کل کا سورج گرہن انسانی شخصیت پر کس طرح اثر انداز ہوسکتا ہے؟


1

سال 2020 اگر کہا جائے کہ اسانی تاریخ کے چند آفات زدہ سالوں میں سے ایک ہے تو شاید یہ کہنہ غلط نہ ہوگا۔ دنیا نے اس سال کورونا وائرس سے لیکر زلزلوں جیسے حادثات کو دیکھیں ہیں۔ آسٹریلیا کے جنگلات میں آگ لگنے والا واقعہ ہو یا پاکستان میں ہونے والا طیارہ حادثہ سب میں قیمتی جانوں کا نقصان ہوا۔ اب خدشات ظاہر کے جارہے ہیں کہ دنیا کو اس ہی عرصے میں اسٹیرائد ٹکرانے والا ہے جس سے دنیا کو کتنا نقصان پہنچے گا اس تعین نہیں کیا جاسکتا ہے۔

البتہ دوسری جانب اگر کوئی چیز رہے گئی تھی وہ ہے ستاروں میں تبدیلی لیکن اس ہی سلسلے سے منسلک سال 2020 کا دوسرا سورج گرہن بھی کل 21 جون بروز اتوار متوقع ہے۔ جس کا دورانیہ تقریباً ساڑھے سات منٹ تک ہوگا جس کو انسانی آنکھ سے دیکھنے کے سخت نتائج ہوسکتے ہیں لہذا اس کو جاری کردہ احکامات کے مطابق ہی دیکھنا چاہے۔ یاد رہے 21 جون دنیا میں کلینڈر کے حساب سے سب بڑا دن ہوتا ہے۔

اگرچہ جہاں سائنسی اعتبار سے سورج گرہن کی اپنی اہمیت اور اثرات ہیں تو وہیں دوسری جانب علم نجوم کے مطابق سورج گرہن کے بھی ہر انسانی زندگی پر بھی مختلف اقسام کے اثرات ہوتے ہیں۔ جبکہ علم نجوم کی ایک اقسام ٹیریٹ کارڈ بتانے والے کچھ ماہرین کا کہنا کہ دنیا نے اب تک سال 2020 کا اچھا یا برا وقت ابھی تک نہیں دیکھا ہے۔ بلکہ اس سورج گرہن کے بعد شاید ہر انسان اپنے ستارے میں تبدیلی کے بعد دیکھیں۔ اس حوالے سے آنے والا وقت سورج گرہن کے بعد کیا ہوسکتا ہے وہ مندرجہ ذیل ہے ۔

سب سے پہلے بات کرتے ہیں ستاروں کے علم کے مطابق وہ گروپ جس کو فائر یعنی آگ سے منسوب کیا جاتا ہے۔

solar eclipse horoscope zodiac sign

Aries
ماہرین کے مطابق جو بھی لوگ اس ستارے منسلک ہیں ان کے لئے سورج گرہن کے اثرات منفی ہیں۔ انہیں اس عرصے میں صبر سے کام لینا ہوگا کسی سے بھی کسی قسم کی بحث اور تکرار سے احتیاط کرنا ہوگا۔ اپنے غصے کو بھی قابو میں رکھنے کی تلقین کی گئی۔

leo
ساتھ ہی ماہرین کا اس گروپ کے دوسرے ستارے یعنی لیو کے بارے میں خیال ہے کہ ان کی زندگی میں ایک بہترین اور خوبصورت دور کا اغاز ہوگا ان کی قسم میں مثبت تبدیلیوں کی پیش گوئیاں ہیں۔ جبکہ مالی حالات میں بہتری یعنی کاروباری اور نوکری پیشہ کے لئے آنے والے وقت کو اچھے ہونے کے بھی واضح اشارے دیے گئے ہیں۔

Sagittarius
اس ستارے سے منسلک لوگوں کے لئے اچھے وقت کی نوید ہے جو لوگ پریشانی کے باعث منفی انداز میں سوچ رہے تھے ان کے لئے روحانیت کی طرف جانے کی پیش گوئیاں ہیں کہ اندر روحانی سفر کا آغاز ہوگا اور اس جوڑنا شاید ان کے لئے بہتر بھی ہوگا۔

دوسری نمبر پر وہ گروپ آتا ہے جس کو آرتھ یعنی زمین سے منسوب کیا جاتا ہے۔

solar eclipse horoscope zodiac sign

Taurus
اگر اس پورے معاملے میں اگر کسی کو خوش قسمت ستارہ کہا جاسکتا ہے جو کے اثرات سب سے زیادہ مثبت آنے کے امکانات ہیں تو وہ یہ ستارہ ہے۔ کیونکہ اس کے بعد زندگی میں نیا خوشیوں کے دور کا آغاز ہوسکتا ہے۔ جبکہ آپ کو اس عرصے میں کوئی خوشخبری بھی مل سکتی ہے جبکہ صحت کے اعتبار سے اس ستارے منسلک لوگوں کو چاہئے کہ زیادہ سے زیادہ پانی پینے کی کوشش کیا کریں۔

Virgo
ماہرین کے مطابق اس ستارے میں وہ لوگ جو خوص طور پر گھومنے پھرنے کے شوقین ہیں اور دنیا کو ہر کونا دیکھنا چاہتے ہیں تو ان لوگوں کے لئے سورج گرہن کے بعد کا وقت کافی بہترین ہے وہ دنیا گھومے شاید دنیا کی چھپے ہوئی جگہوں کو دریافت کرلیں۔

Capricorn

عموماً دنیا میں اس ستارے سے منسلک لوگوں کو ارادوں کا پکا سمجھا جاتا ہے اور دوسرا کے وہ کھانے پینے کے بڑے شوقین ہوتے ہیں۔ لہذا وہ سورج گرہن کے بعد دل کھول کر اچھے سے اچھا کھانا کھائیں لیکن ساتھ ہی اپنا اور اپنی صحت کا خیال رکھیں رکھیں اور ورزش کو یقینی بنائیں۔

اس کے بعد نمبر آتا ہے واٹر سائن یعنی پانی کے سائن کا ۔ ان ستاروں کو پانی سے منسوب کیا جاتا ہے۔

solar eclipse horoscope zodiac sign

cancer

ان ستاروں میں سب سے پہلے ذکر کینسر کا آتا ہے، ان کے حوالے ماہرین کا خیال ہے کہ جو لوگ صبر سے کام لیں رہے مشکلات میں ہونے کے باوجود کسی سے اپنے دکھ اور غم کا اظہار نہیں کررہے ان کے لئے آنا والا وقت تھوڑا اور کٹھن ہوسکتا ہے البتہ تھوڑے صبر کے بعد تمام چیزیں بہتر ہوجائیں گی اور آخر میں وہ ہی سب ہوگا جیسا ہو چاہتے ہیں۔

Scorpio
ماہرین نجوم کے مطابق اس ستارے سے منسلک لوگوں کے لئے آنے والا وقت بہترین ہیں اگر وہ گھومنے پھرنے کے شوقین ہیں یا کافی عرصے سے کسی جگہ پر جانے کی خواہش رکھے ہوئے ہیں تو بس تیار رہے شاید آپ کی یہ خواہش پوری ہوجائے۔

Pisces
اس ستارے کو دنیا کا سب سے معصوم ستارہ تصور کیا جاتا ہے۔ جس پر ماہرین نے اس سورج گرہن کے بعد بہت بہترین وقت کی پیش گوئیاں کی ہے۔ کہا جاتا ہے جو لوگ اس ستارے سے منسلک تھے اور اچھے وقت کا انتظار کررہے تھے شاید وہ وقت ان کا آگیا ہے۔ لیکن اس عرصے میں ان پر کام کا بوجھ بھی بڑھ سکتا ہے لہذا کام اور گھر میں درمیانی راہ لینی ہوگی۔

جبکہ ان سب کے آخر میں آتا ہے وہ ستارہ جو جن کو ائیر یعنی ہوا سے تشبیہ دی جاتی ہے

solar eclipse horoscope zodiac sign

Gemini
علم نجوم کے ماہرین کے مطابق جو لوگ اس ستارے سے منسلک لوگوں یا تو پراپرٹی کا کاروبار کرتے ہیں یا ان کے پراپرٹی سے منسلک کام کچھ پھنسے ہوئے ہیں وہ بہت جلد ہوجائیں گے اس سورج گرہن کے پاس۔

Libra
اس ستارے سے منسلک افراد کے لئے ایک بہت اہم مشورہ ہے کہ وہ اس سورج گرہن کے بعد اپنی کچھ صلاحیتوں میں اضافہ کریں جس سے ان کو فائدے قوی امکانات ہیں۔ جبکہ ان کا کانفیڈنس ان کا ایک بہت بڑا ہتھیار ہے جس سے وہ بہت کچھ کرسکتے ہیں۔

Aquarius
اس ستارے سے منسلک تمام لوگ اس چیز پر یقین رکھیں کہ صبر ایک بہت بڑی نعمت ہے۔ ان کی۔زندگی میں ماضی میں کچھ چیزیں ضرور خراب ہوئیں ہونگی اور شاید آگے بھی ہوں لیکن ایسے حالات کا مضبوطی کے ساتھ سامنا کرنا بہتر ہے۔ اور اللہ پر بروسہ رکھنے کی شدید ضرورت ہے وہ صبر کرنے والوں کو پسند فرماتا ہے۔


Like it? Share with your friends!

1

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *