مودی کے بھارت ہجرت کرنے والا ہندو خاندان واپس پاکستان لوٹ آیا


0

ہندوتوا فلسفے کے نام پر سیاست کرنے والے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی اور ان کی انتہاء پسند جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کا اصل چہرہ ایک بار پھر دنیا کے سامنے آگیا، کہنے کو تو نریندر مودی اپنے آپ کو ہندؤں اور ہندوستان کا چوکیدار اور سوک کہتے ہیں لیکن اندرونی طور ان کی حقیقت یہ ہے کہ وہ اور ان کی بھارتیہ جنتا پارٹی دنیا بھر کی ہندو برادری کو بیوقوف بنا رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے ہندو برادری سے کئے گئے تمام وعدے اور دعوے ایک بار پھر بےبنیاد ثابت ہوگئے، بہتر مستقبل کے لئے پاکستان سے ہندوستان ہجرت کرنے والا ہندو خاندان ایک بار پھر پاکستان واپس لوٹ آیا۔

Image Source: jung.com.pk

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے بڑے بڑے دعوے سن کر کچھ وقت قبل ہی بھارت ہجرت کرنے والے 14 افراد پر مشتمل پاکستانی ہندو خاندان پر جلد ہی نریندر مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی کا اصل چہرہ بے نقاب ہوگیا، کیونکہ جب یہ خاندان بھارت پہنچا تو احساس ہوا کہ یہاں تو دور کے ڈھول سہانے والا ماحول ہے، لہذا انہوں نے ایک بار پھر اپنے ملک پاکستان لوٹ آنے میں ہی عافیت سمجھی۔

ہندوستان سے واپس پاکستان ہجرت کرکے آنے والے ہندو خاندان نے وہاں پر جھیلے گئی مسائل کا احوال بتاتے ہوئے کہنا تھا کہ وہ اچھے خواب لیکر بھارت گئے تاہم حقیقت اس کے بالکل برعکس سامنے آئی، وہاں پر ہم جھونپڑیوں میں کسمپرسی اور مفلسی کی زندگیاں گزارنے پر مجبور تھے۔ وہاں ہمارا کوئی پرسان حال نہیں تھا۔ لوگ ہمیں وہاں عزت کی نگاہِ سے نہیں دیکھتے تھے۔ جبکہ جانے سے قبل ہمیں بہت زیادہ سبز خواب دیکھائے گئے تھے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں ان کی زندگی بہت کہیں زیادہ بہتر ہے اور اچھی ہے، یہاں پر پوری ہندو برادری محفوظ اور بھارت کے مقابلے میں اچھی زندگی بسر کررہے ہیں۔ آج پاکستان واپس آکر بےحد خوشی محسوس ہورہی ہے، یہ ہمارے آباؤ اجداد کی سرزمین ہے، واپس آکر سکون مل رہا ہے، ساتھ ہی ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان سے سبز خواب دیکھ کر بھارت جانے والے کئی خاندان ہیں جو واپسی پاکستان آرہے ہیں۔

بھارت سے واپس پاکستان آنے والے 14 رکنی خاندان با راستہ واہگہ بارڈر لاہور پہنچا، جہاں سے اس خاندان کو ان کے آبائی علاقے گھوٹکی بھیج دیا گیا۔ کئی ماہ بعد واپسی گھوٹکی پہنچنے پر ہندو خاندان کا اہل علاقہ کی جانب سے پرتپاک استقبال کیا گیا۔

Image Source: Dawn

خیال رہے گزشتہ ماہ پاکستان سے ہندوستان ہجرت کرکے جانے والا 11 افراد پر مشتمل ہندو خاندان جو بھارتی ریاست راجستھان کے شہر جودھ پور میں آباد تھا، ان کی پراسرار اپنے گھر میں ہلاکت کی خبر سامنے آئی تھی۔ یعنی گھر کے 11 افراد پراسرار طور پر مردہ پائے گئے تھے۔ تاہم اس حوالے ایک مرجانے والے فرد کی بیٹی شری متی مکھی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بھارتی خفیہ ایجنسی “را” پر الزام عائد کیا ہے کہ ان کے خاندان کو پاکستان مخالف ایجنٹ بننے پر ضرور دیا گیا تاہم انکار کرنے پر انھیں قتل کردیا گیا۔


Like it? Share with your friends!

0

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *