آم کی افادیت اتنی عام نہیں، موٹاپے سمیت کئی بڑی بیماریوں کا علاج ہے


-1

آم ہوں اور عام ہوں… آم ہر دلعزیز پھل ہے ۔غذائیت سے بھرپور ہونے کے سبب پھلوں کا بادشاہ ہے آم اپنے ذائقے اور مٹھاس میں لاجواب ہوتا ہے۔ آم کی کئی اقسام ہوتی ہیں اور یہ گرم علاقوں میں پیدا ہوتا ہے. پاکستان میں پیدا ہونے والے آموں کی یہ خاصیت ہے کہ یہ میٹھا ہونے کی وجہ سے د نیا بھر میں مشہور ہے۔
آم میں موجود وٹامن اور منرل صحت کے لئے نہایت مفید ہیں اور اس کو کھانے کے بےپناہ فوائد ہیں۔

غذائیت سے بھرپور
غذائی ماہرین کے مطابق گرمیوں میں آم کا استعمال کثیر ہے ۔ اس کے ذائقے دار گود میں موجود وٹامن اے اور سی کے ساتھ کیلشئیم ، فاسفورس اور پروٹین اور دیگر اجزاء جسم میں موجود خلیوں کو کئی بیماریوں سے بچاؤ کے قابل بنانے میں بھی معاون ثابت ہوتے ہیں۔ یہ خون کو صاف کرتا ہے اور دل وجگر کو تقویت دیتا ہے ۔

جلد بنائے چمکدار
خواتین کیلئے خوشخبری ہے کہ آم کھانے سے آپکی جلد کو قدرتی طور پر ایک صحت بخش چمک ملتی ہے۔ آم کے بارے میں یہ تاثر غلط ہے کہ اسے کھانے سے دانے نکلتے ہیں، جدید تحقیق یہ بتاتی ہے کہ آم وٹامن سی سے بھرپور ہوتے ہیں ، جو جلد کی صحت میں بڑا اہم کردار ادا کرتے ہیں، اس کو نرم وملائم بناتے ہیں اور جھر یوں کو کم کرنے میں بھی مددگار ثابت ہوتے ہیں۔

قوتِ مدافعیت
ماہرین کے مطابق غذائی اجزاء سے بھر پور آم کا استعمال جسم کو توانائی فراہم کر تا ہے۔اس میں موجود فائبر آنتوں کی صفائی کر کے نظامِ ہضم کو درست اور فعال ر کھتا ہے۔یہ فائبر خون میں انسولین کی مقدار کو معتدل کرکے مختلف انفکشن مثلاً نزلہ، زکام سے محفوظ رکھتے ہیں۔ یہ کمزور ہڈیوں کو مضبوطی دیتے ہیں۔ اس لئے بچوں اور بلخصوص حاملہ خواتین کو اس کو استعمال لازمی کرنا چاہئیے۔

آم کھائیں وزن گھٹائیں
پڑھ کے حیران نہ ہوں ، آم کھانے سے وزن کو کم کیا جاسکتا ہے ایسا ہم نہیں ماہرین کہتے ہیں دراصل ایک آم کھانے سے آپ کے جسم کو بھر پور توانائی حاصل ہوتی ہے۔ بس بھوکے پیٹ آم نہ کھا ئیں ، اور اعتدال میں کھائیں کیو نکہ اسکا زیادہ استعمال قبض اور گیس کی شکایت پیدا کر سکتا ہے۔ اب چاہیں تو اسے کھانے کے طور پر کھائیں یا اسنیک کی طرح دونوں صورتوں میں فائدہ ہے۔

بینائی تیز کریں

صرف گاجر کھانے سے بینائی تیز نہیں ہوتی بلکہ آم بھی اس فہرست میں شامل ہیں۔ طبؔی ماہرین کے مطابق آم غذائیت سے مالا مال ہےاس میں شامل Beta کیروٹین نظر کو تیز، اور گرتی ہوئی نظر کوبحال کر تا ہے جبکہ آنکھوں کی خارش اور سوجن کو دُور کرتا ہے۔ لہٰذا یہ آنکھوں کی صحت کیلئے مفید ہے۔

دماغی کمزوری
آم ایک قوت بخش غذا ہے۔ اس میں موجود وٹامن بی6 دماغی صلاحیتوں کو بڑ ھانے میں معاون ہے ۔ اگر آپ کے بچے یاد کیا ہوا سبق بھول جاتے ہوں یا پھر گھر کے بڑوں کی یاداشت کمزور ہو تو انہیں آم کھلائیں کیونکہ اس میں Glutamine acid دماغ کو مضبوطی اور چیزیں یادر کھنے میں مدد کرتاہے ۔
ایک کپ آم کا رس، چوتھائی کپ دودھ، ایک چمچ ادرک کا رس اور حسبِ ضرورت چینی شامل کرکے پیئں، یہ دماغ کو تقویت دیتا ہے ۔

کینسر سے بچاؤ
آم کے بارے میں کہاوت مشہور ہے کہ “ آم کے آم گھٹلیوں کے بھی دام” یہ ایسا پھل ہے جسکا چھلکا بھی فائدے مند ہے۔ اس کا استعمال کینسر سے بچاؤ ممکن ہے کیونکہ اس میں موجود antioxidants کی وافر مقدار کینسر اور دل کے عارضوں کے خلاف قوتِ مدافعت پیدا کرتا ہے۔


Like it? Share with your friends!

-1

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *