شان شاہد کی پسندیدہ پاکستانی اداکارہ کونسی ہیں؟


0

پاکستانی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار و ہدایتکار شان شاہد نے اپنی پسندیدہ پاکستانی اداکارہ کا نام بتاکر سب کو حیران کردیا ہے۔ اداکار اپنی فلم مجاجن کے سیکوئیل میں کام کا ارادہ رکھتے ہیں جس میں ان کے مدمقابل صائمہ نے کام کیا تھا۔ شان شاہد کا کہنا ہے کہ اگر انہیں فلم’مجاجن 2‘ کی پیشکش ہوتی ہے تو اس فلم کے سیکوئیل کے لیے اداکارہ مہوش حیات یا ماہرہ خان ان کی پسندیدہ اداکارہ ہوں گی۔

Image Source: Instagram

انہوں نے انٹرویو میں یہ انکشاف کیا کہ ان کی پسندیدہ پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان ہیں اور انہیں مہوش حیات کا کام بہت پسند ہے۔شان کا کہنا تھا ’مجاجن 2‘ کے لیے اداکارہ صائمہ کے کردار میں ماہرہ خان ،مدیحہ شاہ کے کردار میں مہوش حیات کو دیکھنا چاہیں گے۔واضح رہے کہ فلم مجاجن 24 مارچ 2006 کو پاکستان بھر میں ریلیز ہوئی تھی۔ جس میں ذِلِ شاہ (شان)، ایک ناخوش شادی شدہ آدمی جو سید قبیلے سے تعلق رکھتا ہے، تاری (صائمہ) کے نام سے ایک ڈانسر سے محبت کرتا ہے جو اپنے گاؤں میں پرفارم کرنے آتی ہے۔ان کی اہلیہ (مدیحہ شاہ) اور اہل خانہ ان کے تعلقات کی مذمت کرتے ہیں۔

Image Source: Instagram

حالیہ دنوں میں شان شاہد کی ایکشن، سسپنس اور رومانس سے بھرپور فلم ضرار کا پریمئیر ہوا، اس فلم میں شان پاکستان میں انتہاپسندی اور بے یقینی پھیلانے والے ملک دشمن عناصر کے خاتمے کے لیے انتہائی حساس اور بڑے منصوبے پر کام کرتے دکھائی دیں گے۔

اس فلم میں جہاں پاکستان میں جاری انتہاپسندی کو دکھایا گیا ہے وہیں پڑوسی ملک افغانستان میں شورش اور جنگ کے حالات کو بھی اس کا موضوع بنایا گیا ہے۔2021ء میں اس فلم کا ٹیزر جاری کرتے ہوئے اسے اسی سال ریلیز کرنے کا عندیہ دیا گیا مگر کورونا کی وبا سمیت ملک میں سینما بند ہونے کی وجہ سے اسے ریلیز نہیں کیا جاسکا، تاہم اب رواں ماہ اس فلم کو ریلیز کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ شان نے فنکار گھرانے میں آنکھ کھولی، وہ ہدایت کار ریاض شاہد اور اداکارہ نیلو کے صاحبزادے ہیں اور انہوں اپنے کیریئر کا آغاز بطور چائلڈ اسٹار کیا۔گزشتہ دنوں ان کو فلم انڈسٹری میں 29 سال مکمل ہوئے، اس موقع پر شان نے ٹوئٹر پر اپنی پہلی فلم ‘بلندی’ کا پوسٹر شئیر کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے1990ء میں جاوید فضلی کی فلم ‘بلندی’ سے اپنے کیرئیر کا آغاز کیا جس میں ان کے ہمراہ ریما خان تھیں۔

مزید پڑھیں: ماڈل واداکارہ ایمان علی کس بھارتی ہداتیکار کی محبت میں گرفتار تھیں؟

شان نے اپنے فلمی کیرئیر میں سو کے قریب اردو اور پنجابی فلمیں کیں، جس پر انہیں چار نیشنل فلم ایوارڈز، 15 نگار ایوارڈز، 5 لکس سٹائل ایوارڈ ،ایک پاکستان میڈیا ایوارڈ اور دیگر متعدد ایوارڈز سے نوازا جاچکا ہے اور وہ پاکستان کے سب سے زیادہ معاوضہ لینے والا اداکار بھی تصور کیا جاتا ہے۔شان شاہد اپنی فنی خدمات کے علاوہ پاکستان فلم انڈسٹری کو معیاری انڈسٹری بنانے میں بھی ہمیشہ کوشاں رہے ہیں، انہی خدمات کے پیش نظر حکومت نے ان کو 2007ء میں پرائیڈ آف پرفارمنس ایوارڈ سے بھی نوازا۔


Like it? Share with your friends!

0

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *