جعلی خاتون صحافی نے پولیس سے 10 ہزار کا بھتہ طلب کرلیا، مقدمہ درج


0

کراچی میں پولیس ایک خاتون ’جعلی صحافی‘ “ثانیہ شاہ رخ” کی گرفتاری کے لئے چھاپے مار رہے ہیں۔ خاتون نے پولیس افسر سے 10 ہزار روپے بھتہ منگا تھا تاہم ابھی تک اس معاملے میں کسی کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پچھلے چند روز سے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہے، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک خاتون ایک افیسر سے 10 دس ہزار روپے کا بھتہ طلب کر رہی ہیں جبکہ اس دوران وہ اپنے آپ کو ایک صحافی بتا رہیں ہیں۔ ساتھ ہی ساتھ ویڈیو میں مشتبہ خاتون پولیس اہلکار کو بھتہ نہ دینے پر نوکری سے برطرف کروانے کی براہ راست دھمکیاں دیتی دیکھائی دیتی ہیں۔

Image Source: Facebook

اس حوالے سے اطلاعات ہیں کہ ملزمہ ثانیہ شاہ رخ اعوان کے خلاف سر سید تھانے میں پہلی انفارمیشن رپورٹ (ایف آئی آر) درج کرلی گئی ہے۔ واقعے کی ایف آئی آر پولیس اہلکار شیخ تیمور کی طرف سے درج کی گئی ہے، جس دہشت گردی ، بھتہ خوری ، اور ٹیلی گراف قوانین کے چارج لگائے گئے ہیں۔

پولیس اہلکار شیخ تیمور کا کیس کے حوالے سے کہنا ہے کہ مشتبہ ثانیہ شاہ رخ اعوان نے ان سے زبردستی بھتہ ادا کرنے پر مجبور کردیا۔ شیخ تیمور نے دعویٰ کیا کہ خاتون مجھے دھمکاتی رہی تھی کہ اگر میں بھتہ کی رقم ادا کرنے میں ناکام رہا تو وہ میری تصاویر کو اخبارات اور سوشل میڈیا پر شائع کرے گی۔

اس واقعے کی ایف آئی آر درج ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر مشتبہ خاتون کی کئی تصاویر وائرل ہورہی ہیں، جن میں مشتبہ خاتون کو سندھ پولیس کے اعلی افسران کے ساتھ دیکھا جاسکتا ہے۔ اگرچے ایف آئی آر کے اندراج کے بعد پولیس کی جانب سے ثانیہ شاہ رخ اعوان کے گھر چھاپہ بھی مارا گیا ہے۔

تاہم پولیس تاحال ملزمہ کی گرفتاری میں ناکام رہی ہے، پولیس کے مطابق، ثانیہ شاہ رخ اعوان اپنے شوہر شاہ رخ ضیاء اعوان کے ہمراہ روپوش ہوگئی ہیں۔ پولیس نے مزید بتایا کہ ابھی تک ، خاتون کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔ اگرچے سوشل میڈیا صارفین بھی مشتبہ خاتون کی متعدد تصاویر شیئر کررہے ہیں۔

Image Source: Facebook

سوشل میڈیا پر جعلی صافی ثانیہ شاہ رخ اعوان کی ایک تصویر وائرل ہے جس میں وہ ’کراچی 21 نیوز‘ کے لوگو والے مائک کو پکڑے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ اس کے علاوہ ، ایک اور تصویر میں ، وہ ایک افسر کے ساتھ موجود ہیں جس میں وہ ایوارڈ ٹرافی لیتے ہوئے بھی دیکھی جاسکتی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ، انڈیپنڈینٹ اردو نے کراچی 21 نیوز کی انتظامیہ سے کئی بار رابطہ کرنے کی کوششیں کی۔ تاہم انتظامیہ سے رابطہ ممکن نہ ہوسکا۔

واضح رہے پاکستان ایک ایسا ملک ہے جہاں پر افسوس کے ساتھ کہنا پڑھتا ہے کہ اس طرز کا جرائم آج بھی کسی نہ کسی شکل میں موجود ہے اور جو لوگوں کو نقصان پہنچا رہا ہے۔

کراچی کے شہری شہر بھر میں مافیا گروپوں کے ذریعہ ’بھٹہ کھوری‘ یا بھتہ خوری کا شکار رہے ییں، جو انہیں تحفظ فراہم کرنے کے لئے رقم کا مطالبہ کرتے ہیں لیکن اگر مطالبات پورے نہ ہوتے تو وہ انہیں سنگین نتائج کی دھمکیاں دیا کرتے تھے۔ لیکن اس بار تو یہی کہا جاسکتا ہے کہ ان بھتہ خوروں نے تو حد ہی کردی اور پولیس تک سے بھتہ طلب کرلیا۔

Story Courtesy: Independent Urdu


Like it? Share with your friends!

0

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *