بہت سے لوگ موسم سرما میں اضافی وزن میں مبتلا ہو سکتے ہیں۔ جیسے جیسے درجہ حرارت گرتا ہے ہمیں زیادہ بھوک بھی لگتی ہے اور اکثر کاربوہائیڈریٹ والی غذا کھانے کا دل بھی بہت کرتا ہے۔ سردیوں کے موسم میں پسینہ کم آنا، کم بیرونی سرگرمیاں اور معمول سے زیادہ کھانا اضافی چربی کا باعث بن سکتا ہے اور اس دوران ہم زیادہ سے زیادہ کیلوریز بھی جمع کرتے ہیں۔
بہتر لائف سٹائل اور خوراک کے ساتھ سردیوں میں بھی وزن کم کرنا ممکن ہے بلکہ بہت سے لوگ سردیوں میں وزن کم کرنے کو آسان سمجھتے ہیں۔
:مذید پڑھیئں
سردیوں میں جلد کی حفاظت کے لئے کون سے سیرم استعمال کیے جائے؟
سردیوں میں اگر احتیاط سےکھایا پیا جائے تو اُس سے وزن کم کرنے میں بھرپور معاونت حاصل ہوتی ہے۔
Weight Loss Drinks
موسمِ سرما میں سستی کا احساس ہمارے وزن کم کرنے کے عزائم میں رکاوٹ کا سبب بن سکتا ہے۔ لیکن کچھ مشروبات ایسے ہیں جن کا استعمال اس موسم میں ہمارے لیے مفید ہو سکتے ہیں۔
سوپ
موسم سرما میں کھانے سے پہلے سوپ پینے سے مجموعی طور پر کیلوریز کم ہوتی ہیں۔ سوپ میں پانی بڑی مقدار میں موجود ہوتا ہے جس سے پیٹ بھرتا ہے اور انسان سیر ہو کو نہیں کھاتا۔
تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ جن شرکاء نے دوپہر کے کھانے سے پہلے سوپ پیا ان کی کل کیلوریز کی مقدار سوپ نہ پینے والوں کے مقابلے میں 20 فیصد کم ہوئیں۔ دوپہر اور رات کے کھانے سے پہلے کم کیلوری والے سوپ یا شوربے کا انتخاب کریں۔
نیم گرم پانی
جب صحت مند رہنے یا وزن کم کرنے کی بات آتی ہے تو پانی کی مقدار کو عام طور پر نظر انداز کیا جاتا ہے لیکن سردیوں کے موسم میں یہ مسئلہ اور بھی سنگین ہو جاتا ہے۔ کم سیال کا استعمال پانی کی کمی کا باعث بنتا ہے جو آپ کی بھوک کو بڑھا سکتا ہے اور جسم کی چربی جلانے کی صلاحیت کو کم کر سکتا ہے
اگر آپ کو عام پانی پینا مشکل ہو تو سردیوں میں نیم گرم پانی پر جائیں۔ نیم گرم پینے کے کئی فوائد ہیں جیسے یہ ہمارے جسم میں چربی کے ذخائر کو توڑ کر خون کی گردش کو تیز کرتا ہے اور یہ آپ کے جسم کے درجہ حرارت کو برقرار رکھنے میں مدد کرتا ہے۔ صحت مند رہنے کے لیے اس میں ایک لیموں کا رس کچھ پسی ہوئی ادرک اور چند پودینے کے پتے شامل کریںاور گرم مشروب میں گھونٹ گھونٹ پیئے۔
سبز چائے
سبز چائے کا استعمال میٹابولزم کو تیز کرکے وزن کم کرنے میں مدد کرتا ہے۔سبز چائے میں پائے جانے والے ای سی جی سی انزائم اور کیفین وزن کم کرنے میں مدد کر سکتے ہیں۔ یہ مرکبات چکنائی کو ختم کرنے میں مدد دیتے ہیں۔
اجوائن کاپانی
سردیوں میں اجوائن کے ساتھ نیم گرم پانی پینے سے نظام ہاضمہ بہتر ہو کر معدے کی صحت بہتر ہوتی ہے۔ اجوائن کا پانی کیلوریز کی کھپت کو کم کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔
سونف کاپانی
سونف کا پانی سردیوں میں بھوک اور کھانے کی طلب میں کمی لاتا ہے۔ سونف کو رات بھر پانی میں بھگو کر صبح پینے سے پیٹ کی صحت اور وزن کو قابو میں رکھنے میں مدد دیتی ہے۔
دار چینی کی چائے
دار چینی کی چائے وزن کم کرنے کا سب سے قدرتی طریقہ ہوتا ہے۔ ایک چائے کا چمچہ شہد، چند قطرے لیمو اور دار چینی کو گرم پانی میں پینا وزن کم کرنے مدد گار ثابت ہوسکتا ہے۔
ادرک کی چائے کا استعمال
ادرک کی چائے بھوک کو کم کرنے میں مدد کرتی ہے۔ اس کی وجہ سے آپ کم کھاتے ہیں اور صحت مند غذا اور صحت مند وزن برقرار رکھنے میں کامیاب ہوتے ہیں۔ یہ تھرموجنیسیس کو بڑھانے میں مددگار ہے جو اضافی چربی کو جلانے میں مفید ہے اور یہ اینٹی ہائپرٹینشن یعنی ہائی بلڈ پریشر کو کم کرتا ہے اور سوزش کی خصوصیات سے بھرپور ہے۔
ایک چائے کا چمچ پسی ہوئی ادرک لے کر ایک کپ پانی میں ابال لیں۔ اسے اُبلنے دیں جب تک کہ پانی آدھا رہ نہ جائے پھر اس میں شہد ڈال کر اچھی طرح مکس کریں اور اس مکسچر کو دن میں کم از کم دو بار پئیے
شہد اور لیموں کو گرم پانی
صبح کے وقت شہد کے ساتھ گرم پانی اور لیموں کے ساتھ ایک گلاس پانی پینا ایک مؤثر اینٹی سیلولائٹ علاج ہے کیونکہ یہ آپ کے جسم کے میٹابولزم کو بڑھانے، پیٹ کی چربی کو جلانے اور بڑھتے ہوئے وزن کو کم کرنے میں مدد کرتا ہے۔
قدرتی شہد چکنائی سے پاک اور کولیسٹرول سے پاک چربی نما مادہ ہے جو آپ کے جسم کے تمام خلیوں میں پایا جاتا ہے اور سوڈیم سے بھی پاک ہوتا ہے۔ لیموں میں کیلوریز کی مقدار کم ہوتی ہے اور یہ پیٹ کے بھرپور پن کو فروغ دیتا ہے اور کیلوریز کی مقدار کو کم کرنے میں مدد کرتا ہے۔
شہد کے ساتھ لیموں کا امتزاج ہاضمے کو بھی بہتر بنانے میں مدد کرتا ہے۔ خالی پیٹ شہد اور لیموں کا پانی پینے سے قبض کو روکنے میں مدد ملے گی ایک کپ گرم پانی لیں اور پھر اس میں آدھا لیموں نچوڑ لیں اور پھر اس میں دو چمچ شہد ملا کر پی لیں۔ اس مکسچر کے ایک سے دو کپ دن بھر پیئں
0 Comments