کافی پینے کے یوں تو بے شمار فوائد ہیں تاہم حال ہی میں ایک تحقیق میں انکشاف ہوا کہ کافی پینا آپ کی عمر میں بھی اضافہ کرسکتا ہے۔

موجودہ عہد میں مختلف ممالک میں بوڑھے افراد کی تعداد میں بہت تیزی سے اضافہ ہورہا ہے، اس لیے ضروری ہے کہ ایسی غذائی عادات کا علم ہو جو طویل صحت مند زندگی گزارنے میں مدد فراہم کرسکیں۔
Coffee Increase life Research
جرنل آف امریکن میڈیکل ایسوسی ایشن میں شائع ہونے والی تحقیق کے مطابق دن میں 1 سے 8 کپ کافی پینے والے افراد کی عمر میں اضافہ ہوسکتا ہے۔
پرتگال کی کوئمبرا یونیورسٹی کی ایک ٹیم نے یورپ، امریکا، آسٹریلیا اور ایشیا کے شرکاء پر مشتمل 85 سابقہ مطالعات کا جائزہ لیا جس میں شرح اموات اور صحت سے کافی کے تعلق کا تجزیہ کیا۔
تحقیق میں کہا گیا کہ اس کا انحصار اس بات پر ہے کہ کسی شخص کا جسم کیفین جذب کرنے کی کتنی صلاحیت رکھتا ہے، تاہم وہ افراد جن کا جسم کم یا آہستہ کیفین جذب کرتا ہے انہیں بھی کافی کے تمام فوائد حاصل ہوسکتے ہیں۔
اس تحقیق میں ماضی کی 50 تحقیقی رپورٹس کے ڈیٹا کی جانچ پڑتال کی گئی تھی اور یہ دیکھا گیا کہ کافی پینے سے لوگوں کی صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں
اگر آپ روزانہ کافی پینا پسند کرتے ہیں تو یہ عادت طویل اور صحت مند زندگی کے لیے بہترین ثابت ہوسکتی ہے۔
یہ فائدہ اسی وقت ہوتا ہے جب آپ معتدل مقدار میں کافی کو پینا معمول بنالیں، اگر آپ کبھی کبھار اس گرم مشروب کو پیتے ہیں تو پھر زیادہ فائدہ نہیں ہوتا۔
یونیورسٹی کی تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ کافی پینے کو معمول بنانے سے اوسط عمر میں 1.8 سال کا اضافہ ہو سکتا ہے۔
مجموعی طور پر تجزیے سے پتہ چلتا ہے کہ روزانہ تقریباً تین کپ کافی پینا اوسطاً فرد کی 1.84 سال کی اضافی عمر سے منسلک ہوتا ہے جبکہ باقاعدہ استعمال صحت میں بہتری اور سنگین بیماریوں سے محفوظ زندگی گزارنے کا امکان پیدا کرتا ہے
تحقیق میں بتایا گیا کہ روزانہ کافی پینے سے انسانی عمر مٰں اضافہ ہوتا ہے جبکہ متعدد امراض کا خطرہ گھٹ جاتاہے۔
تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ کافی پینے سے امراض قلب، پھیپھڑوں کے امراض، فالج، کینسر کی کچھ اقسام، ذیابیطس، ڈیمینشیا اور ڈپریشن جیسے امراض سے متاثر ہونے کا خطرہ کم ہوتا ہے۔
اسی طرح یہ گرم مشروب مسلز اور مدافعتی صحت کے لیے بھی مفید ثابت ہوتا ہے۔
موجودہ عہد میں مختلف ممالک میں بوڑھے افراد کی تعداد میں بہت تیزی سے اضافہ ہورہا ہے، اس لیے ضروری ہے کہ ایسی غذائی عادات کا علم ہو جو طویل صحت مند زندگی گزارنے میں مدد فراہم کرسکیں
:مذید پڑھیئں
اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کی عمر بھی لمبی ہو تو جانئے جاپانیوں کی لمبی عمر کا راز
تحقیق میں تمام دستیاب شواہد کا جائزہ لیا گیا تھا تاکہ انسانی عمر اور عمر میں اضافے سے لاحق ہونے والے امراض پر اس گرم مشروب کے اثرات کا علم ہوسکے
مجموعی طور پر تجزیے سے پتہ چلتا ہے کہ روزانہ تقریباً تین کپ کافی پینا اوسطاً فرد کی 1.84 سال کی اضافی عمر سے منسلک ہوتا ہے جبکہ باقاعدہ استعمال صحت میں بہتری اور سنگین بیماریوں سے محفوظ زندگی گزارنے کا امکان پیدا کرتا ہے۔
پانی کے بعد دنیا میں سب سے زیادہ کافی کا مشروب استعمال کیا جاتا ہے، بعض خطوں میں کولڈ ڈرنک اور بعض میں چائے کا استعمال زیادہ ہوتا ہے، تاہم مجموعی طور پر کافی دنیا بھر میں سب سے زیادہ استعمال کی جاتی ہے۔
0 Comments