سعودی وزارت صحت کا “حج “کیلئے اہم اعلان


0

سعودی عرب کی وزارت صحت نے رواں برس حج کرنے والے عازمین کے لیے کورونا وائرس ویکسین کو لگوانا لازمی قرار دے دیا ہے۔

سعودیہ عرب کے ذرائع ابلاغ اوکاز کے مطابق وزارت صحت نے رواں سال حجاج اکرام کے لئے کورونا کی ویکسین لازمی لگوانا ہوگی۔

perform hajj before sleep
Image Source: Twitter

اس حوالے سے وزیر صحت کا کہنا ہے کہ رواں برس حج کرنے کے خواہشمند افراد کے لیے کورونا ویکیسن لگوانے کی شرط کو لازمی قرار دیا گیا ہے اور ویکسین کے بغیر کسی کو بھی حج کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ رواں برس حج کے موقع پر ذمہ داریاں ادا کرنے والے ہیلتھ ورکرز کے لیے بھی کورونا ویکسین لازمی ہوگی کیونکہ انہوں نے لوگوں کو مکہ، مدینہ اور انٹری پوائنٹس پر طبیؔ سہولیات فراہم کرنی ہیں۔ اس حوالے سے سعودی وزارت صحت کے ترجمان نے کہا کہ جن لوگوں نےکورونا وائرس کی مکمل ویکسینیشن کی ہوگی ان کے لیے قرنطینہ بھی لازمی نہیں ہوگا۔

پچھلے سال کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے خدشے کے پیش ِنظر سعودی حکومت نے محدود پیمانے پر صرف ایک ہزار لوگوں کو حج کی اجازت دی تھی جب کہ مناسک حج کی ادائیگی میں بھی حفاظتی تدابیر اختیار کی گئی تھیں اور دوران حج عازمین کو “خانہ کعبہ‘‘ کو چھونے پر بھی پابندی عائد تھی۔

Saudi Arabia hajj
Image Source: Middle East Eye

خیال رہے کہ دنیا بھر میں گزشتہ سال سے کورونا کی وباء نے تمام شعبہ ہائے زندگی کو مفلوج کر کے رکھ دیا۔یہ وائرس 2019 کے اواخر میں چین سے پھیلا اور پھر دیکھتے ہی دیکھتے اس نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ 2020 میں دنیا کی طاقتور ترین معیشتوں سے لے کر ترقی پذیر ممالک تک میں کورونا کی وباء اور اس کے خلاف کیے جانے والے اقدامات نے ایک طرف تو معاشی بحران پیدا کیا دوسری جانب ہر مذہب اور مسلک سے تعلق رکھنے والے اپنے دینی مناسک اور فرائض ادا کرنے سے بھی بڑی حد تک محروم رہے کیونکہ عبادت گاہوں میں اجتماعات پر ممانعت رہی۔

جزوی طور پر مساجد، امام بارگاہوں میں لوگوں کو معمول کے فرائض اور مذہبی رسومات کی ادائیگی کی اجازت نہیں تھی۔ اسی طرح مکہ مکرمہ اور مدینہ جو مسلمانوں کے مقدس مقامات ہیں وہاں عمرے اور حج پر بھی گزشتہ برس جزوی پابندی تھی پھر آہستہ آہستہ ان مقامات کو انتہائی نگرانی اور سخت ضوابط کے ساتھ کھولا گیا۔


Like it? Share with your friends!

0

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *