را” ایجنٹوں کی نشاندہی پر منی ایکسچینج کا مینجر گرفتار”


0

کراچی میں وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے بھارتی خفیہ دہشتگرد ایجنسی “را” کے گرفتار ایجنٹوں کی نشاندہی پر ایک اور اہم کاروائی کرتے ہوئے ایک اور ملزم کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزم “را” ایجنٹوں کو رقوم فراہم کرنے والی منی ایکسچینج کمپنی کا منیجر ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے انسداد دہشت گردی ونگ نے کراچی کے علاقے صدر میں ایک اور اہم کروائی کرتے ہوئے حوالہ منڈی کے بین الاقوامی خفیہ نیٹ ورک سے وابستہ یاسین نامی ملزم کو گرفتار کرلیا۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق گرفتار ملزم یاسین کو حالیہ گرفتار کئے گئے “را” ایجنٹوں کی نشاندہی پر حراست میں لیا۔ ملزم کراچی میں مبینہ طور پر بھارتی ایجنسی “را” کے ایجنٹوں کو بھجوائی گئی رقوم تقسیمِ کرتا تھا۔ جبکہ گرفتار ملزم یاسین مذکورہ منی ایکسچینج کمپنی کا منیجر ہے۔

ایف آئی اے حکام کا کہنہ ہے کہ حوالہ منڈی کے خفیہ نیٹ ورک کے ذریعے ملک دشمن عناصر کو رقوم فراہم کی جارہی تھیں۔

ایف آئی اے حکام نے مزید بتایا کہ گرفتار ملزم یاسین کے قبضے سے لیپ ٹاپ اور موبائل فون برآمد ہوا ہے ساتھ ہی حوالہ منڈی کے بین الاقوامی خفیہ نیٹ ورک سے وابستہ دیگر ملزمان کی تلاش میں چھاپے مارے جارہے ہیں۔ جبکہ اس ہی حوالے سے ملک بھر کے تمام ائیرپورٹس پر ملزمان کی تفصیلات فراہم کردی گئیں ہیں۔

یاد رہے دو روز قبل وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے انسداد دہشت گردی ونگ نے کراچی کے علاقے سوک سینٹر، لیاقت آباد اور خالد بن ولید روڈ پر مختلف کاروائیوں کے دوران تین افراد کو حراست میں لیا تھا۔ جس میں “را” سلیپر سیل کا اہم رکن ظفر خان گرفتار کو گرفتار کیا گیا تھا۔ ملزم ظفر خان کراچی فائر بریگیڈ ڈپارٹمنٹ کا ملازم ہے۔ ملزم ظفر خان کراچی میں بم دھماکوں اور ٹارگٹ کلنگ میں ملوث رہا ہے اور اس کا تعلق ایم کیو ایم لندن سے ہے۔ ظفر خان نے بھارت میں 14 ماہ دہشتگردی کی ٹریننگ بھی لی ہے۔

جبکہ ظفر خان نے دوران تفتیش نے دوران تفتیش حوالہ منڈی کے حوالے سے بین الاقوامی خفیہ نیٹ ورک کا بھی پردہ اٹھایا۔ جس کے بعد سلیپر سیل کو فنڈز فراہم کرنے والے منی ایکسچینج کے 2 مزید ملزمان سفیان اور جاوید میمن کو بھی گرفتار کیا گیا تھا۔


Like it? Share with your friends!

0

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *