صبا قمر کے ہونے والے شوہر عظیم خان الزامات عائد کرنے والوں پر برس پڑے


0

یوں تو اداکارہ صبا قمر کسی تعارف کی محتاج نہیں ہے، ان کا شمار پاکستان کی صف اول کی اداکاراؤں میں ہوتا ہے۔ ان دنوں اداکارہ صبا قمر اپنی شادی کو لیکر کافی خبروں کی زد میں ہیں۔ جوں ہی اداکارہ کی جانب سے جلد شادی کا عندیہ دیا گیا اور ہونے والے شوہر کا نام سامنے آیا، تو ایک خاتون کی ویڈیو بھی منظرعام پر آگئی ہے، جس میں انہوں نے بلاگر عظیم خان کے حوالے سے حیران کن انکشافات کئے، جس پر جاری تمام چیمہ گوئیوں پر اب ان کی جانب سے ردعمل جاری کردیا گیا ہے۔

چھتیس سالہ اداکارہ صبا قمر کی چند روز قبل سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام کی ایک پوسٹ سے شروع ہونے والی شادی کی گفتگو پر جہاں اداکارہ نے تصدیق کی کہ وہ جلد بلاگر عظیم خان کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے جارہی ہیں۔ لیکن اس خبر کے آنے کچھ ہی لمحے بعد اداکارہ صبا قمر کی ایک مداح کی جانب سے بلاگر عظیم خان کو لیکر ایک پوسٹ جاری کی گئی، جس میں انہوں نے عظیم خان کے ساتھ اپنے ماضی کے تعلقات کا حوالہ دیتے ہوئے، ان پر سنگین الزامات عائد کئے۔

Image Source: Instagram

تفصیلات کے مطابق ، اُجالا نامی خاتون نے نوجوان بلاگر عظیم خان پر یہ الزام عائد کیا کہ وہ خواتین کے ایک گروپ میں “اُجالا “کی حیثیت سے نجی معلومات لیک کرتے رہے ہیں اور وہ اس گروپ میں بہت سی ایسی پوسٹیں بھی شیئر کرچکے ہیں جو نجی نوعیت کی تھیں۔

Image Source: Instagram

اس کے علاوہ، اجالا نامی اس خاتون نے یہ انکشاف بھی کیا کہ صبا قمر زمان کے ہونے والے شوہر عظیم خان کی وجہ سے انہیں موت اور عصمت دری کی دھمکیاں بھی ملیں۔ اداکارہ کو حقائق سے آگاہ کرنے کے ساتھ ساتھ اس خاتون نے اپنی ایک تصویر بھی شیئر کی جس میں وہ صبا قمر زمان کے ساتھ ہیں۔

Image Source: Instagram

دوسری جانب اس پوسٹ کے ایک روز بعد ہی بلاگر عظیم خان کی جانب سے ایک ویڈیو پیغام جاری کیا گیا، جس میں انہوں لگنے والے تمام الزامات کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ ” میں آپ سب لوگوں کا بہت بہت شکر گزار ہوں، کہ آپ لوگوں نے اتنا پچھلے دو دنوں میں اتنا سپورٹ کیا اور اتنا محبت کا اظہار کیا۔ لیکن یہاں کچھ لوگ ہیں، جنہوں نے کچھ عجیب باتیں کیں، جن کا وہ اس ویڈیو پیغام میں جواب دینا چاہتے ہیں۔

بلاگر عظیم خان کا ویڈیو پیغام میں کہنا تھا کہ مجھے نہیں معلوم لوگ حقیقت جانے بغیر جھوٹے الزامات کیوں عائد کررہے ہیں. آپ لوگ بس تھوڑی سی شہرت کے لئے کسی زندگی برباد کر رہے ہیں۔ ہمارے سب معاملات طے ہوچکے ہیں، اور جو بھی لوگ یہ کام کر رہے ہیں انہیں شرم آنی چاہئے کہ وہ لوگ کیا کر رہے ہیں؟

عظیم خان کا مزید کہنا تھا کہ مجھے کوئی پرواہ نہیں صبا قمر کے ماضی کی اور نہ ہی انہیں کوئی پرواہ ہے میرے ماضی کی۔ ہمارے لئے ہمارا مستقبل اہمیت رکھتے ہے۔ لہذا آپ لوگ جو کچھ کر رہے ہیں یقین کیجئے ہمیں اس سے زرا بھی فرق نہیں پڑھ رہا ہے۔ آپ لوگ ایک بےمقصد چیز کے لئے اتنی محنت کررہے ہیں۔ چنانچہ وہ تمام لوگ جو یہ سب کر رہے ہیں، انہیں سمجھ آگئی ہوگی کہ میں کیا بول رہا ہوں ، میں امید کرتا ہوں، ان بےبنیاد اور جھوٹی کو چلانے میں اب اپنا وقت برباد نہیں کریں گے۔

اس ویڈیو پیغام کا جواب دیتے ہوئے اداکارہ صبا قمر نے لکھا کہ وہ ان پر بھروسہ کرتی ہیں۔

Image Source: Instagram

واضح رہے اس سے قبل اداکارہ صبا قمر کی جانب سے بلاگر عظیم خان کے حوالے سے بتایا گیا تھا کہ وہ ایک کامیاب پاکستانی نژاد آسٹریلوی بزنس مین ہیں۔ عظیم خان کا بنیادی طور پر تعلق کراچی میں ہیں جبکہ ابھی فلحال وہ آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں مقیم ہیں۔

یاد رہے کہ ڈراموں میں بہترین اداکاری پیش کرنے والی صبا قمر زمان اصل زندگی میں محبت میں ناکامی کا درد جھیل چکی ہیں۔ اپنی ناکام محبت کے بارے میں صبا قمر زمان نے بتایا کہ وہ جس سے محبت کرتی تھیں وہ کسی اور کو چاہتا ہے۔ اس حوالے سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر وائرل ایک ویڈیو میں انہوں نے اپنی محبت کے بارے میں بتایاکہ جھوٹ بولنا، بدتمیزی کرنا، مارنا اور بعد میں معافی مانگنا ان کی عادت میں شامل تھا۔ اس شخص نے ان کی زندگی کے آٹھ سال ضائع کردئیے اور کسی اور سے شادی کرلی۔

ہم امید کرتے ہیں کہ اس بار اداکارہ صبا قمر زمان نے اپنی زندگی کے لئے صحیح فیصلہ کیا ہو ، اور وہ اب زندگی کی وہ ساری خوشی حاصل کریں جس کی وہ مستحق ہیں!


Like it? Share with your friends!

0

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *