آپکی صحت پردہی کے فائدے کیا ہیں؟


0

دہی کی ٹھنڈی لسی پئیں یا چینی ڈال کر کھائیں، اسے کھانے سے طبیعت میں تازگی محسوس ہوتی ہے۔ دہی ایک ایسی غذا ہے جو مختلف پکوانوں کے ساتھ بھی مزہ دیتی ہے اور خالص حیثیت میں بھی ہے اپنا ثانی نہیں رکھتی۔ دہی ٹھنڈی تاثیر رکھنے کے سبب گرمیوں اور روزوں میں لازمی استعمال کی جاتی ہے کیونکہ دہی کھانے یا اس سے بنی نمکین یا میٹھی لسی پینے سے تا دیر بھوک کا احساس نہیں ہوتا ہے اور انسان خود کو پرُسکون بھی محسوس کرتا ہے۔ غذائی لحاظ سے دہی میں چکنائی اور حرارے انتہائی کم مقدار میں ہوتے ہیں۔ایک کپ دہی کے اندر صرف 120حرارے (کیلوریز) پائے جاتے ہیں اسی لئے دہی کو وزن کم کرنے کے لئے بھی ڈائیٹ میں شامل کیا جاتا ہے۔

(Dahi ke faidy):دہی کے فائدے

دہی ایک ایسی بھرپورغذا ہے جو بیشمار فوائد کی حامل ہے، روزمرہ روٹین میں آپ کی صحت پر دہی کھانے سے کیا فائدے حاصل ہوسکتے ہیں، آئیے جانتے ہیں؛

Image Source: Unsplash

دہی کا باقاعدہ استعمال ہمارے مدافعتی نظام کو مضبوط بناتا ہے اور ہمارے جسم کو مختلف قسم کے انفیکشن سے بچاتا ہے، دہی معدے کے انفکشن سانس کے مسائل جیسے عام نزلہ، زکام اور یہاں تک کہ کینسر کے خلاف مؤثر طریقے سے لڑتا ہے۔

دہی میں پائے جانے والے میگنیشیم، سیلینیم اور زنک بھی قوت مدافعت کو بہتر بناتے ہیں۔اس میں بی کمپلیکس وٹامنز، فاسفورس، پوٹاشیم اور میگنیشیم بھی ہوتا ہے جو میٹابولزم کو بہتر بناتا ہے۔

Image Source: Unsplash

دہی ایک پروبائیوٹک ہے (یہ ایک ایسا جزو ہے جس میں زندہ بیکٹیریا ہوتے ہیں)۔ یہ اچھے اور فائدہ مند بیکٹیریا آنتوں کی سرگرمیوں کو بہتر بنانے، نظامِ ہاضمہ کو بہتر کرنے اور پیٹ کی بیماریوں کا علاج کرنے کے لیے جانے جاتے ہیں۔دہی میں چکنائی اور کیلوریز انتہائی کم مقدار میں پائی جاتی ہیں، ایک کپ دہی میں صرف 120کیلوریز ہوتی ہیں، دہی میں دیگر ضروری غذائی اجزاء جیسے کہ پروٹین بھی پایا جاتا ہے جسے انسانی پٹھوں کی نشونما کے لیے انتہائی مفید قرار دیا جاتا ہے۔

اکثر لوگوں کو دودھ پینے سے معدے کی تکلیف کا سامنا ہوتا ہے۔کچھ لوگوں کے پیٹ میں گیسز بننے لگتی ہیں جبکہ کچھ لوگوں کا وزن بڑھنے لگتا ہے۔البتہ دہی سے آپ کو دودھ کی تمام غذائیت بھی ملتی ہے اور اس سے نظام انہضام بھی ٹھیک رہتا ہے۔

Image Source: Unsplash

دہی دودھ کا بہترین متبادل ہے، اس میں موجود کیلشیم اور فاسفورس ہڈیوں اور دانتوں کے لیے بے حد ضروری ہے، دہی میں وافر مقدار میں موجود کیلشیم اور فاسفورس ہڈیوں اور دانتوں کو مظبوط بناتا، دہی کا مستقل استعمال آسٹوپروسس اور گٹھیا جیسے امراض کے خطرات کو بھی کم کرتا ہے۔

معدے کے بعض مسائل کی وجہ سے بہت سے لوگ چہرے پر کیل مہاسوں کا شکار ہوجاتے ہیں، تاہم دہی چہرے کی خوبصورتی کا ایک بہترین جزو ہے کیونکہ اس میں لییکٹک ایسڈ ہوتا ہے جو ایکفولیئٹر کا کام کرتا ہے اور یہ ہماری جِلد کے تمام مردہ خلیوں اور داغوں کو صاف کرتا ہے۔

مزید پڑھیں: رمضان المبارک میں دہی کا استعمال

امراضِ قلب میں گھرے افراد کے لیے دہی بہترین غذا ہے، دل کی صحت کے لیے دہی کا استعمال بے حد مفید ہے اسی لیے غذائی ماہرین کی جانب سے اسے خصوصاً دل کے عارضے میں مبتلا مریضوں کو تجویز کیا جاتا ہے۔ دہی جسم میں کولیسٹرول لیول متوازن سطح پر لاتا ہے ہائپر ٹینشن اور ہائی بلڈ پریشر جیسے امراض سے بھی بچاتا ہے۔


Like it? Share with your friends!

0

What's Your Reaction?

hate hate
0
hate
confused confused
0
confused
fail fail
0
fail
fun fun
0
fun
geeky geeky
0
geeky
love love
1
love
lol lol
0
lol
omg omg
0
omg
win win
0
win
Zameer Ali

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Choose A Format
Personality quiz
Series of questions that intends to reveal something about the personality
Trivia quiz
Series of questions with right and wrong answers that intends to check knowledge
Poll
Voting to make decisions or determine opinions
Story
Formatted Text with Embeds and Visuals
List
The Classic Internet Listicles
Countdown
The Classic Internet Countdowns
Open List
Submit your own item and vote up for the best submission
Ranked List
Upvote or downvote to decide the best list item
Meme
Upload your own images to make custom memes
Video
Youtube, Vimeo or Vine Embeds
Audio
Soundcloud or Mixcloud Embeds
Image
Photo or GIF
Gif
GIF format