سردیوں میں خشکی سے کیسے چھٹکارا پائیں؟


0

موسم سرما میں جہاں نزلہ، زکام، کھانسی، بخار سمیت دیگر بیماریوں کا حملہ ہوتا ہے تو وہیں ہماری چہرے اور سر کی جلد بھی خشکی اور مختلف مسائل کا شکار ہوجاتی کیونکہ اس موسم میں ہماری جلد کو مناسب نمی کی ضرورت ہوتی ہے اور اگر کسی وجہ سے نمی کی مناسب مقدار جلد کو میسر نہ ہو تو اس کی ساخت خشک ہوجاتی ہے۔اس سلسلے میں خصوصی احتیاط اور بروقت علاج کرنے کی ضرورت ہوتی ہے ورنہ جلد بے رونق اور روکھی جبکہ سر میں خشکی ہوجاتی ہے۔

لہٰذا اس مسئلے سے بچنے کے لئے ذیل میں ہم آپ کو جلد کی خشکی دور کرنے کے چند موئژ حل بتائیں گے جن پر عمل کرکے آپ کو فائدہ ہوگا۔

Image Source: Unsplash

زیتون کا تیل

Image Source: Unsplash

موسم سرما میں زیتون کے تیل کی مالش کرنا صدیوں پرانا ٹوٹکا ہے، زیتون کے تیل سے سر کی مالش کریں اور سر کو کسی کپڑے یا تولیے سے ڈھانپ کر سوجائیں یا پھر نہانے سے قبل اس تیل سے جلد پر مالش کریں۔ اس کے علاوہ نہانے کے فوراً بعد پورے جسم پر زیتون کا تیل لگا لینے سے بھی خشکی سے کافی حد تک نجات ملتی ہے۔

ناریل کا تیل

Image Source: Unsplash

ناریل کا تیل جلد اور سر کی خشکی دور کرنے کا آزمودہ اور موثر علاج ہے ، سرد موسم میں جلد اور سر کو خشکی سے بچانے کے لیے نہانے سے کچھ دیر قبل چار سے پانچ چائے کے چمچ نیم گرم ناریل کے تیل سے بالوں اور جسم کی مالش کرلیں اور پھر اس کے بعد کسی اچھے شیمپو اور صابن سے نہالیں۔کوشش کریں کہ ایسا صابن اور شیمپو استعمال کیا جائے جس کے اجزا میں ناریل کے تیل کی خصوصیات پائی جاتی ہوں۔

ٹی ٹری آئلٹی ٹری آئل

Image Source: Unsplash

یہ آئل ورم کش اور جراثیم کش ہوتا ہے جو کہ بالوں میں خشکی اور خارش کی شکایت پر قابو پانے میں مدد دیتا ہے۔ یہ وائرسز اور فنگل سے بھی لڑتا ہے جو کہ خشکی اور سر میں خارش کا باعث بنتے ہیں۔ ٹی ٹری آئل کے چند قطرے اپنے پسندیدہ شیمپو میں ملائیں اور اس عمل کو اس وقت تک دہراتے رہے جب تک خشکی اور خارش ختم نہیں ہوجاتی، گھر میں استعمال ہونے والا عام موسچرائزر میں ملا کر بھی اس کا استعمال جلد پر کیا جاسکتا ہے۔

شہد

Image Source: Unsplash

شہد کھانے کے علاوہ جلد کی نمی کے لئے بھی استعمال کیا جاتا ہے کیونکہ یہ ایک بہترین قدرتی موئسچرائزر ہے۔ سردیوں میں جلد کی خشکی کودورکرنے کے لئے شہداوردودھ دو،دو کھانے کے چمچ ملاکراچھی طرح پیسٹ بنالیں ۔اسے اپنے چہرے پر دس سے پندرہ منٹ تک لگارہنے دیں اور پھر چہرہ دھولیں۔کچھ دن  تک یہ عمل جاری رکھیں۔اس عمل سے جلد  کی خشکی ختم ہوگی اور جلد نرم وملائم ہوجائے گی۔

ایلو ویرا جیل

Image Source: Unsplash

بالوں کی جڑوں میں خارش ہونے کی ایک بڑی وجہ خشک جلد ہوتی ہے، ایلو ویرا قدرتی موئسچرائزر قرار دیا جاتا ہے، اس میں جراثیم کش اور خشکی کو بھگانے والی خصوصیات پائی جاتی ہیں، ایلوویرا جیل کو سر پر اور جلد پر براہ راست لگائیں اور 20 منٹ بعد نہالیں۔

پیٹرولیم جیلی

Image Source: Unsplash

سردیوں میں جلد کی نمی برقرار رکھنے کے لئے پیٹرولیم جیلی بھی بہترین ثابت ہوتی ہے، جسم کو روکھے پن، خارش اور خشکی سے بچانے کے لئے نہانے کے بعد پیٹرولیم جیلی لگائیں اس سے جلد نرم و ملائم رہے گی۔

سیب کا سرکہ

Image Source: Unsplash

سیب کا سرکہ سر کی خشکی کا بہترین حل ہے کیونکہ اس میں پائے جانے والے ایسڈک اجزا ءسر میں خشکی بننے کے عمل کو روک دیتے ہیں۔ایک چوتھائی کپ سیب کے سرکے کو پانی سے بھری اسپرے بوتل میں شامل کرلیں اور پھر اُس کا سر پر چھڑکاؤ کریں، چھڑکاؤ کے بعد سر پر تولیہ لپیٹ لیں اور پندرہ منٹ سےلے کر ایک گھنٹے تک سرکہ سر پر لگا رہنے دیں۔ اس کے بعد سر دھو لیں۔یہ عمل ہفتے میں دو بار دہرانے سے خشکی ہمیشہ کے لیےدور ہوجائے گی۔

مزید پڑھیں: سردیوں میں موسمی بیماریوں سے بچنے کے گھریلو ٹوٹکے

لیموں

Image Source: Unsplash

سر کی خشکی سے نجات پانے کے لیے دو چائے کے چمچ لیموں کے عرق سے سر کی مالش کریں اور پانی سے دھولیں، اس کے بعددوبارہ ایک چائے کا چمچ لیموں کا عرق ایک کپ پانی میں ملائیں اور اپنے سر کو اس سے بھگولیں، اس طریقہ کار کو روزانہ اُس وقت تک کریں جب تک خشکی کا خاتمہ نہ ہوجائے۔جلد سے خشکی ختم کرنے کے لیے لیموں کے رس میں شہد، گلیسرین ملا کر رات کو بطور کریم ہاتھ پاؤں پر لگائیں۔


Like it? Share with your friends!

0

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *