ایک پلیٹ فرینچ فرائز کی قیمت 31 ہزار روپے


0

کیا آپ فرائز کھانے کے شوقین ہیں اور جاننا چاہتے ہیں کہ دنیا کے سب سے مہنگے فرائز کہاں ملتے ہیں اور اس کی قیمت کیا ہے؟ اگر ہاں تو ہم آپ کو دنیا کے سب سے مہنگے فرائز کی قیمت اور اس کی خصوصیات کے بارے میں بتاتے ہیں۔

امریکا کے شہر نیویارک میں قائم ریسٹورنٹ نے دنیا کے مہنگے ترین فرنچ فرائز تیار کئے ہیں ، جس کی قیمت سن کر آپ دنگ رہ جائیں گے ۔نیویارک میں”کریمی دی لا کریمی پوم فرائٹ” نامی ریسٹورنٹ اپنے مینیو میں فرنچ فرائز کی نئی قسم شامل کی، جس کی ایک پلیٹ کی قیمت 200 ڈالرز (31 ہزار 910 روپے ) مقرر کی گئی ہے ۔

most expensive fries
Image Source: Instagram

گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے مطابق اس سے زیادہ مہنگے فرائز پہلے دنیا میں کہیں بھی فروخت نہیں ہوئے۔ ان مہنگے ترین فرائز کے آرڈر کی تفصیلات ریسٹورنٹ کو ایک غیر جانبدار گاہک کی طرف سے موصول ہوئیں۔

french fries expensive
Image Source: Hype Beast

ریسٹورنٹ مالکان کے مطابق کورونا کے بعد گزشتہ جمعہ کو ریسٹورنٹ کو کھولا گیا اور انہوں نے اس کا آغاز ایک شاندار چیز بنا کر کرنے کا پروگرام بنایا۔ تاہم ان کے دل میں عالمی ریکارڈ بنانے کا خیال نہیں تھا۔ خیال رہے کہ وہ اس سے قبل 10 گنیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کرچکے ہیں جس میں مہنگا ترین سینڈویچ، مہنگا ترین دودھ سمیت دیگر اشیا شامل ہیں۔

دنیا کے ان فرائز کی خاصیت یہ ہے کہ اس کے ذائقے کو دوبالا کرنے کے لئے اس میں فرانس سے درآمد کیا گیا نمک، ریفل تیل، کری سینیسی پیکورینو ٹرٹوفیلو پنیر سمیت دیگر اشیاء شامل کی گئیں ہیں اور ان فرائز کو ہیروں سے جڑی پلیٹ میں گاہکوں کے سامنے پیش کیا جاتا ہے ۔

serendepity french fries
Image Source: Instagram

دنیا کے مہنگے ترین فرائز کے علاوہ سب سے مہنگی بریانی بھی دستیاب ہے جو متحدہ عرب امارات میں ملتی ہے۔ اس بریانی میں 23 قیراط سونا بھی استعمال ہوتا ہے اور اس کو رائل گولڈ بریانی کا نام دیا گیا ہے۔اس بریانی کے ایک تھال کی قیمت لگ بھگ 45 ہزار روپے ہے ۔اس مہنگی ترین بریانی فراہم کرنے والے ریسٹورنٹ کے مینیجر کا کہنا ہے کہ اس بریانی کو رائل گولڈ بریانی کا نام اس لیے دیا ہے کیونکہ اس پر 23 قیراط سونے کا ورق چڑھا ہوا ہے اور اس کے ساتھ کشمیری ران سیخ کباب، لیمپ چاپس، راجپوتانہ مرغ سولا اور چکن ملائی روسٹ فراہم کرتے ہیں جسے آپ بادامی گریبی کے ساتھ مزے لیکر کھا سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں: آم کی افادیت اتنی عام نہیں، موٹاپے سمیت کئی بڑی بیماریوں کا علاج ہے

یاد رہے پاکستان میں صوبہ سندھ کے شہر ٹنڈوالہ یار کے ایک نجی فارم نے ذیابطیس کے مریضوں کے لئے شوگر فری آم تیار کر دئیے۔ ان آموں میں شوگر کی کُل مقدار محض 4 سے 6 فیصد ہے۔ ایم ایچ پہنور نامی فارم نے اپنی پانچ سالہ تحقیق اور سائنسی موڈیفکیشن کے بعد یہ شوگر فری عام تیار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ یہ عام مارکیٹ میں سونارو، گلین اور کیت کے نام سے دستیاب ہیں۔ لہٰذا شوگر کے مریض بلا خوف وخطر ان آموں سے لطف اندورز ہوسکتے ہیں


Like it? Share with your friends!

0

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *