خود کو دیکھتی ہوں تو لگتا ہے کوئی خواجہ سرا کھڑا ہے، ایمان علی


0

مشہور ومعروف اداکارہ ایمان علی حال ہی میں ایک نجی ٹی وی ٹاک شو میں بطور مہمان آئی، پروگرام کی میزبانی اداکار واسے چودھری کر رہے تھے۔ اداکارہ ایمان علی نے دوران انٹرویو جہاں مختلف موضوعات پر بات چیت کی، وہیں سوشل میڈیا پر زیادہ فعال نہ ہونے اور شادی کے بعد زندگی میں آنے والی تبدیلی پر بھی کھل کر تبصرہ کیا۔ تاہم دوران اپنی احساس کمتری کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے ایسا جملا بول ڈالا، جس سامعین کو چونکنے پر مجبور کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق اداکار واسع چودھری کے شو “گھبرانا منع ہے” میں گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ ایمان علی کا کہنا تھا کہ میں یہ کافی انٹریوز میں کہہ چکی ہوں کہ مجھے اپنا ظاہر بالکل بھی پسند نہیں حالانکہ لوگ مجھے بے حد پسند کرتے ہیں اور وہ کہتے ہیں کہ آپ بہت خوبصورت ہیں لیکن وہ اپنے ہی چہرے کی مداح نہیں ہیں، یہ وجہ کہ وہ زیادہ اپنی تصویریں نہیں لیتی ہیں۔

Image Source: Instagram

اداکارہ ایمان علی کا مزید کہنا تھا کہ جب وہ خود کو (آئینہ) شیشے میں دیکھتی ہوں تو مجھے لگتا ہے، لوگ جھوٹ بول رہے ہیں اور صرف یہی نہیں میں جب موبائل میں سیلفیاں لیتی ہوں تو مختلف زاویوں سے لینے کی کوشش کرتی ہوں کہ شاید کوئی اچھی آجائے لیکن پھر خود کو دیکھتی ہوں تو لگتا ہے کوئی خواجہ سرا کھڑا ہوا ہے۔

Image Source: The News

اس دوران اداکارہ ایمان خان مزاحیہ انداز میں مشورہ دیا گیا کہ وہ اپنا (آئینہ) شیشے تبدیل کرلیں، جس اداکارہ نے طنزیہ انداز میں کہا انہیں پھر اپنے کیمرے بھی تبدیل کرلینے چاہئے۔ اداکارہ نے بتایا کہ لوگ کہتے ہیں وہ جھوٹ بول رہی ہیں، انہیں اپنے آپ کو پسند کرنا چاہئے۔ تاہم لوگوں کو اس بات کو سمجھنا چاہیے کہ ہر کوئی اپنے آپ کو پسند نہیں کرتا، جیسے میں جو ہوں، مجھے پسند نہیں ہے۔ یہی وجہ ہے کہ وہ نہ سیلفیاں لیتی ہیں اور نہ ہی سوشل میڈیا پر متحرک ہیں۔ کیونکہ جب تصویر نہیں لیتی، تو سوشل میڈیا پر کیا کروں گی اور نہ ہی میں نے کوئی اپنا کیمرہ مین رکھا ہوا ہے، جو جگہ جگہ میری تصویریں بناتا رہے۔

اداکارہ ایمان علی کا یہ غیر سنجیدہ جملہ اور بیام سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہو رہا ہے، عوام سمیت نامور شخصیات پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر ترین اداکارہ کے اس بیان کو ناصرف خواجہ سرا کمیونٹی کی تضحیک قرار دے رہے ہیں بلکہ اسے ایک بیوقوفانہ سوچ قرار دے رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: خواجہ سرا رانی نے بھیک اور ڈانس چھوڑ کر اپنا مدرسہ کھول لیا

سینیئر اداکارہ ایمان علی کے اس بیان پر ردعمل دیتے ہوئے پاکستان کی پہلی خواجہ سرا ماڈل کامی سد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر شئیر کردہ اسٹوری میں لکھا کہ کھسرا، ہیجڑا اور خواجہ سرا ہونا کوئی برائی نہیں ہے، ہم سب اللہ کی تخلیق ہیں اور ہم کیسے اس کے خلاف جاسکتے ہیں۔

Image Source: Instagram

خواجہ سرا ماڈل کامی سد نے مزید کہا کہ جس طرح آپ بحیثیت خاتون ایک نارمل زندگی گزارتی ہیں، کھسرے بھی ایسے ہی گزارتے ہیں، مجھے سمجھ نہیں آتا کہ لوگ اس لفظ کو تحقیر آمیز کیوں لیتے ہیں، خدا کے لیے ہمیں خواجہ سرا برادری کے لیے اپنے نظریات اور نقطہ نظر کو تبدیل کرنا ہوگا۔

بعدازاں معروف ٹی وی میزبان رابعہ انعم کہ جانب سے بھی سخت ردِعمل دیکھا گیا، سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر شئیر کردہ اسٹوری میں لکھتی ہیں کہ کوئی اسے بیوقوف اداکاروں کا منہ بند کروا دو یار۔

Image Source: Instagram

انسٹاگرام پر جاری پیغام میں رابعہ انعم نے طنزیہ انداز میں مزید لکھا کہ ایمان کو لگتا ہے ، ”کھسرا” بطور ایک برا لفظ استعمال کرنا صحیح ہے ، اور ان تمام افراد کو ایسے شوز میں ادائیگی کرکے بلایا جاتا ہے۔

خیال رہے پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج خواجہ سرا کمیونٹی کے باقاعدہ دیگر شہریوں کی طرح حقوق رکھے گئے۔ ان کے خلاف ہتک آمیز جملے ادا کرنے قبل لوگوں اس بات کا ضرور سوچنا چاہئے کہ یہ بھی خدا کی مخلوق ہیں، ان میں بھی وہ ہی احساسات ہیں، جو دیگر انسانوں میں ہوتے ہیں۔ پاکستان کی پہلی خواجہ سرا وکیل نیشا راؤ، آج ان تمام لوگوں کے لئے ایک بڑی مثال ہیں، جو مشکلات کے آگے ہتھیار پھینک دیتے ہیں۔


Like it? Share with your friends!

0

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *