اگست کے روز مینار پاکستان سے منسلک گریٹر اقبال پارک پر ایک انتہائی شرمناک اور انسانیت سوز واقعہ سامنے آیا تھا، جہاں ایک خاتون ٹک ٹاکر کو سینکڑوں کی تعداد موجود افراد نے جنسی ہراسگی کا نشانہ بنایا تھا۔ بعدازاں واقعے کے خلاف پولیس نے ایکشن لیتے ہوئے 400 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے گرفتاریوں کا سلسلہ شروع کردیا تھا۔


Like it? Share with your friends!

1

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *