رمضان المبارک میں دہی کا استعمال


1

رمضان المبارک کی آمد آمد ہے، یہ وہ بابرکت مہینہ میں جس میں نظام زندگی سے لے کر صحت اور جسمانی نظام میں بھی تبدیلی ہوجاتی ہے۔ روزہ میں صحت بخش غذا کا استعمال ضروری ہوتا ہے تاکہ ہم روزہ کی حالت میں خود کو نڈھال نہیں بلکہ چکا وچوبند محسوس کریں ۔ رمضان میں سحری اور افطاری کے اوقات میں صرف دو وقت کھانے پینے سے انسانی جسم میں مثبت تبدیلیاں آتی ہیں اور صحت پر اچھے اثرات مرتب ہوتے ہی لیکن یہ اس وقت ممکن ہے جب افطار اور سحر میں متوازن غذا تناول کی جائے۔

اس لئے رمضان میں دیگر صحت بخش غذاؤں کے ساتھ سحری میں دہی کھانا نہایت مفید ہے کیونکہ یہ ایک مکمل غذا ہے۔ سحری میں دہی کا استعمال معدے کو فائدہ پہنچاتا ہے اور گرمی کے روزوں میں اس کا استعمال صحت کے لیے ضروری ہے۔

دہی مکمل غذا ہے اور بے شمار فوائد کی حامل ہے کیسے ؟ آئیے جانتے ہیں

٭دہی کیلشیم کے حصول کا بہترین ذریعہ ہے اور جسم کو کیلشیم کی بہت ضرورت ہوتی ہے، اس سے ہڈیاں مضبوط اور طاقتور ہوجاتی ہیں۔

٭دہی کا استعمال روزہ میں پیاس کی شدت کو کم کرتی ہے اور غذائیت فراہم کرتی ہے۔ سحری میں اگر دہی کا استعمال کیا جائے تو صحت کے لیے بہت مفید ہے، اسی طرح افطار میں اگر لسی پی جائے تو دن بھر پانی کی کمی پوری کی جاسکتی ہے۔

٭سحری کے وقت دہی کا استعمال معدے کی گرمی کو دور کرتا اور منہ میں نکلنے والے چھالوں ، آنتوں کے ورم ،پیچش ،جسمانی کمزوری اور خون کی کمی دور کرنے اور جن لوگوں کو دودھ ہضم نہیں ہوتا یا جنہیں دودھ پسند نہیں ان کے لیے دہی بے حد مفید ہے۔

٭دہی اعصابی کمزوریوں کا بہترین حل ہے ۔ یہ پیٹ  کے امراض میں مفید ہے  اور جگر کے فعل کو صحیح کرتا ہے۔

٭یہ وٹامنز، پروٹین، کیلشیئم، پوٹاشیم، فاسفورس اور زنک سے بھرپور ہوتا ہے۔ جبکہ یہ ہمارے اندر توانائی کا احساس بھی بڑھاتا ہے۔

٭دہی کا استعمال جسم میں تلی ہوئی اشیاء کے منفی اثرات کو ختم کرتا ہے۔

٭دہی کھانے سے وزن میں کمی آتی ہے اور وہ شوگر سے متعلقہ مسائل سے بھی بڑی حد تک محفوظ رہتے ہیں۔

٭سحری میں دہی کھانے سے کی سینے کی جلن، سوزش اور خون سے متعلقہ بیماریوں کی علامات غیر معمولی طور پر کم ہوجاتی ہیں۔

٭دہی کھانے سےمعدے میں تیزابیت نہیں ہوتی ،اس میں موجود ضروری غذائی اجزا آسانی سے دیگر غذاؤں کی بھی ہضم کرنے میں معاونت فراہم کرتے ہیں۔

٭دہی کا استعمال ہمارے جسم کے مدافعتی نظام کو بھی طاقتور کرتا ہے اور دل کی بیماری و میٹابولک سسٹم کی خرابی سے پیدا ہونے والی بیماری کا خطرہ کم ہوجاتا ہے۔

٭سحری میں دہی کو موسمی فروٹ کے ساتھ ملاکر مختلف فلیورز کی شکل میں بھی کھاسکتے ہیں۔

٭ سحری میں گرمی کی شدت کو کم کرنے کے لئے دہی کے ساتھ اگر چند کھجور اور تھوڑے سے دودھ کو ملا کر بلینڈ کر کے پیئں تو جسم کو توانائی ملتی ہے۔

٭سحری کے وقت دہی کھانے سے روزہ کے بعد ہونے والی کمزوری بالکل ختم ہوجاتی ہے اور توانائی کا احساس ہوتا ہے۔

ان تمام فوائد کو مدؔنظر رکھتے ہوئے اس بار رمضان المبارک میں دہی کا استعمال ضرور کریں کیونکہ دہی کھانے سے جسم میں گرمی کی شدت کا احساس کم ہوگا ، پیاس کم لگے گی کیونکہ دہی کی تاثیر پیاس کو بجھاتی ہے اور یہ روزہ دار کی دن بھرکی جسمانی کمزوری دور کر کے توانائی پیدا کرتا ہے۔


Like it? Share with your friends!

1

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *