ماڈل واداکارہ ایمان علی کس بھارتی ہداتیکار کی محبت میں گرفتار تھیں؟


0

شوبز انڈسٹری میں باحیثیت ماڈلنگ سے اپنے کیرئیر کا آغاز کرنیوالی ‘ایمان علی’ نے ہمیشہ معیاری کام کو ترجیح دی یہی وجہ ہے کہ اسکرین پر ذرا کم کم نظر آتی ہوں۔اب بہت جلد شائقین ان کو فلم ‘ٹچ بٹن’ میں اداکار فرحان سعید کے ساتھ مرکزی کردار میں دیکھیں گے۔ تاہم اپنی فلم کی ریلیز سے پہلے ہی ایمان علی نے اپنی نجی زندگی کے بارے میں ایسا انکشاف کیا ہے کہ جس پر صارفین حیرت زدہ ہیں، ان کا کہنا ہے کہ وہ 8 برس تک بھارتی فلموں کے مشہور ہدایتکار امتیاز علی کے ساتھ قریبی تعلقات میں رہی ہیں۔

اس بات کا اعتراف ایمان علی نے حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران کیا۔ واضح رہے کہ ایمان علی کئی سال پہلے بھارتی فلم “جب وی میٹ” کے ہدایت کار امتیاز علی کے ساتھ سرخیوں میں آئی تھیں اگرچہ انہوں نے اپنے اس تعلق  کو خفیہ رکھا، لیکن وہ اکثر امتیاز علی کے ساتھ نظر آئیں جس کی وجہ سے خبروں کی سُرخیوں کا حصہ بھی بنی رہیں۔ایمان علی مختصر عرصے کے لیے ممبئی شفٹ بھی ہوئی تھیں تاہم اس جوڑی نے معاملات ٹھیک نہ ہونے کے باعث راہیں جُدا کرلیں تھیں۔

Image Source: Instagram

مذکورہ انٹرویو میں اپنے اس تعلق کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں زندگی میں کسی کو کوئی اہمیت نہیں دیتی، ہم ایک شخص کو اپنے ذہن آئیڈیل بناتے ہیں، وہ میرے لئے آئیڈیل تھا لیکن پھر میں نے سوچا کہ وہ صرف ایک اور عام آدمی ہے، میں یہ نہیں کہتی کہ وہ اچھا انسان نہیں ہے لیکن بات نہیں بنی اس کے ساتھ ساتھ بہت سارے مسئلے تھے۔

Image Source: Facebook

اداکارہ نے بتایا کہ پاکستان میں تو کسی کو تعلق کے بارے میں زیادہ معلومات نہیں تھی کیونکہ میں نے کبھی کسی کو بتایا نہیں مگر بھارت میں مجھ سے اکثر اس حوالے سے سوالات کیے تھے جس کا جواب دینا میں نے ضروری نہیں سمجھا کیونکہ وہ میرا نجی معاملہ تھا۔ انٹرویو میں میزبان نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ آپ دونوں کے نام بھی ایک ہی حرف سے شروع ہوتے ہیں جس پر اداکارہ نے کہا کہ ہاں میرے اور ان کے نام بھی ایک ہی حرف سے شروع ہوتے تھے۔خیال رہے کہ ایمان علی معروف اداکار مرحوم عابد علی کی بیٹی ہیں جبکہ ان کی والدہ حمیرا علی بھی جانی مانی اداکارہ ہیں۔ ایمان علی 2019ء میں بابر بھٹی کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئیں۔ان کے شوہر بابر بھٹی بہادری و جرأت پر نشان حیدر کا اعزاز پانے والے میجر عزیز بھٹی شہید کے پوتے ہیں۔

مزید برآں ،جیو اور شعیب منصور کی سپرہٹ فلم ’خدا کے لیے‘ اور ’بول‘ میں لاجواب اداکاری کا مظاہرہ کرنے والی خوبصورت اداکارہ ایمان علی کی پاکستانی فلموں میں 7 سال بعد پروڈیوسر عروہ حسین کی نئی آنے والی فلم’ٹچ بٹن‘ میں واپسی ہوئی ہے۔وہ آخری مرتبہ فہد مصطفیٰ کی فلم ‘ماہ میر’ میں سلور اسکرین پر نظر آئیں تھیں۔

مزید پڑھیں: خود کو دیکھتی ہوں تو لگتا ہے کوئی خواجہ سرا کھڑا ہے، ایمان علی

گزشتہ دنوں ’ٹچ بٹن‘ کی تھیٹریکل ٹریلر لانچ کی تقریب میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے ایمان علی نے بتایا کہ میں ہمیشہ مقدار کے بجائے معیار پر توجہ دیتی ہوں۔ان کا کہنا تھا یہی وجہ ہے کہ کم کم اسکرین پر نظر آتی ہوں۔ میرے مداح مجھے نئی ’ٹچ بٹن‘ میں دلچسپ کردار میں دیکھیں گے۔ایک سوال کے جواب میں ایمان علی کا کہنا تھا کہ مجھے ابتداء میں ماڈلنگ سے شہرت ملی، بعد ازاں میں نے فلموں اور ڈراموں میں کام شروع کیا۔ انہوں نے کہا کہ میں نے کراچی اور لاہور میں زیادہ وقت گزارا ہے۔ دونوں ہی شہر مجھے اچھے لگتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ فرحان سعید، سونیا حُسین اور فیروز خان نے بھی فلم میں عمدہ کام کیا ہے۔ خاتون پروڈیوسر عروہ حسین کی فلم ’ٹچ بٹن‘ رواں برس 11 نومبر کو ریلیز ہوگی۔ اس تقریب میں شوبز انڈسٹری کی کئی معروف شخصیات کے ساتھ عروہ حسین اور فرحان سعید کی جوڑی ایک ساتھ نظر آئی ،ان دونوں کو مختلف مواقع پر ایک ساتھ تصاویر اور ویڈیوز بھی بنواتے دیکھا گیا مگر اس دوران وہ ایک دوسرے کے ساتھ محتاط رویہ اختیار کیے رہے۔

جب ان دونوں تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں تو ان کے محتاط انداز پر صارفین نے بھی ملے جلے رد عمل کا اظہار کیا۔ بعض نے دعویٰ کیا کہ ان کے درمیان طلاق ہوچکی ہے اور ’ٹچ بٹن‘ کی ریلیز کے بعد دونوں باضابطہ اعلان بھی کریں گے۔ جبکہ کچھ نے کمنٹس کیے کہ اگر ان دونوں میں علیحدگی ہوچکی ہے تو انہیں بات کو چھپانے کے بجائے اعلان کرنا چاہیے، مداحوں کو پریشان نہ کریں۔ اسی طرح بعض لوگوں نے کمنٹس میں دعویٰ کیا کہ دونوں کے درمیان علیحدگی ہوچکی ہے مگر اس باوجود دونوں فلم کے لیے ایک ساتھ ہوئے، جس سے ان کا پروفیشنل ازم ظاہر ہوتا ہے۔


Like it? Share with your friends!

0

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *