آج سے اسکولوں کے ٹائم تبدیل کردیئے گئے ، اب صبح ساڑھے سات بجے کے بجائے کتنے بجے اسکول پہنچنا ہوگا؟
لاہور میں فضائی آلودگی کے باعث اسکول کے اوقات تبدیل کر دیئے گئے، اب صبح ساڑھے سات بجے لگنے والے اسکول آج سے پونے نو بجے لگیں گے۔
بچوں کی اسمبلی کلاسوں میں ہوگی اور آؤٹ ڈور سرگرمیاں معطل رہیں گی، سرکاری اعلامیہ میں کہا گیا کہ اسکول کے تبدیل شدہ اوقات اکتیس جنوری 2025 تک نافذ العمل رہیں گے۔
Lahore New School Timing
اسکول میں ہر قسم کی آؤٹ ڈور سرگرمیاں معطل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ لاہورمیں 31 جنوری 2025 تک ہر قسم کی آتشبازی پر بھی سخت پابندی ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں:
نرسری میں داخلے کی فیس کتنی؟فیس دیکھ کے لوگوں کے ہوش اڑگئے
خیال رہے لاہور میں صبح سویرے اسموگ کے بادل سموگ کے باعث ائیر کوالٹی انڈیکس چھ سو سے تجاوز کر گیا ہے۔
محکمہ تحفظ ماحول پنجاب کی جانب سےضروری اقدامات کیلئےہدایات کی گئی ہیں، جس میں کہا گیا کہ عوام اسموگ سے بچنے کیلئے ماسک اوردیگر حفاظتی تدابیر اختیار کریں، گھروں کی کھڑکیاں، دروازے بند رکھیں اور زیادہ دیر کھلی جگہوں پر نہ رہیں
0 Comments