مسجد الحرام میں نعرے بازی کرنے والا مسلحہ شخص گرفتار


0

سعودی عرب میں واقع مسجد الحرام میں منگل کے روز ایک اسلحہ بردار شخص کو دہشتگرد تنظیم کے حمایت میں نعرے لگانے پر حراست میں لے لیا۔ سعودی پریس ایجنسی کے مطابق مذکورہ واقعہ عصر کی نماز کے بعد پیش آیا، جہاں ایک شخص ہاتھ میں چھرا آٹھاکر نعرے بازی کرتے دیکھا گیا تھا۔

واقعہ کے حوالے سے مکہ پولیس ترجمان کا کہنا تھا کہ پولیس نے مجرم کو حراست میں لیکر اس کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔

hajj for pakistanis
Image Source: Twitter

اس موقع پر مسجد الحرام اور مسجد نبویؐ کے انتظامی امور کے سربراہ شیخ عبد الرحمان السدیس نے جہاں واقعے کے بعد ملزم کی گرفتاری کی خبر کی تصدیق کی وہیں انہوں نے اس بات کو واضح بھی کیا کہ نسل پرستی اور انتہاء پسند اظہار رائے بنیادی اسلامی نظریے کے خلاف ہیں۔

شیخ عبد الرحمان السدیس کا مزید کہنا تھا کہ متعلقہ شخص کی جانب سے اس مقدس جگہ تقدس کو پامال کیا گیا ہے، اللہ تعالیٰ نے اس جگہ کو ناصرف نماز کے لئے بنایا ہے بلکہ یہاں مسلمان طواف اور حج بھی ادا کرتے ہیں۔

یاد رہے گزشتہ برس ایک حادثے میں ایک کار ڈرائیور نے اپنی کار کو مکہ مکرمہ میں واقع مسجد الحرام کے ایک داخلی دروازے سے جا ٹکرائی تھی، خوش قسمتی سے اس حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تھا۔ اس حوالے سے مکرمہ مکرمہ شہر کے سرکاری کا کہنا تھا کہ یہ حادثہ رات کے وقت پیش آیا تھا، جس میں دیکھا گیا تھا کہ ایک شخص کی گاڑی ایک روکاوٹ سے جا ٹکرائی تھی۔

مزید یہ کہ مذکورہ شخص کی جانب سے اس وقت تک ڈرائیونگ جاری رکھی گئی جب تک کہ کار مسجد الحرام کے جنوبی حصے پر واقع داخلی دروازے سے ٹکرا نہیں گئی۔ جس کے فوری بعد موقع پر موجود سیکورٹی حرکت میں آئی، گاڑی ٹکرانے والے شخص کو گرفتار کرلیا۔

اس واقع کی ویڈیو سوشل میڈیا پر سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کی جانب سے جاری گئی تھی، جس میں سکیورٹی اہلکاروں کو واقعہ کے بعد تباہ شدہ گاڑی کا ملبا دور کرتے دیکھا گیا تھا۔ ویڈیو میں مزید بھی دیکھا جاسکتا ہے مذکورہ کار مسجد کے صحن میں لگی رکاوٹوں کے باعث کافی تباہ ہوجاتی ہے۔ خیال رہے مسجد الحرام مسلمانوں کے لئے مقدس ترین جگہ ہے، جہاں مسلمان ناصرف عبادات کرتے ہیں بلکہ مسلمانوں کا قبلہ بھی یہیں واقع ہے، جو ہر مسلمان کے لئے اپنی جانوں سے زیادہ بڑھ کر ہے۔


Like it? Share with your friends!

0

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *