بشری انصاری نے اپنی جلد کی حفاظت کے لئے کونسا ٹوٹکا استعمال کرتی ہیں؟


0

پاکستان شوبز کی سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے سردی کے موسم میں جلد کو چمکدار اور نرم و ملائم بنانے کا گھریلو نسخہ بتا دیا۔

Bushra Ansari Skin Care

حال ہی میں ایک نجی ٹی وی پروگرام میں مہمان کے طور پر شرکت کرتے ہوئے بشریٰ انصاری نے اپنی جلد کی دیکھ بھال کے بارے میں بات کی۔

:مذید پڑھیئں

سردیوں میں جلد کی حفاظت کے لئے کون سے سیرم استعمال کیے جائے؟

 بشریٰ انصاری نے سردیوں میں خشک جلد کو موئسچرائز رکھنے کا آسان اور سستا طریقہ بتاتے ہوئے کہا کہ سردیوں میں جلد کا خیال رکھنے کے لیے قدرتی اجزاء سے بنے ہوئے نسخوں کے استعمال پر زور دیتے ہوئے کہا کہ میں نے بچپن میں اس نسخے کے بارے میں سنا تھا کہ لوگ گلیسرین میں تھوڑا لیموں کا رس اور عرق گلاب ملا کر اسے اپنے چہرے، ہاتھوں اور گردن پر لگا لیں تو جلد نرم و ملائم رہتی ہے۔ لیکن اس وقت میں نے اس ٹوٹکے پر عمل نہیں کیا‘۔

Bushra Ansari Skin Care

اداکارہ نے بتایا کہ ماضی کی ہماری جتنی بھی خوبصورت اداکارائیں ہیں وہ بھی اس ہی نسخے کو استعمال کرتی تھیں یہی وجہ تھی کہ ان کی جلد اتنی چمکدار اور بے داغ ہوتی تھی۔

انہوں نے بتایا کہ میں اپنی جلد کی نمی کیلئے جو ٹوٹکا استعمال کرتی ہوں اس میں نہ تو کسی قسم کا کوئی کیمیکل ہے اور نہ ہی اس کے کوئی سائیڈ افیکٹس ہیں، اور خاص طور پر سردیوں میں چہرے پر لگانے کیلیے اس سے بہتر کوئی چیز نہیں۔ بشریٰ انصار ی کا کہنا تھا یہ تمام چیزیں حیران کن فائدہ دیتی ہیں کیوں کہ یہ تمام چیزیں اصلی ہیں، مجھے اس ٹوٹکے کے ساتھ ہیلورونک ایسڈ  کی بھی ضرورت نہیں ہوتی۔

بشریٰ انصاری نے بتایا کہ میرے ٹوٹکے میں پانچ چیزیں شامل ہیں جس میں بائیو آئل، ای آئل، گلیسرین اور خالص کھوپرے کا تیل اور کیسٹر آئل ۔ اس کے بنانے کا طریقہ یہ ہے کہ دو چمچ بائیو آئل میں ایک چمچ ای آئل، ایک چمچ گلیسرین ایک چمچ کھوپرے کا تیل اور کیسٹر آئل،ملا کر  چہرے پر  روزانہ لگاتی ہوں‘۔۔


Like it? Share with your friends!

0
Annie Shirazi

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *