گھی اور مکھن زیادہ فائدہ مند کیا ہے؟


0

گھی اور مکھن دونوں میں غذائیت کی کئی اہم خصوصیات موجود ہیں، لیکن گھی میں مکھن کے مقابلے میں نمایاں طور پر کم لیکٹوز ہوتا ہے۔

Ghee Vs Butter

اکثر لوگوں کی جانب سے ‌مکھن سے زیادہ گھی کو ترجیح دیتی جاتی ہے اسے مکھن کا صحت بخش متبادل سمجھا جاتا ہے، گھی دراصل مکھن ہی کی زیادہ شفاف قسم ہوتی ہے، دونوں ایک ہی قسم کے دودھ سے حاصل کیے جاتے ہیں اس لیے ان کی غذائی تشکیل اور چکنائی کی مقدار لگ بھگ برابر ہی ہوتی ہے۔

کھانوں میں استعمال پر دونوں کی تاثیر اور غذائیت بھی تقریباً ایک جیسی ہے لیکن کچھ لحاظ سے یہ دونوں مختلف مصنوعات ہیں۔ آئیے ان دونوں میں فرق جانتے ہیں۔

Ghee Vs Butter

گھی اور مکھن میں چکنائی اور وٹامنز کی مقدار تقریباً یکساں ہوتی ہے، اور غذائیت کے لحاظ سے ان میں بڑا فرق نہیں ہے۔

دونوں مصنوعات کو محفوظ کرنے کے طریقے الگ ہیں، گھی دو سے تین ماہ تک عام درجہ حرارت پر محفوظ کیا جا سکتا ہے جبکہ مکھن کو ریفریجریٹر میں رکھنا پڑتا ہے اور اسے بٹر پیپر میں لپیٹ کر رکھنا چاہیے۔

گھی میں مکھن کے مقابلے میں چکنائی کی مقدار زیادہ ہوتی ہے یہ 60 فیصد سیر شدہ چکنائی رکھتا ہے اور فی 100 گرامز 900 کلو کیلوریز فراہم کرتا ہے دوسری جانب 100 گرام مکھن میں 3 گرام غیر سید شدہ چکنائی، 51 فیصد سیر شدہ چکنائی اور 717 کلو کیلوریز ہوتے ہیں۔

:مزید پڑھیئں

تیل کو دوبارہ استعمال کرنا مضر صحت ہے۔

گھی میں لیکٹوز کی مقدار مکھن سے کم ہوتی ہے، جو ڈیری مصنوعات کے لیے حساس لوگوں کے لیے ایک بہتر آپشن بناتا ہے۔

مکھن کی نسبت، گھی کو زیادہ درجہ حرارت پر پکانے کے لیے زیادہ دیر تک استعمال کیا جا سکتا ہے، جس کی وجہ سے یہ کھانے کو بغیر جلے پکانے میں مؤثر ہوتا ہے

گھی اور مکھن دونوں یکساں قدرتی اجزا اور چکنائی رکھتے ہیں لیکن گھی ملک شوگر لیکٹوس اور ملک پروٹین کیسین سے پاک ہوتا ہے، اس لیے لیکٹوس اور کیسین سے الرجی رکھنے والوں کے لیے زیادہ بہتر ہے۔

    گھی میں دودھ کے ٹھوس مواد کو ہٹادیا جاتا ہے جس کی وجہ سے گھی زیادہ درجہ حرارت پر بغیر جلے پک سکتی ہے۔

    گھی اور مکھن دونوں میں یکساں مقدار میں چکنائی اور وٹامنز ہوتے ہیں، غذائیت کے لحاظ سے ان میں زیادہ فرق نہیں ہوتا۔


    Like it? Share with your friends!

    0
    Annie Shirazi

    0 Comments

    Your email address will not be published. Required fields are marked *