اداکارہ میرا کا فلم انڈسٹری سے متعلق حیران کن انکشاف


0

مشہور ومعروف پاکستانی اداکارہ میرا خان یوں تو کسی تعارف کی محتاج نہیں ہے، ان کا شمار پاکستان کی سینئر اور ماضی صف اول کی اداکاراؤں میں ہوتا ہے۔ پچھلی تین دہائیوں سے وہ پاکستان فلم انڈسٹری سے وابستہ ہیں۔ جہاں ان کی وجہ شہرت اداکاری ہے وہیں میڈیا میں چونکا دینے اور حیران کردینے والے بیانات بھی رہے، جس سے وہ ہمیشہ خبروں کی زد میں رہتی ہیں۔ حال ہی میں اداکارہ میرا نے فلم انڈسٹری میں موجود سیاست کے حوالے سے حیران کن انکشاف کیا، کہ فلم انڈسٹری میں ایوانوں سے زیادہ سیاست ہے۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ میرا نے حال ہی میں معروف ٹی وی اینکر وسیم بادامی کے پروگرام ہر لمحہ پرجوش میں شرکت کی، جہاں ان سے ایک خصوصی سیگمنٹ کے دوران کئی سوالات پر ان کی رائے لی گئی۔

Image Source: Instagram

میزبان وسیم بادامی نے اداکارہ میرا سے سوال پوچھا کہ کیا فلم انڈسٹری میں بھی سیاست ہے، جس پر اداکارہ نے حیران کن انکشافات کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستانی فلم انڈسٹری میں ایوانوں سے زیادہ سیاست موجود ہے، جبکہ انہوں موجودہ وزیراعظم پاکستان عمران خان اور نواز شریف پاکستان کی تاریخ کا بہترین وزیراعظم اور سیاستدان قرار دیا، ساتھ ہی میرا نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے درخواست ہے کہ وہ فلم انڈسٹری سے منسلک لوگوں کی فلاح کے لیے بھی کچھ کام کریں۔

اس موقع پت اداکارہ میرا نے مزید بتایا کہ وہ بہت چھوٹی سی عمر میں پاکستان فلم انڈسٹری کا حصہ بنی تھیں اور خدا کے شکر سے مختصر وقت میں وہ انڈسٹری کی ٹاپ ہیروئن بن گئی، انہوں نے ہر قسم کے کردار کئے اور جیسے لوگوں نے پسند سراہا۔

Image Source: Instagram

اداکارہ میرا نے افسردگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر آپ کسی بھی اسٹار کو گھر پر فارغ بٹھادیں گے تو یقیناً سوشل میڈیا پر تبصرے ہوں گے، یہ ان کا مقام نہیں، ان کا تعلق فلم انڈسٹری سے ہے، مجھے فلم بنانی ہے، فلم انڈسٹری کو ان کی صلاحیتوں اور تجربے سے فائدہ حاصل کرنا چاہیے، ایسے کردار لکھے جائیں جس پر میں پورا اتریں۔ اس سے ہماری فلموں کا معیار بڑھے گا۔

دوسری جانب بھارتی فلموں میں کام کے حوالے سے اداکارہ میرا نے موقف اختیار کیا کہ بالی ووڈ میں اگر عزت کے ساتھ اچھا کام ملا تو وہ ضرور کریں گی، بالی ووڈ فلم نظر میں انہوں نے کردار کی مناسبت سے اچھا کام کیا تھا۔

Image Source: Twitter

بعدازاں پروگرام کے میزبان نے اداکارہ میرا کو مختلف تصاویر دکھائیں گئیں، جس پر انہوں نے سب کو مشورہ دیا، اداکارہ ریشم کو انہوں نے بہترین دوست قرار دیا، اداکارہ ریما کے حوالے سے کہا کہ وہ بہت ٹیلنٹڈ ہیں، انہیں ایک سینیئر کی حیثیت سے لوگوں کی سرپرستی کرنی چاہیے، ماہرہ خان کے حوالے سے کہا کہ وہ بہت شاندار انسان ہیں، جبکہ اداکار سعود قاسمی کو ایک بار پھر سے فلموں میں کام کرنے کا مشورہ دیا۔

میرا خان سے انڈسٹری میں دوستوں کے حوالے سے بات ہوئی تو انہوں کہا کہ انڈسٹری میں بانسبت دشمنوں کے دوست زیادہ ہیں، البتہ ان کی نقل اتارے جانے پر انہوں ناراضگی کا اظہار کیا اور کہا کہ پتہ نہیں لوگ میری نقل کیوں اتارتے ہیں، برائے مہربانی یہ سب بند کردیں، انہیں اچھا نہیں لگتا۔


واضح رہے اداکارہ میرا جی اپنے انوکھے بیانات کے حوالے سے کافی مشہور ہیں، کچھ عرصہ قبل ٹوکیو اولمپکس کے ہیرو اور فخر پاکستان ارشد ندیم کو اداکارہ میرا نے انکی شاندار پرفارمنس پر جہاں انہیں مبارکباد پیش کی وہیں انہوں نے قومی ایتھلیٹ کو کرکٹر قرار دیا تھا۔

یاد رہے اداکارہ میرا جی تنازعات اور منفرد خبروں کی باعث عموماً میڈیا کی سرخیوں میں رہتی ہیں، ان کے حوالے سے مشہور ہے کہ ایک تنازعہ ختم نہیں ہوتا، کہ وہ دوسرے سے منسلک ہو جاتی ہیں۔ چند ماہ قبل امریکہ سے اداکارہ میرا کے حوالے سے ایک اور خبر سامنے آئی تھی، جس نے ان کے مداحوں کو پریشانی میں مبتلا کر دیا تھا، افواہیں زیر گردش تھیں کہ اداکارہ میرا امریکہ میں ایک ڈاکٹر کی جانب سے ذہنی طور پر نااہل قرار دیا تھا، جس کے بعد انہیں علاج کے لئے امریکہ کے ایک اسپتال میں داخل کرا دیا گیا تھا۔


Like it? Share with your friends!

0

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *