آریان خان کی گرفتاری اغواء اور تاوان کا معاملہ ہے، رہنما این سی پی کا انکشاف


0

بولی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان کے صاحبزادے آریان خان کے کیس سے متعلق اہم انکشاف، نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے رہنما نواب ملک نے الزام عائد کیا ہے کہ شاہ رخ کے بیٹے کی کروز ڈرگ کیس میں گرفتار کرکے پھنسانے کے تمام ماسٹر مائنڈ بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنما موہت کمبوج تھے، انہوں نے ہی تمام کھیل کو رچایا تھا۔

بھارتی اخبار دی ہندو کی خبر کے مطابق این سی پی کے رہنما نواب ملک نے اتوار کے روز پریس کانفرنس کے دوران ، بالی ووڈ اداکار کنگ خان کے بیٹے آریان خان کی گرفتاری کو اغواء اور تاوان کا معاملا قرار دیا، انہوں نے دعویٰ کیا کہ آریان خان کی جانب سے کروز پارٹی کا کوئی ٹکٹ نہیں خریدا گیا تھا۔

نواب ملک نے مزید بتایا کہ یہ پراتک گابا اور عامر فرنیچر والا ہی تھے، جو انہیں وہاں لیکر آئے تھے۔ یہ ایک اغواء اور تاوان کا معاملہ ہے، بی جے پی رہنما موہت کمبوج ناصرف اس تمام سازش کا ماسٹر مائنڈ ہے بلکہ وہ سمیر وانکھیڈے کا تاوان طلب کرنے کا ساتھی بھی ہے۔

بھارتی ریاست مہاراشٹر سے تعلق رکھنے والے وزیر نواب ملک نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ اداکار شاہ رخ خان اس کیس کے پہلے دن سے دھمکیاں دی جا رہی تھیں، یہی نہیں انہیں بالی ووڈ اسٹار کو ابھی تک بات نہ کرنے کو کہا جا رہا ہے، کیونکہ کروز ڈرگز کیس میں ان کی مینیجر پوجا ددلانی کا نام بھی بھتہ خوری کے الزامات میں سامنے آیا ہے۔

Image Source: India TV News

اس موقع پر انہوں نے اداکار شاہ رخ خان سے درخواست کی کہ وہ آگے آئیں اور بات کریں، اگر آپ کا بیٹا اغواء ہوجائے تو تاوان دینا جرم نہیں ہے۔ انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ موہت کمبوج این سی بی افسر سمیر وانکھیڈے کے کافی قریبی ہیں، انہوں 7 اکتوبر کی رات ایک قبرستان میں ملاقات بھی کی تھی۔

این سی پی رہنما نواب ملک کے مطابق ریشبھ سچدیوا، بی جے پی رہنما موہت کمبوج کے بہنوئی ہیں، یہ پوری کہانی ان تین لوگوں کو چھوڑنے کی گرد گھوم رہی ہیں، جن میں ایک ریشبھ سچدیوا ہے۔

نواب ملک نے مزید کہا کہ وہ این سی بی کے خلاف نہیں لڑ رہے ہیں اور نہ ہی بی جے پی کے خلاف لڑ رہے ہیں، وہ اس کے خلاف لڑرہے ہیں جو غلط ہے۔ بیچنے والے کاروبار کر رہے ہیں اور بے قصوروں کو پھنسایا جارہا ہے۔

Image Source: Gulf News

واضح رہے کچھ عرصہ قبل بھارتی ادارے این سی بی نے ممبئی کے ساحل پر ایک کروز شپ پر چھاپہ مارا تھا اور ایک پارٹی کا پردہ فاش کیا تھا، جہاں بولی ووڈ اداکار آریان خان اور دو دیگر افراد کو منشیات برآمدگی پر حراست میں لے لیا گیا تھا۔

این سی بی کی ٹیم جانب سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ آریان خان کے پاس سے منشیات کی برآمدگی ہوئی جس میں 13 گرام کوکین، 5 گرام ایم ڈی، 21 گرام چرس اور ایم ڈی ایم اے کی 22 گولیاں ضبط کی گئیں جس کی مالیت 1,33,000 روپے تھی جس پر ان کی گرفتاری عمل میں آئی تھی۔ گرفتاری کے بعد پوچھ گچھ کے دوران آریان خان اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور روپڑے۔ پوچھ گچھ کے دوران یہ انکشاف بھی ہوا کہ کنگ خان کے بیٹے تقریباً چار سال سے منشیات کے عادی ہیں۔ این سی بی ذرائع نے یہ بھی انکشاف کیا کہ دبئی، برطانیہ اور دیگر ممالک میں رہتے ہوئے بھی وہ منشیات کا استعمال کرتے تھے۔

بعدازاں ممبئی ہائی کورٹ نے 28 اکتوبر کو آریان خان ضمانت پر رہا کر دیا تھا۔ آریان خان کی ضمانت مشہور بھارتی اداکارہ اور کنگ خان کی قریبی دوست جوہی چاولہ نے دی، انہوں نے ایک لاکھ روپے کے ضمانتی بانڈ پر دستخط کئے تھے۔


Like it? Share with your friends!

0

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *