“میجر عدنان سمیع” پاکستان کے بعد چین کے بھی ایجنٹ نکلے؟


0

بھارت اور چین کے مابین لداخ میں ہونے والی کشیدگی میں ہر گزرتے لمحے کے ساتھ اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔ جس میں اب تک بھارت کو ہر لحاظ سے نقصان پہنچا ہے چاہے وہ سرحدی علاقے پر قبضے کے لحاظ سے ہو یا پھر فوجی جوانوں کی موت کی صورت میں ہو۔ جس پر اب کئی بھارتی لوگوں کا خیال ہے کہ بھارت میں اس وقت کئی چینی ایجنٹ کام کررہے ہیں اور بھارت کو لداخ میں پیش آنے والی مشکلات کی یہی وجہ ہے۔
ایسے میں بیشتر لوگوں نے سوشل میڈیا پر اپنا خیال ظاہر کیا ہے کہ وہ ایک ہی شخص ہے جو پاکستان اور چین دنوں کا بھارت میں ایجنٹ ہے اور وہ ہے عدنان سمیع المعروف میجر عدنان سمیع۔

عدنان سمیع کو لیکر یہ ماجرہ ایک بار پھر اس وقت زیر گردش آیا جب ایک بھارتی مشہور پروفیسر نے اپنے ٹوئیٹر اکاؤنٹ سے ایک ٹوئٹ کرتے ہوئے لوگوں سے پوچھا آخر یہ چینی ایجنٹ کون ہے؟ جس پر بیشتر لوگوں نے ان کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ وہ کوئی اور نہیں مشہور گلوکار عدنان سمیع ہیں۔

حال ہی میں بھارت میں 26 جنوری 2020 کو ملک کا سب سے بڑا ایوارڈ پدما شری حاصل کرنے والے بھارتی گلوکار عدنان سمیع بنیادی طور پر پاکستانی شہری ہیں جو 15 اگست 1971 کو پاکستان میں پیدا ہوئے۔ جبکہ پیشے کے اعتبار سے وہ ایک گلوکار، پیانسٹ اور میوزک کمپوزر ہیں۔

جبکہ ان کے والد ارشد سمیع خان پاکستان ایئرفورس کے ایک نامور پائلٹ تھے ساتھ ہی وہ دنیا کے کئی ممالک میں پاکستانی ڈپلومیٹ کی حیثیت سے بھی فرائض انجام دے چکے ہیں۔ اس کے برعکس عدنان سمیع آج اس وقت بھارت کے شہری ہے جبکہ کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ وہ میجر عدنان سمیع ہیں اور بھارت میں پاکستانی خفیہ ایجنٹ کی حیثیت سے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔

واضح رہے اس وقت بھارت اور چین کے درمیان باڈر پر سخت لڑائی جاری ہے جبکہ سوشل میڈیا پر بھارتی وزیراعظم پر بھی سخت تنقید جاری ہے کہ انہوں نے گلوان ویلی پر بھارتی فوجیوں کی اموات کے باوجود کوئی سودے بازی کرلی ہے۔


Like it? Share with your friends!

0

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *