کچن میں موجود اشیاء کا استعمال کرکے ہیر ڈائی بنائیے


0

آج کل ہر عمر کے لوگ، نوجوان اور بوڑھے، مرد و عورت، فیشن کے طور پر بھی بالوں کو رنگتے ہیں اور یہ ایک معروف فیشن اسٹائل کے طور پر سامنے آ رہا ہے۔

‎ہیئر ڈائ محض فیشن ہی نہیں ضرورت بھی بنتا جا رہا ہے ۔ خاص طور سے خواتین میں بڑھتی عمر کے ساتھ ہیئر ڈائی کا استعمال بھی بڑھتا جاتا ہے ۔ وقت سے پہلے سفید بال آج کل ہر دوسرے شخص کا مسئلہ ہیں. بالوں کو کالا کرنے کے لیے ہم ڈائی کا سہارا تو لے لیتے ہیں لیکن یہ نہیں سوچتے کہ کیمیکل سے بھرپور ڈائی ہماری سر کی جلد کو کتنا نقصان پہنچا رہے ہیں.نہ صرف عمر رسیدہ خواتین بلکہ نو عمر لڑکیاں بھی بالو ں کو الگ الگ رنگوں میں رنگنے کا شوق رکھتی ہیں

کیمیکل ہیئر ڈائی میں موجود امونیا، بالوں میں پروٹین کی تہہ ختم کرتاہے، جب کہ پر آکسائیڈ قدرتی رنگ کاٹ ان کیمیکلز کے لگانے سے بالوں کی اندرونی اور بیرونی ساخت متاثر ہوتی ہے اوربال باریک ہوکر جلد ٹوٹنے لگتے ہیں۔کرمصنوعی رنگ میں بال رنگتا ہے۔

ان کیمیکلز کے لگانے سے بالوں کی اندرونی اور بیرونی ساخت متاثر ہوتی ہے اوربال باریک ہوکر جلد ٹوٹنے لگتے ہیں۔

وقت بچانے کیلئے عام طور پر بازار سے نت نئے ہیئرکلر خرید کر بالوں کو ڈائی کیا جاتا ہے یا پارلر جاکر وہاں دی جانے والی ہدایات مان لی جاتی ہیں لیکن بالوں کے ساتھ یہ تجربات نقصان دہ ہیں۔

Home Made Hair Dye

گھریلو اشیاء سے ہیئر ڈائی بنانا

اگر آپ اپنے بالوں کو رنگنے کے متبادل طریقے تلاش کر رہے ہیں اورنقصان دہ کیمیکل سے اپنے بالوں کو بچانا چاہتے ہیں تو درج ذیل گھر کے بنے ہوئے اور قدرتی ہیئر ڈائ کلر کو آزمائیں۔

مہندی

مہندی بالوں کے لیے سب سے پرانا اور مقبول قدرتی رنگ ہے۔ اس میں رنگ کی خصوصیات کے ساتھ ساتھ اینٹی بیکٹیریل اور اینٹی فنگل خصوصیات بھی موجود ہوتی ہیں، جو بالوں کو قدرتی طور پر رنگنے کے ساتھ ساتھ انہیں صحت مند بھی رکھتی ہیں۔ ایک نئی تحقیق کے مطابق، مہندی کا باقاعدہ استعمال بالوں کو سورج کی شعاعوں سے محفوظ رکھنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے اور بالوں کو گھنا اور چمکدار بناتا ہے۔

خالص مہندی کے پاؤڈر کو گرم پانی میں ملا کر پیسٹ بنائیں، کچھ دیر بعد اسے سر کی جلد پر لگائیں اور چند گھنٹوں کے لیے چھوڑ دیں۔ پھر پانی سے دھو لیں۔ مہندی بالوں کو ریڈیش نارنجی رنگ دیتی ہے۔ آپ مہندی کے پانی میں پیاز کے چھلکے اور چائے کی پتی بھی شامل کر سکتے ہیں تاکہ یہ زیادہ دیر تک چل سکے۔

:مذید پڑھیئں

دہی بالوں پر لگانے کے حیران کن فائدے

کافی

کافی کا استعمال ایک قدرتی اور آسان طریقہ ہے جس سے بالوں کو گہرے بھورے رنگ میں رنگا جا سکتا ہے۔ کافی کے استعمال سے بالوں کی نمی برقرار رہتی ہے اور انہیں ایک خوبصورت چمک بھی ملتی ہے۔ حالیہ تحقیق کے مطابق، کافی میں موجود اینٹی آکسیڈنٹس بالوں کی جڑوں کو مضبوط کرتے ہیں اور بالوں کے جھڑنے کو روکتے ہیں۔

کافی کو ابالنے کے بعد اسے ٹھنڈا ہونے دیں اور اس مکسچر کو اپنے بالوں پر لگائیں۔ اسے ایک گھنٹے کے لیے لگا رہنے دیں اور اچھی طرح مساج کر کے دھو لیں۔ کافی آپ کے بالوں کو قدرتی گہرا بھورا رنگ دے گی۔

(قہوہ(بلیک ٹی

بلیک ٹی بالوں کے لیے ایک قدرتی رنگ ہے جو بالوں کو سیاہ اور چمکدار بناتا ہے۔ تحقیق سے یہ ثابت ہوا ہے کہ بلیک ٹی میں موجود ٹیننز بالوں کی رنگت کو بہتر بناتے ہیں اور وقت کے ساتھ بالوں کی رنگت کو مزید گہرا کرتے ہیں۔

 دو کپ پانی کے لیے 3-5 ٹی بیگز یا پتوں والی چائے میں تقریباً 2 سے 3 چاۓ کے چمچ استعمال کریں۔ آپ ٹھنڈی چائے کو گیلے بالوں پر لگا سکتے ہیں، یا ہربل کنڈیشنر کے ساتھ ملا سکتے ہیں ۔

چقندر کا رس

چقندر کا رس ان لوگوں کے لیے بہترین ہے جو سرخی مائل رنگ چاہتے ہیں۔ یہ نہ صرف بالوں کو خوبصورت رنگ دیتا ہے بلکہ اس میں موجود وٹامن سی اور بی بالوں کی صحت کو بھی بہتر کرتے ہیں۔ تحقیق کے مطابق، چقندر کا رس بالوں کو زیادہ موٹا اور چمکدار بناتا ہے۔

آلو کے چھلکے

یہ قدیم زمانے کا نسخہ ہے جو آلو کے چھلکوں کے پانی سے سر دھونے کا ہے۔ یہ سفید بالوں کو ختم کرنے کا ایک آزمودہ طریقہ ہے۔ آلو کے چھلکے میں موجود اسٹارچ کی مقدار آپ کے سفید بالوں کو کالا کردیتا ہے۔

آلو کو چھیلنے کے بعد تمام چھلکے ایک جگہ جمع کرلیں اس کے بعد انہیں 2 کپ پانی میں ڈال کر اچھی طرح پکالیں۔ تقریباً 10 منٹ پکانے کے بعد چولہا بند کردیں اور اسے ٹھنڈا ہونے کے لیے رکھ دیں ٹھنڈا ہونے کے بعد اس کو بالوں میں لگالیں اور 30 منٹ کے لیے لگا رہنے دیں۔ اس کے بعد سادہ پانی سے سر دھولیں۔

گاجر کا رس

گاجروں کو ابال کر ان کا رس نکال لیں، پھر اس رس کو بالوں میں لگا کر ایک گھنٹے کے لیے چھوڑ دیں، پھر اسے سادہ پانی سے دھو لیں, گاجر کا رس بھی بالوں کو سرخی مائل بھورا رنگ دیتا ہے۔

لیموں کارس

تازہ لیموں کا رس نچوڑ کر ایک گھنٹے تک بالوں میں لگا رہنے دیں اور پھر پانی سے دھو لیں, لیموں کا رس تیزابی خصوصیات کی وجہ سے آپ کے بالوں کو سنہرے بالوں کا رنگ دے گا۔ اسے بھورے بالوں والے لوگ بھی استعمال کر سکتے ہیں جو اپنے بالوں کو سنہری رنگ دینا چاہتے ہیں۔ لیموں کا رس خشک بالوں کے علاج کیلیے بھی بہترین سمجھا جاتا ہے

لیموں کا رس آپ کے ہیئر ڈائ کو آہستہ آہستہ اتارنے میں مدد کرسکتا ہے، وقت کے ساتھ ساتھ اسے ہلکا کرتا ہے۔ ۔ بالوں کے جس حصے پر آپ لیموں کا رس لگائیں گے اس کا رنگ ختم ہو جائے گا۔ آپ اس سے ہیئر ڈائ کلر کاٹ کر یعنی بلیچ کے طور پر استعمال کر سکتے ہیں۔

قدرتی رنگ، کیمیکل سے بھرپور مصنوعی رنگوں کی نسبت بالوں کے لیے زیادہ محفوظ ہیں۔ کیمیکل والے رنگ بالوں کو خشک اور کمزور کرتے ہیں جبکہ قدرتی رنگوں میں اینٹی آکسیڈنٹس اور وٹامنز موجود ہوتے ہیں جو بالوں کو نہ صرف رنگ دیتے ہیں بلکہ انہیں قدرتی چمک اور صحت مند رہنے میں بھی مدد فراہم کرتے ہیں۔


Like it? Share with your friends!

0
Annie Shirazi

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *