آسکر ایوارڈز کی تقریب میں ول اسمتھ نے کرس راک کو تھپڑ کیوں مارا؟


0

دنیائے فلم کے سب سے بڑے ایوارڈ آسکر کی 94 ویں تقریب گزشتہ روز لاس اینجلس کے ڈولبی تھیٹر میں منعقد ہوئی۔آسکر ایوارڈز کی تقریب اپنی انفرادیت کے باعث ہمیشہ ہی لوگوں کی توجہ حاصل کرتی ہے مگر اس بار اس لائیو شو میں ایک ایسا واقعہ پیش آیا جس نے متنازع صورتحال اختیار کرلی۔ ہوا کچھ یوں کہ شو میں کامیڈین کرس راک کی جانب سے میزبانی اور شرکاء کو ہنسانے کا سیشن جاری تھا۔

اس دوران کرس راک نے شرکاء کو ہنسانے کی غرض سے بہترین اداکار نامزد ہونے والے اداکار ول اسمتھ کی اہلیہ، اداکارہ جاڈا پنکیٹ اسمتھ کو مذاق کا نشانہ بنایا۔کرس راک نے جاڈا پنکٹ کے بالوں کی کٹنگ کا مذاق اور ایک فلم کے سیکوئل میں کام کرنے سے متعلق تجویز دی ،اس مذاق پر آسکر ایوارڈ کے ہال میں ایک دم خاموشی چھاگئی اور سب ہی اس مذاق پر حیران ہوگئے کیونکہ یہ بات سب جانتے ہیں کہ ول اسمتھ کی اہلیہ بالوں کی بیماری ’ایلو پیشیا‘ کا شکار ہیں جس کی تشخیص کا انہوں نے 2018 میں خود اس بات کا انکشاف کیا تھا۔

ول اسمتھ کرس راک کو تھپڑ مارتے ہوئے — رائٹرز فوٹو
Image Source: Dawn News

ول اسمتھ اپنی اہلیہ کا نام آنے پر اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور اپنی نشست سے اٹھ کر آرام سے چلتے ہوئے کرس راک کے پاس گئے، جو انہیں غیر یقینی سے دیکھ رہے تھے۔ کرس کے پاس پہنچ کر اچانک ول اسمتھ نے ایک زناٹے دار تھپڑ ان کے منہ پر جڑدیااور پھر آرام سے چلتے ہوئے اپنی نشست پر واپس آکر بیٹھ گئے۔

Image Source: Hello Magzine

ول اسمتھ کے تھپڑ مارنے کا یہ منظر امریکا میں تو آسکر ٹیلی کاسٹ نے میوٹ کردیا مگر جاپان اور دیگر ممالک میں یہ منظر نشر ہوگیا۔ جبکہ ول اسمتھ کی اس حرکت پر ان کی اہلیہ سمیت وہاں موجود سب لوگ حیران رہ گئے اور ہال میں خاموشی چھاگئی اور کرس راک کا چہرہ اتر گیا مگر وہ تھپڑ کھانے کے باوجود بھی اپنی جگتوں سے باز نہ آئے اور کھسیانی انداز میں اپنے مذاق کو جاری رکھنے کی کوشش کی۔جبکہ ول اسمتھ نے اپنی نشست پر واپس بیٹھنے کے بعد کرس راک کو گالیاں دیتے ہوئے کہا کہ اپنا منہ بند رکھو۔

Image Source: CCN

واضح رہے کہ ول اسمتھ 1986 سے اداکاری کررہے ہیں اور اتنے سالوں کی محنت کے بعد اب کہیں جاکر وہ پہلی مرتبہ آسکر ایوارڈ جیتنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ انہوں نے فلم کنگ رچرڈ کا مرکزی کردار ادا کرنے پر بہترین اداکار کا اعزاز اپنے نام کیا ہے۔ تاہم اس تقریب میں ایوارڈ جیتنے کے فوراً بعد ول اسمتھ نے اپنی جذباتی تقریر میں روتے ہوئے براہ راست کرس راک سے نہیں لیکن دل آزاری کا سبب بننے والوں سے معافی مانگی۔ انہوں نے اپنی تقریر میں کہا کہ میں اکیڈمی سے معذرت کرتا ہوں، میں دیگر تمام نامزد افراد سے معذرت کرتا ہوں، جیسا میری فلم کے بارے میں بارے کہا گیا کہ میں اس میں دیوانہ باپ نظر آیا، مگر محبت آپ سے عجیب چیزیں کروا دیتی ہے۔ اداکار نے کہا کہ ہم ایک ایسے پیشے سے وابستہ ہیں جہاں لوگ آپ کو بُرا بھلے کہیں گے اور پھر آپ کو ایسا دکھاوا کرنا پڑے گا جیسے سب ٹھیک ہے۔

دوسری جانب، سوشل میڈیا پر ول اسمتھ کے تھپڑ کی یہ ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی اور صارفین نے ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا۔زیادہ تر صارفین نے اداکار کو تنقید کا نشانہ بنایا وہیں بعض شائقین نے اس واقعے کو  سوچی سمجھی حرکت بھی قرار دیا۔ اگر پاکستان کی بات کریں تو ایسا ایک واقعہ یہاں بھی پیش آچکا ہے جس میں سوشل میڈیا اسٹار حریم شاہ نے مفتی عبدالقوی کے منہ پر تھپڑ رسید کیا تھا اور یہ ویڈیوسوشل میڈیا پر کافی وائرل بھی ہوئی تھی۔


Like it? Share with your friends!

0

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *