مسلمان اللہ تعالیٰ سے کورونا کے خاتمے کی دعا کریں، بھارتی پولیس افسر


0

پوری دنیا ان دنوں عالمی وباء کورونا وائرس کی 3 ویو کا شکار ہے، یہ ویو ماضی ویوز کے مقابلے میں کہیں زیادہ تباہ کن ثابت ہوئی ہے۔ بھارت اس وقت بری طرح اس وباء کی لپیٹ میں ہے، لاکھوں کی بنیاد پر روزانہ مریض کورونا وائرس کا شکار ہو رہے ہیں، محض جمعہ کے روز 332730 افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے جبکہ 2263 افراد اپنی جان کی بازی ہار گئے۔ اس صورتحال کو دیکھتے ہوئے ملک بھر میں میڈیکل ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے، ایسے میں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہے، جس میں بھارتی پویس افسر مسلمانوں سے درخواست کررہا ہے کہ وہ اس مہلک بیماری کے خاتمے کی دعا کریں۔

تفصیلات کے مطابق عالمی وباء کورونا وائرس کے باعث جہاں بھارت میں میڈیکل ایمرجنسی نافذ ہے وہیں اب اسپتالوں کی صورتحال بھی ناقابلِ بیان ہے، اسپتالوں میں بیڈ اور اوکسجن کی قلت پڑھ چکی ہے، لوگ اپنے بیمار مریضوں کو لیکر اسپتالوں کے باہر بیٹھے لیکر بیٹھیں ہیں کہ کوئی بیڈ خالی ہو، تو ان کا مریض داخل ہوسکے۔ اموات کی تعداد میں اضافے کے باعث مردہ خانوں لاشیں رکھنے کی جگہ نہیں ہے۔ مردوں کی آخری رسومات کے لئے جگہ کم پڑھ چکی ہے، لہذا لوگ اجتماعی طور پر آخری رسومات ادا کرنے پر مجبور ہیں۔

Image Source: Twitter

اس ہی جوالے سے سوشل میڈیا پر ممبئی پولیس افیسر کی ایک ویڈیو وائرل ہے، جس میں وہ ایک سڑک پر کھڑے ہوکر لاؤڈ اسپیکر کے ذریعے عام عوام سے بات کرتے ہیں۔ اپنی گفتگو میں وہ مسلمان شہریوں کو رمضان المبارک کی مبارکباد پیش کرتا ہے اور ان سے درخواست کرتا ہے کہ وہ اس مہلک بیماری کو ختم ہونے کی دعا کریں۔

بھارتی پولیس افیسر کے مطابق انہیں یقین ہے جو تراویح کی نماز ہوتی ہے، انہوں نے سنا ہے کہ وہ بہت جلدی قبول ہوتی ہے، لہذا وہ تمام مسلمانوں سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ دعا کریں کہ کورونا وائرس کا جلد از جلد خاتمہ ہوجائے۔

واضح رہے پچھلے کچھ دنوں میں سوشل میڈیا کے ذریعے آنے والی عبرتناک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے، کہ بھارت میں اس وقت حالات بہت زیادہ خراب ہے، مریض سڑکوں اور گلیوں میں بے یارو مددگار پڑے ہوئے ہے، اسپتالوں میں جگہیں ختم ہوچکی ہیں، اکسجن سلنڈر کی قلت پڑھ چکی ہے، کئی مریض تو علاج کی سہولیات ہی نہ حاصل کرسکے اور اپنی جان کی بازی ہار بیٹھے ہیں۔

اس ہی حوالے سے ایدھی فاؤنڈیشن نے جمعہ کے روز بھارت کو کورونا وائرس کی صورتحال کو سنبھالنے کے لئے اپنے عملے اور 50 ایمبولینسوں کی خدمات کی پیش کش کی ہے۔

Image Source: Twitter

ایدھی فاؤنڈیشن کی جانب سے بھارتی حکومت کو پیش کش میں بھارت میں داخلے اور مقامی اتھارٹیز کے ساتھ ملکر کام کرنے کی اجازت مانگی گئی ہے۔ تاہم ، بھارتی حکومت کی طرف سے فوری طور پر اس پیش کش پر کوئی ردعمل نہیں دیا گیا ہے۔ اگرچے چند روز پہلے، پاکستان میں بڑے پیمانے پر کورونا وائرس کے انفیکشن کے خدشے کے سبب ہندوستان سے آنے والے مسافروں پر پابندی عائد کی گئی تھی۔

خیال رہے بھارت آبادی کے لحاظ سے چین کے بعد دنیا کا دوسرا بڑا ملک ہے، جس کی کل آبادی لگ بھگ 1.366 بلین ہے۔ اس کثیر آبادی والے ملک میں اکثریت ہندوؤں کی ہے جبکہ مسلمانوں، سکھوں اور کرسچنز کی بڑی آبادی بھی مقیم ہے۔ تاہم افسوس کے ساتھ کہنا پڑھتا ہے کہ مودی دور میں اقلیتوں خاص کر مسلمانوں کے خلاف جو ظلم و بربریت کا بازار گرم رکھا گیا، اس کی کوئی مثال نہیں ملتی ہے، حکومت کا روائیہ مسلمانوں کے لئے متعصبانہ اور ظالمانہ تھا۔ ہم امید کرتے ہیں بھارتی وزیراعظم اس آفت کے بعد ہوش کے ناخن لیں گے اور دیگر قومیتوں کے خلاف ہونے والے ظلم پر معافی مانگے گے۔


Like it? Share with your friends!

0

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *