بھارتی فورسز کا معصوم کشمیری شہری پر ہولناک تشدد، ویڈیو وائرل


0

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی ظلم و بربریت کی داستانیں کوئی نئی نہیں ہیں, معصوم کشمیریوں پر جو ظلم کیا جا رہا ہے، اس کی انسانی تاریخ میں کوئی مثال نہیں ملتی ہے، اس حوالے سے حال ہی میں بھارتی فوج کی طرف سے ایک انتہائی انسانیت سوز واقعہ سامنے آیا ہے۔ واقعے کی ویڈیو میں بھارتی فورسز کو ایک معصوم کشمیری نوجوان کو ہولناک تشدد کا نشانہ بناتے دیکھا جاسکتا ہے۔ جبکہ اس دوران کئی نہتے کشمیری اپنی جان کی بازی بھی ہار بیٹھے تھے۔

تفصیلات کے مطابق مقبوضہ جموں وکشمیر میں شیخین، سسکیاں، آرہیں اور خون کو نئی بات نہیں ہے، ظالم قابض بھارتی فوجیوں نے نہتے کشمیریوں پر ہمیشہ ہی انسانیت برخلاف روائیہ اختیار کیا ہے، ایسے ہی ایک واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے، جس میں ایک کھلے میدان جیسی جگہ پر ایک نوجوان کشمیری کو لاٹھیوں سے ہولناک تشدد کا نشانہ بنایا جارہا ہے، جبکہ کئی کشمیری شہریوں کو شہید بھی کردیا گیا ہے۔ یہ سب کچھ محض اس وقت کیا گیا، جب رمضان المبارک کی آمد آمد ہے۔

اس دوران بھارتی فورسز کی جانب سے مقبوضہ جموں وکشمیر کے ضلع شوپیاں میں ایک نام نہاد آپریشن ” کورڈن اینڈ سرچ” کے نام پر 3 بےگناہ شہریوں کو قتل کردیا گیا۔ یہی نہیں اس واقعے میں بھارتی بربریت کا نشانہ بننے والے ایک نوجوان کی عمر محض 14 برس تھی اور وہ دسویں جماعت کا طالب علم تھا۔

kahmir indian forces
Image Source: Twitter

رپورٹس کے مطابق پچھلے 72 گھنٹوں میں 14 سالہ نوجوان کو دیگر 11 افراد کے ساتھ بھارتی فوجیوں سے مختلف مقامات پر ہونے والی جھڑپوں میں شہید کیا گیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے فریڈم فائٹر فیصل بشیر کا تعلق آل بدر نامی تنظیم سے تھا، جسے اس کے دیگر دو ساتھیوں کے ساتھ شہید کیا گیا۔

اس حوالے سے پولیس کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ان کی جانب سے بھرپور کوشش کی گئی کہ 14 سالہ نوجوان لڑکا ہتھیار ڈال دے اور اپنی گرفتاری دے دے۔ اس ہی کے ساتھ ساتھ نوجوان کو راضی کرنے کے لئے اس کے اہلخانہ کو بھی انکاؤنٹر کے مقام پر بلایا گیا تھا، تاہم اس کے ساتھیوں نے اسے باہر نہیں آنے دیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فیصل بشیر اپنے والدین کا اکلوتا بیٹا تھا، جبکہ اس کی چار بہنیں بھی ہے، وہ دسویں جماعت کا طالب علم تھا اور تین روز قبل اچانک لاپتہ ہوگیا تھا۔

indian forces toture boy
Image Source: Twitter

دریں اثنا، متنازعہ وادی کے بیج بہار علاقے میں اس ہی روز دو مزید فریڈم فائٹرز قابض فوجیوں کی کارروائی میں شہید ہوگئے۔ پولیس کے مطابق ، 2021 میں مزاحمتی خطے میں اب تک کم از کم 36 آزادی پسندوں کو شہید کیا جاچکا ہے۔

واضح پچھلی 7 دہائیوں سے مقبوضہ جموں کشمیر میں بھارت انسانی حقوق کی خلاف ورزی جاری رکھے ہوئے ہے۔ پاکستان اور ہندوستان دونوں ہی کشمیر کے کچھ حصے رکھتے ہیں۔ بھارتی زیر کنٹرول کشمیر میں جعلی مقابلوں میں مسلمان شہریوں کو شہید کرنے کا سلسلہ اب ایک معمول کی بات بن چکی ہے۔ جس میں بھارتی فورسز بچوں، نوجوانوں، مردوں اور بوڑھے کشمیریوں کو ہلاک کرتے ہیں ، اور انہیں ہھر دہشت گرد قرار دیتے ہیں۔ کچھ عرصہ قبل جنوری میں ، ایک بھارتی فوج کے افسر نے 20 لاکھ روپے کے انعام میں جعلی مقابلے میں 3 کشمیریوں کو ہلاک کردیا تھا۔


Like it? Share with your friends!

0

What's Your Reaction?

hate hate
0
hate
confused confused
0
confused
fail fail
0
fail
fun fun
0
fun
geeky geeky
0
geeky
love love
0
love
lol lol
0
lol
omg omg
0
omg
win win
0
win

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Choose A Format
Personality quiz
Series of questions that intends to reveal something about the personality
Trivia quiz
Series of questions with right and wrong answers that intends to check knowledge
Poll
Voting to make decisions or determine opinions
Story
Formatted Text with Embeds and Visuals
List
The Classic Internet Listicles
Countdown
The Classic Internet Countdowns
Open List
Submit your own item and vote up for the best submission
Ranked List
Upvote or downvote to decide the best list item
Meme
Upload your own images to make custom memes
Video
Youtube, Vimeo or Vine Embeds
Audio
Soundcloud or Mixcloud Embeds
Image
Photo or GIF
Gif
GIF format