پاکستانی سرحدی علاقے پر افغانستان سے فائرنگ، 3 شہری شہید


0

خیبرپختونخوا کے قبائلی ضلع باجوڈ میں پاک افغان باڈر پر سرحد پار فائرنگ کے نتیجے میں 3 پاکستانی شہری شہید جبکہ 7 افراد زخمی ہوگئے۔ زخمی ہونے والوں دو فوجی جوان بھی شامل ہیں۔

اطلاعات کے مطابق افغانستان کی سرزمین ایک بار پھر سے پاکستان میں دہشتگردی کے لئے استعمال ہوئی یے، افغانستان کی سرزمین سے پاکستان کے قبائلی. علاقے ضلع باجوڑ پر فائرنگ کی گئی۔ جس کے نتیجے میں تین پاکستانی شہری شہید ہوگئے جبکہ پاک آرمی کے دو جوانوں سمیت سات افراد زخمی ہوگئے۔ تاہم تمام زخمیوں کو واقعے کے فوری بعد طببی امداد کے لئے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔

واضح رہے کہ یہ پاک افغان بارڈر پر سرحد پار فائرنگ کا پہلا واقعہ نہیں ہے، اس سے قبل بھی افغانی سرزمین سے پاکستانی علاقوں پر فائرنگ کے واقعات پیش آتے رہے ہیں جس میں پاکستانی شہریوں، پاک افواج اور فوجی چوکیوں کو نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔

جبکہ رواں سال جنوری کے مہنے میں پاک افغان بارڈر پر سرحد پار یعنی افغانی سرزمین سے پاکستانی سرزمین پر ایک راکٹ حملہ کیا گیا تھا۔البتہ اس حملے کے نتیجے میں کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تھا۔

البتہ گزشتہ برس اکتوبر کے مہینے میں پاک افواج پر افغانستان کی سرزمین سے فائرنگ کی گئی تھی جس کے نتیجے میں پاک افواج کے 6 فوجی جوان شہید ہوگئے تھے۔

یاد رہے افغانسان کی سرزمین پاکستان اور پاکستانی افواج کے خلاف ماضی میں کافی بار استعمال ہوتی رہی ہے، موجودہ افغان حکومت کے بھارتی حکومت سے کافی اچھے تعلقات ہیں، جس کے باعث بھارتی دہشت گرد خفیہ ایجنسی “را” کا افغانستان میں اثر رسوخ بھی کافی بڑھا چکا ہے اور اب یہ معمول کی خبریں ہوتی جارہی ہیں کہ بھارتی ایجنسیوں کے لوگ افغانستان میں دہشت گردوں کی پشت پناہی کرتے ہوئے پاکستانی سرزمین پر ان کا استعمال کرتے ہیں۔


Like it? Share with your friends!

0

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *