جانیے، لہسن کے فائدے آپکی زندگی پر کیا ہیں


0
Lahsun ke fayde

لہسن کو مصالحہ جات کا سردار کہا جاتا ہے، یہ متعدد فوائد کا حامل ہے۔یہ ایک قدرتی اینٹی بائیوٹک ہے جو انسانی جسم پر کسی بھی بیماری کیخلاف مزاحمت کرتا ہے خاص طور پر اگر اسے خالی پیٹ باقاعدگی کے ساتھ کھایا جائے۔ اس کے ساتھ ساتھ یہ انسانی جسم میں خون کی گردش کو بہتر کرتا ہے اور نظام ہاضمہ کو مضبوط بناتا ہے۔

غذائی و طبی ماہرین کے مطابق اس میں اینٹی آکسیڈنٹس، انقلابی مرکب ایلیسن، ڈائلِل ڈائی سلفائیڈ اور دیگر اہم اجزا پائے جاتے ہیں۔اس میں پائے جانے والے سلفر مرکبات غذا کے ساتھ ہضم ہوکر جسم پر اپنے اہم اثرات مرتب کرتے ہیں۔ اس میں کیلوریز کی مقدار بہت کم لیکن غذائیت بہت زیادہ ہوتی ہے۔ 28 گرام لہسن میں 23 فیصد مینگنیز، 17 فیصد وٹامن بی 6، 15 فیصد وٹامن سی، کچھ مقدار میں سیلینیئم، فائبر، فولاد، پروٹین اور دیگر مفید کیمیکلز ہوتے ہیں لیکن کیلوریز کی مقدار صرف 42 ہوتی ہے۔اگرچہ اس کو کھانے کے بعد منہ سے سخت بدبو آنے لگتی ہے لیکن لہسن کے بے شمار فوائد کے باعث مختلف طریقوں  سے اس کا استعمال ہماری صحت کے لیے بے انتہا مفید ہے۔

(Lahsun ke fayde) :لہسن کے فائدے

مدافعتی نظام بہتر بنائے

Lahsun ke fayde
Image Source: Unsplash

لہسن اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور ہوتا ہے اس لیے غذا میں اس کی شمولیت مدافعتی نظام کو فائدہ پہنچاتی ہے۔ خالی پیٹ لہسن کھانے سے انسانی جسم میں مدافعتی نظام بھی موجود ہوتا ہے اور انسانی جسم بیماریوں کا تیزی سے مقابلہ کرتا ہے اور بیکٹریا کو پھیلنے سے روکتا ہے۔ اینٹی آکسیڈنٹ سے بھر پور ہونے کی وجہ سے آپ کی غذا میں لہسن کی شمولیت جسم میں دفاعی نظام کو فائدہ پہنچاتی ہے۔

صحت مند دانت

Lahsun ke fayde

تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ سوجے مسوڑھوں کے علاج میں لہسن ایک اچھا متبادل علاج ہوسکتا ہے۔ لہسن کو اپنے تکلیف زدہ دانت پر رگڑیں اور پھر اس کا کمال دیکھیں۔ آپ کے دانت کا درد فوری طور پر کم ہو جائے گی۔ مزید برآں، لہسن میں اینٹی بیکٹیریل، اینٹی وائرل اور اینٹی فنگل خصوصیات ہیں، ان خصوصیات کی وجہ سے آپ کے منہ میں موجود بیکٹیریا فوری طور پر ختم ہوجائیں گے اور آپ کے دانتوں کی صحت مضبوط ہوگی۔

جلدی بیماری سے چھٹکارا

Lahsun ke fayde
Image Source: Unsplash

اگر آپ کو جِلد کی کسی بیماری کا سامنا کرنا پڑ جائے تو کھانے میں لہسن کی مقدار بڑھا دیں۔ اس سبزی کے استعمال میں اضافے سے جسم میں زہریلے مادوں کی مقدار کم ہو گی جس سے جِلد تر و تازہ رہے گی۔ اس کے علاوہ اعصابی کمزوری میں بھی اس سبزی کا استعمال مفید ہوتا ہے۔

دماغی صحت کیلئے مفید

Lahsun ke fayde
Image Source: Unsplash

عمر بڑھنےکے ساتھ جلد ڈھلکنے لگتی ہے اور یاداشت کمزور ہوجاتی ہے، مگر لہسن میں دماغ کو عمر کے اثرات سے بچانے کی جادوئی خاصیت ہے اور درمیانی عمر میں اسے کھانا الزائمر امراض کا خطرہ کم کرتا ہے جبکہ نوجوانوں کی یاداشت بہتر ہوتی ہے جبکہ دماغی کارکردگی میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔

کان کے انفیکشن کا علاج

Lahsun ke fayde
Image Source: Unsplash

کانوں کا انفیکشن ہو تو عام طور پر اینٹی بایوٹیکس ادویات کی مدد لی جاتی ہے مگر لہسن بھی اس حوالے سے موثر ثابت ہوسکتا ہے، خصوصاً بچوں کے لیے بہت فائدہ مند ہے جو بہت چھوٹے ہوں۔ اس کے لیے لہسن کو پیس کر تیل نکالیں، اسے معمولی گرم کریں اور چند قطرے متاثرہ کان میں ٹپکادیں۔

جسمانی تھکاوٹ دور کرے

Lahsun ke fayde
Image Source: Unsplash

لہسن کے استعمال سے دل اور مسلز زیادہ موثر طریقے سے کام کرنے لگتے ہیں اگر آپ کسی کھیل کو کھیلنا پسند کرتے ہیں تو یہ کارکردگی بڑھاتا ہے، لہسن جسمانی تھکاوٹ کم کرتی ہے اور لوگوں کو ٹھنڈے موسم میں بھی جسمانی مشقت کرنے میں مدد دیتی ہے۔

جسمانی تھکاوٹ دور کرے

Lahsun ke fayde
Image Source: Unsplash

لہسن کی اینٹی فنگل خصوصیات کے باعث یہ جسم کی جلد کو جراثیم اور فنگس سے محفوظ رکھتا ہے ۔ پیروں میں ہونے والی خارش کو دور بھگانے کے لیے گرم پانی میں تھوڑا ساپسا ہوا لہسن ڈال کر اس میں تھوڑی دیر کے لیے پیر بھگو لیں ۔

مزید پڑھیں: کیا باورچی خانے میں موجود قدرتی اجزاء سے بیماریوں کا علاج ممکن ہے؟

کمر درد میں آرام

Lahsun ke fayde
Image Source: Unsplash

اگر کسی کی کمر میں درد رہتا ہو تو لہسن کے تیل سے مالش کریں ، تیل بنانے کا طریقہ یہ ہے کہ سرسوں کا تیل لے کر اس میں لہسن کا گھٹہ فرائی کرلیں اور سرخ ہونے پر تیل کو چھان کر رکھ لیں جب بھی ضرورت ہو استعمال کریں۔


Like it? Share with your friends!

0

What's Your Reaction?

hate hate
0
hate
confused confused
0
confused
fail fail
0
fail
fun fun
0
fun
geeky geeky
0
geeky
love love
0
love
lol lol
0
lol
omg omg
0
omg
win win
0
win
Zameer Ali

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Choose A Format
Personality quiz
Series of questions that intends to reveal something about the personality
Trivia quiz
Series of questions with right and wrong answers that intends to check knowledge
Poll
Voting to make decisions or determine opinions
Story
Formatted Text with Embeds and Visuals
List
The Classic Internet Listicles
Countdown
The Classic Internet Countdowns
Open List
Submit your own item and vote up for the best submission
Ranked List
Upvote or downvote to decide the best list item
Meme
Upload your own images to make custom memes
Video
Youtube, Vimeo or Vine Embeds
Audio
Soundcloud or Mixcloud Embeds
Image
Photo or GIF
Gif
GIF format