گھر میں آسان آئسکریم بنانے کا طریقہ جانیے


0

موسم چاہے سردی کا ہو یا گرمی کا آئسکریم ہر موسم میں ہی شوق سے کھائی جاتی ہے مگر گرمیوں میں تو آئسکریم کھانے کا مزہ دو نہیں سہ بالا ہوجاتا ہے کیونکہ یہ گرمی کو دُور بھگا دیتی ہے۔ جیسکہ اب سردیوں کا اختتام ہو رہا ہے تو ہم نے سوچا کہ کیوں نا آپ کو گھر پر ہی آئسکریم بنانے کا آسان طریقہ سکھایا جائے تاکہ آپ جب چاہیں خود ہی ذائقے دار آئسکریم گھر پر بنالیں، تو اس کے لئے پہلے ہم جانتے ہیں وہ اجزاء جو ہمیں آئسکریم بنانے کے لئے درکار ہوں گے۔

Image Source: Unsplash

Ice Cream Banane Ka tarika :آئسکریم بنانے کا طریقہ

آئسکریم بنانے کے اجزاء

تازہ کریم: نصف لیٹر
تازہ دودھ: نصف کلو
ونیلا ایسنس: چند قطرے
چینی: 1 پیالی
کیوڑہ: 1 کھانے کا چمچ
جیلٹن پاؤڈر: 2 کھانے کے چمچ
کارن فلور: ایک کھانے کا چمچ
پستہ بادام: حسبِ ضرورت سبزرنگ: حسبِ ضرورت

آئسکریم بنانے کی ترکیب

Image Source: Unsplash

سب سے پہلے دودھ کو اُبال کر اس میں چینی ملالیں۔

ایک پیالے میں کارن فلور کو پانی میں گھول لیں۔

دودھ میں چمچ چلاتے ہوئے تھوڑا تھوڑا کارن فلور ملائیں اور گاڑھا ہونے پر چولہے سے اتار لیں۔

جب یہ مسکچر ٹھنڈا ہوجائے تو اس میں باقی تمام اجزاء شامل کرکے خوب اچھی طرح سے ملائیں۔

آئسکریم رکھنے کے لئے المونیم کا برتن استعمال کریں اور پہلے اس کو ٹھنڈا کرلیں۔تیارہ کردہ مکسچر کو برتن میں ڈال کر اس کو المونیم فائل سے پوری طرح ڈھانپ دیں اور فریزر میں رکھ دیں ۔

Image Source: Unsplash

جب آئسکریم جزوی طور پر تیار ہونے لگے تو اسے فریزر سے باہر نکال لیں اور اچھی طرح پھینٹیں۔پھینٹنے کا عمل دو مرتبہ کریں اس عمل سے آئسکریم اچھی جمے گی۔

خیال رہے کہ آئسکریم بنانے سے نصف گھنٹہ پہلے ریفریجریٹر کے تھرموسٹیٹ کو انتہائی یخ پر کردیں۔ 6 سے 8 گھنٹے فریزر میں رکھنے کے بعد دیکھیں اس آسان طریقے سے بازار جیسی آئسکریم گھر میں تیارہوگی۔

آئسکریم بناتے وقت بنیادی باتیں یاد رکھیں

آئسکریم کے اجزاء کی مقدار بالکل درست لیں۔

اکثر اوقات گھر میں تیارکردہ آئسکریم اپنا فلیور اورمیٹھاس کھو دیتی ہے۔اس لیے آئسکریم تیار کرتے وقت ایسنس اور چینی زیادہ ڈالیں۔

اگر آئسکریم میں کوئی فروٹ استعمال کررہے ہیں تو اسے ٹھنڈا یخ استعمال کریں۔

Image Source: Unsplash

آئسکریم فریزر میں رکھتے وقت برف کی ٹرے باہر نکال لیں کیونکہ اگر آپ برف اور آئسکریم دونوں ایک ہی وقت میں فریزر میں رکھیں گے تو آئسکریم تیار ہونے میں زیادہ وقت لےگی۔

آئسکریم کے حوالے سے ایک دلچسپ بات یہ ہے کہ آئسکریم کھانے میں تو مزیدار ہوتی ہے ساتھ ہی ساتھ یہ ہماری شخصیت کے بارے میں بھی بتاتی ہے۔ وہ ایسے کہ عموماً ہماری پسند کا ذائقہ بچپن میں ہی ہمارے ذہن میں رچ بس جاتا ہے اور پھر پوری زندگی ہم اسی خاص ذائقے کی آئسکریم کو کھانا پسند کرتے ہیں۔ ہماری یہی پسندیدہ فلیور درحقیقت ہماری شخصیت چھپے راز بتاتا ہے۔

علاوہ ازیں، یہاں آپ کو ایک اور اہم بات بتائیں کہ آئسکریم آپ کو دبلا پتلا کرنے میں اہم کردار ادا کرسکتی ہے۔ اس کے لئے آئسکریم کی غذائی ساخت کو ذہن میں رکھنا انتہائی ضروری ہے کیونکہ کریمی آئسکریم کیلوریز میں اضافہ کرتی ہے اس لیے اس سے پرہیز کریں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ جو آئسکریم کھانے جارہے ہیں اس میں صرف 250 کیلوریز ہوں۔ نتیجتاً، ایک ہی وقت میں آپ اپنی پسندیدہ آئسکریم سے لُطف اندوز ہوتے ہوئے اپنا وزن بھی کم کرسکتے ہیں۔


Like it? Share with your friends!

0
Zameer Ali

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *