احمد علی اکبر کی پُراسرار آوازوں والے درخت کی ویڈیو صارفین میں مقبول ہوگئی


1
1 point

مقبول ڈرامہ سیریل ‘پری زاد’ کے مرکزی اداکار احمد علی اکبر نے ایک درخت سے آنیوالی پُراسرار آواز کی ویڈیو کو سوشل میڈیا پر شیئر کیا جسے دیکھ کر صارفین دنگ رہ گئے۔

اداکار نے اپنے انسٹاگرام اکاونٹ پر یہ منفرد ویڈیو شیئر کی، جس میں بظاہر وہ خود تو دکھائی نہیں دے رہے تاہم انہوں نے ویڈیو کے حوالے سے ایک نوٹ تحریر کیا ہے۔جس میں انہوں نے لکھا کہ جو آپ نے دیکھا اور سنا یہ (فیک) جھوٹ نہیں ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے اس ویڈیو میں سنائی دی جانے والی آواز کے حوالے سے وارننگ بھی دی۔

Image Source: Instagram

مذکورہ پوسٹ میں احمد نے لکھا کہ اسلام آباد ٹریل 5 میں عکس بندی کے دوران ہمیں ایک انوکھا تجربہ ہوا، اس درخت میں ایک سکے جتنا بالکل گول سوراخ موجود ہے، اس سوراخ کے اندر سے کچھ عجیب و غریب آوازیں سنائی دے رہی ہیں۔

اس آرٹیکل میں محققین نے بتایا ہے کہ جب درخت خوش یا تکلیف میں ہوتے ہیں تو آواز نکالتے ہیں اور زیادہ تر ایسا خشک سالی کی صورت میں ہوتا ہے جب درختوں کو پانی کی ضرورت ہوتی ہے۔

تاہم، احمد کی مذکورہ پوسٹ پر متعدد سوشل میڈیا صارفین نے حیرانی کا اظہار کیا۔ایک صارف نے لکھا کہ احمد بھائی پہلے ہی چیتوں کی وجہ سے ہائیکنگ پر جانا کم کر دیا تھا آپ نے آج ایک اور چیز سے ڈرا دیا۔ایک صارف نے لکھا کہ برائے مہربانی بتائیے گا کہ اس کے بعد کیا ہوا؟؟ جبکہ ایک صارف نے لکھا کہ مجھے تو کوئی جنات لگ رہا ہے۔اس کے علاوہ بعض صارفین کا کہنا ہے کہ یہ جنات لگ رہے ہیں جبکہ کئی نے ان آوازوں کو بےحد خوفزدہ قرار دیدیا۔اس سے قبل بھی احمد علی اکبر جنگل کی آوازوں اور جنگل کی سیر کے حوالے سے ویڈیو شیئر کرچکے ہیں۔

قبل ازیں ، ایسی خوفزدہ کردینے والی ویڈیو کراچی کے علاقے گلشنِ اقبال میں سرکاری دفاتر کے مرکز سوک سینٹر کے ایک روم کی بھی شیئر کی گئی تھی جس میں کچھ عجیب ہی مناظر دیکھنے کو ملےتھے۔وائرل ویڈیو میں دیکھا گیا تھا کہ ہاؤس بلڈنگ فنانس کارپوریشن کے دفتر میں 2 ملازم کام میں مصروف ہوتے ہیں کہ میز پر پڑی فائلوں میں سے ایک فائل خوبخود اڑ کر نیچے گرجاتی ہے۔ سامنے ایسا کرتا کوئی شخص نظر نہیں آتا مگر کام کرنے والا ملازم کسی کو مخاطب کرتے ہوئے شرارت کرنے سے منع کرتا ہے۔ چند سیکنڈ بعد وہی فائل فرش سے اچھل کر مزید آگے کی طرف آتی ہے تو پھر وہ شخص نظر نہ آنے والے کو شرارت کرنے سے منع کرتا ہے، وہ ملازم فائل اٹھا کر فائلوں کے ڈھیر پر رکھ دیتا ہے کہ تھوڑی دیر بعد اس کے سامنے بیٹھے شخص کے پاس ٹیبل پر رکھی الیکٹرک کیٹل خودبخود کھسکنے لگتی ہے وہی شخص کسی نظر نہ آنے والے کو ڈانٹتا ہے۔

ایک اور ویڈیو میں اسی دفتر کی کرسی پر بیٹھا ایک شخص سامنے کی خالی کرسی پر مبینہ طور پر فرضی افسر سے گفتگو کررہا ہے، اس طرح ان کو کسی اور شخص کے آنے کا کہتا ہے اور احتراماً اٹھ کر کھڑا ہوجاتا ہے۔اس موقع پر مبینہ طور پر آنے والے کے لیے راستہ بنایا جاتا ہے اور کرسیاں خودبخود کھسکتی نظر آتی ہیں۔اس حوالے سے یہ افواہیں بھی سرگرم ہوئیں کہ ایس بی سی اے آفیسرز کلب میں بھی مبینہ طور پر جنات کا قبیلہ آباد ہے جہاں اذان مغرب کے بعد ہی غیرمرئی مخلوق کی حرکات و سکنات شروع ہوجاتی ہیں اور عمارت میں رات کی ڈیوٹی کے بیشتر افسران خوف سے تھرڈ فلور پر نہیں جاتے۔تاہم سرکاری ذرائع نے ان ویڈیوز کو کسی کی شرارت قرار دیتے ہوئے اس طرح کی صورتحال کی تردید کی تھی۔


Like it? Share with your friends!

1
1 point

What's Your Reaction?

hate hate
0
hate
confused confused
0
confused
fail fail
0
fail
fun fun
0
fun
geeky geeky
0
geeky
love love
0
love
lol lol
0
lol
omg omg
0
omg
win win
0
win

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Choose A Format
Personality quiz
Series of questions that intends to reveal something about the personality
Trivia quiz
Series of questions with right and wrong answers that intends to check knowledge
Poll
Voting to make decisions or determine opinions
Story
Formatted Text with Embeds and Visuals
List
The Classic Internet Listicles
Countdown
The Classic Internet Countdowns
Open List
Submit your own item and vote up for the best submission
Ranked List
Upvote or downvote to decide the best list item
Meme
Upload your own images to make custom memes
Video
Youtube, Vimeo or Vine Embeds
Audio
Soundcloud or Mixcloud Embeds
Image
Photo or GIF
Gif
GIF format