سردیوں میں جلد کی حفاظت کے لئے کون سے سیرم استعمال کیے جائے؟


0

پاکستان کے کئی علاقوں میں سردی کا موسم شروع ہوچکا ہے، خواتین کو موسم سرما شروع ہوتے ہی اپنی جِلد کی خوبصورتی اور اس کی حفاظت کی فکر لاحق ہوجاتی ہے، کیونکہ موسم گرما کے مقابلے میں موسم سرما میں جِلدکے مسائل میں اضافہ ہوجاتاہے۔

Winter Skin Care Serum

ماہرینِ امراض جِلد کے مطابق،سردیوں میں ہوا میں نمی کاتناسب کم ہوتا ہے اور یہ صورتحال انسانی جسم کی نمی کوکھینچ لیتی ہے اور لوگوں میں جِلد اور ہونٹوںکے خشک ہوجانے اور پھٹنے کی شکایات بڑھ جاتی ہیں

سردیوں میں ایک اچھے موئسچرائزر کا استعمال بے حد ضروری ہے۔ خشک جِلد کی حامل خواتین کو ایسے موئسچرائزر کا انتخاب کرنا چاہیے جو جِلد کو مطلوبہ مقدار میں نمی فراہم کرے۔ حساس جِلد کو سردیوں میں خاص طور پر توجہ کی ضرورت ہوتی ہے۔

Winter Skin Care Serum

دنیا بھر میں اب فیس سیرمز کے استعمال کا رجحان بڑھتا جا رہا ہے جو جلد کا خیال رکھنے میں کار آمد ثابت ہوتے ہیں۔

 لیکن سوال یہ ہے کہ کون سے سیرم کا انتخاب کیا جائے؟ مندرجہ ذیل سیرم سے آپ کی یہ پریشانی حل ہوسکتی ہے۔

وٹامن سی

وٹامن سی اینٹی آکسیڈینٹ کا خزانہ ہے جسے جلد کیلئے بہترین مانا جاتا ہے۔

وٹامن سی آپ کی جلد کو آلودگی اور فری ریڈیکلز سے بچاتا ہے اور یہ جلد کو شاداب بنانے کے ساتھ ساتھ جلد کے خلیوں کو بھی بہتر بناتا ہے۔

Winter Skin Care Serum

وٹامن سی ہماریجلد کو تندرست رکھنے والے پروٹین پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے،

ہایالورونک ایسڈ

ہایالورونک ایسڈکا تو سب کو ہی پتا ہوتا ہے، مشہور شخصیت بھی اس سیرم کا استعمال کرتے ہیں، یہ ایسڈ جلد سے خشکی کو دور کرتا ہے اور جلد کی اوپری تہہ کو بہتر بناتا ہے۔

:مذید پڑھیئں

سردی کے موسم میں خشک جلد اور خارش کا علاج

ہماری جلد میں جسم میں ہایالورونک ایسڈ کا نصف حصہ ہوتا ہے۔ یہ پانی کے مالیکیولز سے جڑتا ہے جو جلد کو ہائیڈریٹ اور کومل رکھنے میں مدد کرتا ہے۔اسردیوں میں اس یسڈ استعمال کیا جا سکتا ہے:

Winter Skin Care Serum

نیاسنامائیڈ

نیاسنامائیڈ فیس سیرم میں بی تھری موجود ہوتا ہے جو جلد کو جوان بنانے اور  روکھی جلد کو تروتازہ بنانے میں اپنا کردار ادا کرتا ہے۔ اس کے علاوہ یہ جلد پر ہونے والی سوزش کو بھی کم کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔

گلیسرین

گلیسرین کا استعمال صدیوں سے کیا جا رہا ہے یہ جلد کو خشک ہونے سے بچانے کے ساتھ ساتھ دانوں سے بھی بچاتی ہے۔

Winter Skin Care Serum

گلیسرین جلد کو نمی بخشتی ہے اور جلد میں جذب ہوکر سکن کو ملائم بناتی ہے۔ خاص طور پر کم نمی والے حالات میں، پانی کا سب سے قریبی ذریعہ آپ کی جلد کی نچلی سطح ہوتی ہے۔ گلیسرین کے استعمال  سے جلد میں پانی کی کمی دور ہو سکتی ہے۔

ایلوویرا

ایلو ویرا کی افادیت سے سب ہی واقف ہیں، قدرت نے اس میں پانی کی مقدار زیادہ رکھی ہے، یہی وجہ ہے کہ اسے جلد کیلئے بہترین مانا جاتا ہے۔

Winter Skin Care Serum

ایلوویرا جلد پر حفاظتی اثرات مرتب کرتا ہےجب یہ جیل جلد پر لگایا جاتاہے یہ میٹالوتھیونین پیدا کرتا ہے جو ایک طاقت ور اینٹی آکسیڈنٹ پروٹین ہے


Like it? Share with your friends!

0
Annie Shirazi

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *