بااثر 500 شخصیات کی فہرست میں کتنے پاکستانی موجود ہیں؟


0

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان، معروف مذہبی اسکالر مفتی تقی عثمانی اور مولانا طارق جمیل کا نام دنیا کے 500 بااثر مسلمانوں میں شامل کیا گیا ہے۔
“دی مسلم 500 “ کے نام سے اردن سے اشاعت ہونے والے اس سالانہ شمارے میں دنیا بھر کے بااثر مسلم قائدین اور اسکالرز کے نام شامل ہیں۔ نیز اس اشاعت میں سیاسی ، سماجی ، کھیل اور فن وموسیقی سے تعلق رکھنے والی نمایاں شخصیات بھی شامل ہیں۔

مفتی تقی عثمانی

Image Source: Thenews.com.pk

مسلم دنیا میں بااثر مذہبی شخصیات میں سب سے پہلا نام پاکستان کے معروف مذہبی اسکالر جسٹس شیخ محمد تقی عثمانی کا ہے۔ اپنی دینی خدمات کی بدولت مفتی تقی عثمانی کا نام کسی تعارف کا محتاج نہیں، اپنے وسیع اسلامی نظرئیے کی بدولت اسلام کی تعلیمات کے فروغ کیلئے انہوں نے گراں قدر خدمات انجام دی ہیں۔ اردو اور انگریزی زبان میں قرآن مجید کے تراجم کے علاوہ انہوں نے عربی، انگریزی اور اردو میں 143 کتابیں تصنیف کی ہیں جس سے نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر کے مسلمان مستفید ہورہے ہیں۔مفتی تقی عثمانی کئی اسلامی بینکوں اور مالیاتی اداروں کے بورڈ میں بھی شامل ہیں، اور اس وقت اکاؤنٹنگ اینڈ آڈٹ آرگنائزیشن اسلامی بین الاقوامی ادارہ برائے بین الاقوامی شریعت کونسل کی سربراہی کر رہے ہیں۔ مفتی تقی عثمانی حکومت پاکستان کی جانب سے ستارہ امتیاز بھی حاصل کرچکے ہیں۔

مولانا طارق جمیل

Image Source: Dailytimes.com.pk


ملک کے سب سے نمایاں مبلغ ، مولانا طارق جمیل کو بھی اس اشاعت میں شامل کیا گیا ہے۔ مولانا طارق جمیل علم وفصاحت کے ساتھ گفتگو کے نرم انداز بیاں کے ساتھ دنیا بھر میں اپنے لیکچرز کے حوالے سے مقبول ہیں۔ مولانا طارق جمیل کے لیکچرز تاجروں سے لے کر منسٹروں، اداکاروں اور کھیلوں کی مشہور شخصیات تک کو متاثر کرنے میں بہت کارگر ثابت ہوئے ہیں اور مختلف شعبہ ہائے زندگی کی مشہور شخصیات اب ان کے ساتھ تبلیغ اسلام میں شانہ بشانہ کام کر رہے ہیں۔

شیخ محمد الیاس عطار قادری

Image Source: facebook.com

پاکستانی سنی مسلم اسکالر اور دعوت اسلامی کا مرکزی رہنما ہے شیخ محمد الیاس عطار قادری کو بھی 500 بااثر مسلمانوں میں شامل کیا گیا ہے۔
شیخ محمد الیاس عطار قادری پاکستان کی اہم مذہبی شخصیت ہیں اور وہ اہلسنت کے مدنی ٹی وی چینل کے زریعے پاکستان کے ساتھ ساتھ دیگر ممالک میں بھی اسلام کی تشہیر کر رہے ہیں۔ 1981 میں شیخ محمد الیاس عطار قادری نے پاکستان اور 180 سے زائد دوسرے ممالک میں اپنے پیروکاروں کی مدد سے دعوت اسلامی کی بنیاد رکھی تھی جو اب ایک مضبوط جماعت کی حیثیت سے جانی جاتی ہے۔ شیخ محمد الیاس عطار قادری نے اسلامی تعلیمات کو عام کرنے کیلئے کئی مدرسے قائم کئے ہیں اور 30 سے زائد کتابیں بھی تصنیف کیں ہیں۔

مولانا نذر الرحمن

Image Source: The Muslim 500.com


نامور مذہبی مبلغ مولانا حاجی نذر الرحمن پاکستانی تبلیغی جماعت کے چوتھے امیر ہیں ،اس سے قبل وہ جماعت میں بطور نائب صدر اپنی خدمات انجام دے رہے تھے۔ مولانا حاجی نذرالرحمن حاجی عبدالوہاب کے جانشین ہیں۔ بحیثیت امیر ان کی جماعت اس وقت پوری دنیا میں مسلمانوں میں اسلام کی تبلیغ کے لئے اپنے فرائض انجام دے رہی ہے۔

پاکستانی مذہبی اسکالرز کے علاوہ ایران کے آیت اللہ سید علی خامنہ ای اور متحدہ عرب امارات کے شیخ محمد بن زاید النہیان نام بھی شامل ہیں۔

عمران خان

Image Source: Dawn.com


پاکستان کے موجودہ وزیر اعظم عمران خان کو مسلم دنیا کے 500 سب سے زیادہ بااثر مسلمانوں میں “مین آف دی ایئر “قرار دیا گیا ہے۔ اس اشاعت میں وزیراعظم عمران خان کو نہ صرف ایک سیاسی رہنما بلکہ ایک کھلاڑی کی حیثیت سے بھی بےحد سراہا گیا ہے۔ اس اشاعت میں ملکی خدمات کے پیش نظر عمران خان کے شوکت خانم میموریل کینسر اسپتال کے قیام کا بھی ذکر کیا گیا ہے۔

جنرل قمر جاویدباجوہ

Image Source: Dailytimes.com.pk


پاکستان آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو بھی مسلم دنیا پر اثر انداز ہونے والے افراد میں شامل کیا گیا ہے۔ پاک فوج کےجنرل قمر جاوید باجوہ پاکستان آرمی میں اپنے کئیریر میں گراں قدر خدمات کی وجہ سے کئی اعزازت اپنے نام کرچکے ہیں۔

ملالہ یوسفزائی

Image Source: nypost.com


سب سے کم عمر نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزائی کا نام بھی دی مسلم میں شامل کیا گیا ہے، یہ پہلا موقع نہیں جب پاکستان سے تعلق رکھنے والی ملالہ یوسفزائی کو عالمی فورموں پر سراہا گیا ہو بلکہ ٹائمز میگزین نے انہیں 2014 کے 25 بااثر ترین نوجوانوں میں بھی شامل کیا ہے۔

ڈاکٹر ادیب رضوی

Image Source: Dawn.com


پاکستان کی سب سے بڑے فری ہیلتھ آرگنائزیشن ایس آئی یو ٹی (SIUT)قائم کرنے والے سماجی شخصیت ڈاکٹر ادیب رضوی کسی بھی تعارف کے محتاج نہیں، ڈاکٹر ادیب رضوی کا زیر سرپرست ادارہ SIUT اس وقت پاکستان کی سب سے بڑی صحت کی تنظیم ہے جو جگر سے وابستہ امراض میں مفت اور جامع خدمات مہیا کرتی ہے۔ پاکستان میں طب کے شعبے میں قابل ذکر خدمات پر ڈاکٹر ادیب رضوی بہت سے ایوارڈز بھی وصول کرچکے ہیں۔

بلقیس ایدھی

Image Source: Facebook.com


معروف سماجی کارکن عبدالستار ایدھی مرحوم کی اہلیہ ، بلقیس ایدھی یتیموں ، بیوہ خواتین ، اور بزرگ افراد کے لئے کئی غیر منافع بخش تنظیمیں چلا رہی ہیں۔ پچاس سال سے زائد عرصے سے قوم کی خدمت کر رہی ہیں اور انہیں “مدر آف دی نیشن” کے اعزاز سے بھی جانا جاتا ہے۔ ان کی سماجی خدمات کو مدؔنظر رکھتے ہوئے 2015 میں انہیں مدر ٹریسا میموریل انٹرنیشنل ایوارڈ بھی دیا گیا ہے۔

میرشکیل الرحمن

Image Source: Reviewit.com


پاکستان کے مقبول جیو ٹی وی نیٹ ورک کے بانی شکیل الرحمٰن صحافت میں جانی پہچانی شخصیت ہیں۔ پاکستان میں میڈیا کی آزادی سے جڑی جدوجہد میں میر فیملی کا نام قابل ذکر ہے یہی وجہ ہے کہ میر شکیل الرحمن کا نام بھی 500 بااثر مسلمانوں میں شامل کیا گیا ہے۔

سلمان اقبال

Image Source: arynews.tv


پاکستان کے نامور میڈیا نیٹ ورک اے آر وائی ڈیجیٹل نیٹ ورک کے مالک سلمان اقبال بھی اس فہرست میں شامل ہیں۔ اے آر وائی نیٹ ورک کی رسائی پاکستان کے علاوہ مشرق وسطی ، یورپ ، شمالی امریکہ اور دنیا کے بہت سے دوسرے خطوں پر محیط ہے۔ اسی لئے سلمان اقبال کا نام مسلم دنیا کے بااختیار اور بااثر میڈیا شخصیات کے طور پر پہچانا جاتا ہے۔

شرمین عبید چناۓ

Image Source: Thenews.com.pk


پاکستان کی شرمین عبید چناۓ بین الاقوامی سطح پر سراہا جانے والی فلمساز ہیں۔ شرمین عبید چنائےکو اپنی فلمسازی کی تیکینکی صلاحیتوں کے ذریعے خواتین کے حقوق کو اجاگر کرنے والی ہیں۔ وہ اپنی فلموں کے لئے دو آسکر ، چھ ایمی ایوارڈز (تین ذاتی طور پر)، ینگ جرنلسٹس کے لئے لیونگسٹن ایوارڈ جیتنے اور ورلڈ اکنامک فورم کی شریک صدارت کرنے والی پہلی آرٹسٹ ہیں۔ حکومت پاکستان انہیں سول اعزاز ہلال امتیاز سے نواز چکی ہے جبکہ کینیڈا نے انہیں ملکہ الزبتھ دوم ڈائمنڈ جوبلی میڈل سے نوازا ہے۔

منیبہ مزاری


منیبہ مزاری ایک پاکستانی کارکن، اینکر، آرٹسٹ اور موٹیویشنل اسپیکر ہیں ۔بی بی سی کے ذریعہ 2015 کی 100 متاثر کن خواتین میں شامل ہونے کے بعد وہ اقوام متحدہ کی پاکستان میں قومی سفیر بن گئیں۔

عابدہ پروین

Image Source: Twitter.com


میوزک انڈسٹری کی لیجینڈ عابدہ پروین بھی بااثر شخصیات میں شامل ہیں۔ پاکستان کی اس معروف صوفی گلوکارہ کو بین الاقوامی سطح پر “صوفیانہ گائیکی کی ملکہ” مانا جاتا ہے۔ عابدہ پروین 2017 میں سارک کی امن سفیر بھی رہ چکی ہیں۔

عاطف اسلم

Image Source: Thenews.com.pk


پاکستانی نوجوانوں کے ہر دلعزیز گلوکار عاطف اسلم کو بھی مسلم دنیا کی بااثر شخصیات میں شامل کیا گیا ہے ۔ اس اشاعت میں عاطف اسلم کو سوشل میڈیا کی 19 ویں مقبول شخصیت قرار دیا گیا ہے۔


Like it? Share with your friends!

0

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *